Tag: دفاعی نمائش آئیڈیاز

  • کراچی  میں کل سے تعلیمی ادارے 4 دن  کے لئے بند رکھنے کا اعلان

    کراچی میں کل سے تعلیمی ادارے 4 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان

    کراچی : کراچی میں کل سے تعلیمی ادارے 4 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر پر دفاعی نمائش آئیڈیاز کل سے آغاز ہونے جارہا ہے ، جس کے پیش نظر نجی اسکولز ڈائریکٹوریٹ نے 4 دن کے لئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    نجی اسکولز ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ شارع فیصل اور حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ پر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسکولز 19 سے 22 نومبر تک بند رکھے جائیں۔

    نجی اسکولزڈائریکٹوریٹ نے دونوں شاہراہوں پر قائم اسکولوں کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے، فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 : 19 سے 22 نومبر تک کون کون سے اسکولز بند ہوں گے؟

    یاد رہے گزشتہ دنوں ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں بین الاقوامی نمائش کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر کمشنر کراچی کو 19 سے 22 نومبر تک شارع فیصل اور کارساز کے اطراف واقع تمام اسکول بند رکھنے کے لیے خط لکھا تھا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تمام اسکولز 4 روز تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی اور کہا تھا کہ اسکول کھلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

    خیال رہے کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز دنیا کے کئی ممالک کی توجہ حاصل کرے گی۔

    دفاعی نمائش میں افتتاحی تقریب سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، نمائش میں ملکی اور غیرملکی معززین کے لیے دفاعی صنتعوں سے متعلق موضوعات پر بین الاقوامی سیمنارز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز:  عوام کی سہولت کے لئے متبادل ٹریفک پلان جاری

    کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز: عوام کی سہولت کے لئے متبادل ٹریفک پلان جاری

    کراچی : ٹریفک پولیس نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی دفاعی نمائش کے دوران عوام کی سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے انعقاد کے موقع پر ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا۔

    ایکسپو سینٹرسے ملحقہ سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ، شارع فیصل نرسری سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو شاہ سلیمان روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک ڈرگ روڈ سے نیپا چورنگی جاسکے گی جبکہ راشد منہاس روڈ سے ملینیم مال ہیوی ٹریفک کو ڈالمیا روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    حکام نے بتایا کہ ہیوی اور کمرشل ٹریفک کا نیپا چورنگی سے مزار قائد آنے اور جانے والی سڑک پرداخلہ بند ہوگا اور نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے بھی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ کی جانب نہیں آسکے گی۔

    ٹریفک پولیس حکام نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک عام ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے جبکہ حسن اسکوائر سے ٹریفک کو براستہ فلائی اوور شارع فیصل تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اسی طرح نمائش کےدوران سرشاہ سلیمان روڈکےدونوں ٹریک صبح7تاشام6تک بند ہوں گے اور مخصوص اسٹیکرز کی حامل گاڑیاں ہی ایکسپو سینٹرتک جاسکیں گی۔

  • کراچی ایکسپو سینٹر: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018، جدید ہتھیارعوام کی توجہ کا مرکز

    کراچی ایکسپو سینٹر: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018، جدید ہتھیارعوام کی توجہ کا مرکز

    کراچی : ایکسپو سینٹر میں منعقدہ چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018میں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جدید ہتھیار عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز دو ہزاراٹھارہ میں غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد نمائش کا رخ کررہی ہے، پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اسٹال پر جدید ہتھیار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

    پاکستان آرڈینس فیکٹری کے ڈائریکٹر عثمان علی بھٹی کہتے ہیں کہ آئیڈٰیاز میں اسٹال لگانے کا مقصد جدید ہتھیاروں کو متعارف کروانا تھا ہمارے پاس اسمال آرم ایمونیشن، ایئر کرافٹ ، اینٹی ایئر کرافٹ ، ٹینک اور اینٹی ٹٰینک ہتھیار دستیاب ہیں جو دور جدید کی تمام تر سہولیات اور جدت کے ساتھ لیس ہے۔

    عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایسکپورٹ نے بتا کہ ان ہتھیاروں کی نمائش کا مقصد اپنے شہریوں کوبھی پاکستانی ہتھیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو باور کرانا ہے کہ پاکستان امریکہ سمیت چالیس ممالک کو ہتھیار سپلائی کرتاہے۔

    ؎عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری سیمت پاکستان مصنوعات کے دیگر دفاعی اسٹالز پر بھی پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا رش موجود ہے جو اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے پاکستان کسی سے پچھے نہیں۔