Tag: دفاعی کونسل

  • ایران نے فوجی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    ایران نے فوجی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    تہران (04 اگست 2025): ایران نے فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نئی دفاعی کونسل قائم کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل سے جنگ کے بعد ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (SNSC) نے ایک نئی دفاعی کونسل کے قیام کی منظوری دی ہے، جس کے سربراہ صدر ہوں گے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے، اس نئی کونسل کی صدارت صدرِ ایران مسعود پزشکیان کریں گے اور اس میں اعلیٰ فوجی کمانڈرز، عدلیہ سربراہان سمیت دیگر سینئر حکومتی اہلکار اور وزرا شامل ہوں گے۔


    اسرائیلی حملے کا خطرہ برقرار ہے لیکن ہمارے میزائل اور ڈرون بھی تیار ہیں، ایرانی آرمی چیف


    نئی دفاعی کونسل کے قیام کا مقصد ایرانی فوج کی دفاعی حکمت عملیوں کا جائزہ لینا اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے سیکیورٹی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں، اور فوجی منصوبہ بندی کو مربوط کرنے کے لیے ’’وار ٹائم ڈیفنس کونسل‘‘ کی بحالی کا یہ اقدام ان ہی اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔

    علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی کے قریبی سیاست دان ڈاکٹر منصور حقیقت پور نے ہفتے کے روز میڈیا کو بتایا کہ یہ کونسل اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں پہلے سے موجود تھی، اور 1980 کی دہائی میں ایران عراق جنگ کے ابتدائی سالوں میں اسے فعال کیا گیا تھا، جس کے بعد اب اسے بحال کیا جا رہا ہے۔ اس دفاعی کونسل نے 1980 کی دہائی میں ایران کے فوجی فیصلوں میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

  • سعودی دفاعی کونسل کا پہلا اجلاس، محمد بن سلمان نے اہم فیصلے لے لیے

    سعودی دفاعی کونسل کا پہلا اجلاس، محمد بن سلمان نے اہم فیصلے لے لیے

    جدہ : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ملک کی دفاعی کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں مقامی سطح پر ملٹری سازو سامان بنانے میں معاونت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی دفاعی کونسل کا پہلا اجلاس جمعرات کے روز ریاض میں منعقد ہوا ، جس میں وزارتِ دفاع کے کردار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

    اجلاس کی صدارت شہزادہ محمد بن سلمان نے کی ، جو اس وقت مملکت میں انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اجلاس میں کونسل کے کردار اور اس کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ کونسل کے قیام کا مقصد وزارتِ دفاع کے اسٹریٹجک معاملات کی نگرانی اور ان میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

    اس میٹنگ میں وزارت کی بنیادی گورننس کونسلز کو فعال کیا گیا جن کے زیر اہتمام پراجیکٹ ریویو اور انویسٹ منٹ بورڈ، کونسل اور آف سروسز اینڈ بزنس، اپوائنٹمنٹ بورڈ اور مشترکہ ملٹری کونسل جیسے معاملات آتے ہیں۔

    نئی گورننس کونسلز کے قیام کا مقصد وزارت دفاع کے فیصلہ سازی کے میکنزم کو بہتربنانا، ادارہ جاتی اور انفرادی سطح پر کارکردگی میں بہتر لانا اور بہتر انداز میں پیسے خرچ کرنا ہے۔

    دفاعی کونسل کے قیام کا ایک اہم مقصد دفاعی ساز و سامان اور اسلحے کو اپ ڈیٹ کرنا اور مقامی سطح پر ملٹری ساز و سامان کی تیاری میں مدد فراہم کرنا بھی ہے۔