Tag: دفاعی نمائش آئیڈیاز

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں  دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

    کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

    کراچی: ایکسپو سینٹرمیں 12ویں آئیڈیاز نمائش کے انعقاد کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، دفاعی نمائش میں افتتاحی تقریب سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں جاری ہیں، 19سے 22 نومبر کو عالمی سطح کی یہ چار روزہ نمائش دنیا کے کئی ممالک کی توجہ حاصل کرے گی۔

    دفاعی نمائش میں افتتاحی تقریب سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، نمائش میں ملکی اور غیرملکی معززین کے لیے دفاعی صنتعوں سے متعلق موضوعات پر بین الاقوامی سیمنارز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔۔

    نمائش کے آخری روز شہریوں کے لیے ساحل سمندر پر خوبصورت انداز میں ائر شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جہاں پاکستان کے دلیر اور جانباز پائلٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

    خیال رہے پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے تحت ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن ڈی ای پی او ہر دو سال بعد آئیڈیاز کے نام سے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کرتا ہے

    اس نمائش میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی بڑی اور اہم دفاعی کمپنیاں بھی اپنے سازوسامان کی نمائش کرتی ہیں۔

  • پی آئی اے نے  اہم طیاروں پر ‘دفاعی نمائش آئیڈیاز’ کا لوگو پینٹ کروادیا

    پی آئی اے نے اہم طیاروں پر ‘دفاعی نمائش آئیڈیاز’ کا لوگو پینٹ کروادیا

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے اہم طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیاز کا لوگو پینٹ کروادیا ، یہ طیارے ملکی و بین الاقوامی فضائی روٹس پر استعمال کیے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے فضائی بیڑے میں شامل اہم طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیاز کا لوگو پینٹ کروادیا۔

    بوئنگ777اور ائیر بس320کے4جہازوں پر لوگو پینٹ کروائے گئے ہیں ، نیروباڈی اوروائیڈبا ڈی طیارے ملکی و بین الاقوامی فضائی روٹس پر استعمال کیے جاتے ہیں۔

    12ویں آئیڈیاز اسلحے کی نمائش 19 تا22 نومبر کے دوران ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقدہوگی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی آفیشل ایئرلائن بن گئی

    یاد رہے قومی ایئر لائن کو دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں آفیشل ایئرلائن قرار دے دیا گیا تھا اور کہا تھا 4 طیاروں کے ذریعے آئیڈیاز 2024 کی تشہیری مہم چلائی جائے گی۔