Tag: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024

  • وزیراعظم شہباز شریف آج دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا افتتاح کریں گے

    کراچی : وزیراعظم شہباز شریف آج دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا افتتاح کریں گے، نمائش بائیس نومبر تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کا آغاز آج سے ایکسپو سینٹرکراچی میں ہوگا، نمائش کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

    بارہویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینارمیں پاکستان اوردوست ممالک کی دفاعی مہارتوں، آلات اورٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔

    پچپن ملکوں سےساڑھے پانچ سو سے زائد نمائش کنندگان اپنے اسٹالز لگائیں گے، نمائش میں ترکی اور چین بھرپور شرکت کر رہے ہیں جبکہ ایران، اٹلی اور برطانیہ پہلی مرتبہ شریک ہو رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں 19 نومبر سے 22 نومبر تک کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    نمائش میں جے ایف 17 طیارے سمیت دیگر ہتھیار رکھے جائیں گے، دفاعی نمائش بائیس نومبر تک جاری رہے گی۔

    اس موقع پر ایکسپو سینٹر اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، صبح سات سے شام سات بجے تک ایکسپو سینٹر سے منسلک سڑکیں بند رہیں گی۔

    چار روزہ نمائش کے دوران ایکسپو سینٹر کی حدود میں موجود تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    یاد رہے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی نکتہ نظر کے تحت کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 7دن کیلئے کیا گیا ہے.

    نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 18 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا، ان ایام میں جلسے، جلوس، ریلیاں نکالنے پر سخت پابندی ہوگی۔

    خیال رہے پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے تحت ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن ڈی ای پی او ہر دو سال بعد آئیڈیاز کے نام سے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کرتا ہے۔

    اس نمائش میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی بڑی اور اہم دفاعی کمپنیاں بھی اپنے سازوسامان کی نمائش کرتی ہیں۔

  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کراچی : دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی نکتہ نظر کے تحت کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں دفعہ 144 کا نفاذ 7دن کیلئے کیا گیا ہے، کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 18 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا، ان ایام میں جلسے، جلوس، ریلیاں نکالنے پر سخت پابندی ہوگی۔

    کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نافذ کردہ دفعہ144کے تحت5سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

    دفعہ 144ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر لگائی گئی، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے مقامی اور غیرملکی شرکا کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے مذہبی اور سیاسی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

  • کراچی میں  19 نومبر سے 22 نومبر تک کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی میں 19 نومبر سے 22 نومبر تک کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے راستوں کی بندش کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی نمائش کے لیے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ، 19 نومبر سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش ہونے جارہی ہے۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ صبح 7 سے شام 7بجے تک ایکسپوسینٹر سے منسلک سڑکیں بند رہیں گی جبکہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم سڑک بند اور اسٹیڈیم فلائی اوور سے دونوں فلائی اوورز ٹریفک کیلئے بند ہوں گے۔

    ٹریفک پولیس نے کہا کہ ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب حسن اسکوائر جانے والا روڈ بند ہوگا اور یونیورسٹی روڈ نیپا سے آتے ہوئے ایکسپو سینٹر سے بائیں جانے والی سڑک بند ہوگی۔

    پلان میں بتایا گیا کہ شارع فیصل سے ہیوی اور کمرشل گاڑیاں، واٹر ٹینکر کا کارساز روڈ پر داخلہ بند ہوگا،تمام ہیوی اور کمرشل گاڑیاں ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

    ٹریفک پلان کے مطابق راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی اور ہیوی اور کمرشل گاڑیوں کو نیپا، عسکری 4 سے شارع فیصل اورنیپا چورنگی بھیجا جائے گا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ نیپا سےحسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہیوی اور کمرشل گاڑیاں نیپا، گلشن چورنگی سےسہراب گوٹھ یا ڈرگ روڈ کاراستہ اختیارکریں۔

    جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کمرشل گاڑیاں شہید ملت روڈ یا تین ہٹی روڈ کا استعمال کریں۔

    یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اورکمرشل ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی تو اس ٹریفک کو پی پی چورنگی ، شہید ملت روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

    لیاقت آباد نمبر 10سے حسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہیوی اور کمرشل ٹریفک لیاقت آباد نمبر 10 سے تین ہٹی کی جانب جاسکیں گے جبکہ سر شاہ سلیمان روڈ کے لئے غریب آباد سے شارع فیصل، حسن اسکوائراور نیپا کاراستہ اختیارکریں گے۔

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 : 19 سے 22 نومبر تک کون کون سے اسکولز بند ہوں گے؟

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 : 19 سے 22 نومبر تک کون کون سے اسکولز بند ہوں گے؟

    کراچی : دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پیش نظر 19 سے 22 نومبر تک کون کون سے اسکولز بند ہوں گے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کیلئے سیکیورٹی اقدامات کئے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو  اطراف کے اسکولز بند رکھنے کیلئے خط لکھ دیا۔

    خط میں شارع فیصل اور کارساز کےاطراف تمام اسکولزبند رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شارع فیصل اورکارساز کے اطراف 19 سے 22 نومبراسکول بند رکھے جائیں۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ اسکول کھلنے سےٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، اسکولوں کی بندش سےنمائش کےدوران ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں جاری ہیں، عالمی سطح کی یہ چار روزہ نمائش دنیا کے کئی ممالک کی توجہ حاصل کرے گی۔

    دفاعی نمائش میں افتتاحی تقریب سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، نمائش میں ملکی اور غیرملکی معززین کے لیے دفاعی صنتعوں سے متعلق موضوعات پر بین الاقوامی سیمنارز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • پی آئی اے  دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی آفیشل ایئرلائن بن گئی

    پی آئی اے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی آفیشل ایئرلائن بن گئی

    کراچی: قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی آفیشل ایئرلائن بن گئی ،طیاروں پر آئیڈیاز کا لوگو چسپاں کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کو دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں آفیشل ایئرلائن قرار دے دیا گیا۔

    قومی ایئر لائن 4 طیاروں کے ذریعے آئیڈیاز 2024 کی تشہیری مہم چلائی جائے گی، 2 بوئنگ 777 اور 2 ایئر بس طیاروں پر آئیڈیاز کا لوگو چسپاں کردیا گیا ہے۔

    دفاعی نمائش 19 سے 22 نومبرتک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگی ، قومی ایئرلائن دفاعی نمائش میں اپنی پریسیجنگ انجینئر کا اسٹال بھی لگائے گی۔

    خیال رہے پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے تحت ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن ڈی ای پی او ہر دو سال بعد آئیڈیاز کے نام سے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کرتا ہے

    اس نمائش میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی بڑی اور اہم دفاعی کمپنیاں بھی اپنے سازوسامان کی نمائش کرتی ہیں۔