Tag: دفترخارجہ

  • الیکشن 2024 : پاکستان نے اقوام متحدہ کی تشویش کو مسترد کردیا

    الیکشن 2024 : پاکستان نے اقوام متحدہ کی تشویش کو مسترد کردیا

    اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے ملک میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات سے متعلق تشویش کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق دفتر کے ریمارکس پر پاکستانی دفترخارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی حقوق اوربنیادی آزادیوں کےتحفظ کیلئےپوری طرح پُرعزم ہے، بنیادی آزادیوں کی ضمانت پاکستان کےقوانین اور آئین میں دی گئی ہیں۔

    دفترخارجہ نے مزید کہا کہ قوانین کے مطابق آٹھ فروری کو انتخابات کے انعقاد کے لیے سکیورٹی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عدالتی نظام منصفانہ ٹرائل اور مناسب قانونی عمل فراہم کرتا ہے، انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں داخلی قانونی راستے موجود ہیں۔

    اقوام متحدہ نے پاکستان میں پارلیمانی انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے خلاف تشدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

  • پاکستان بھارت اور امریکا کے غیر منظور شدہ بیان کومسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان بھارت اور امریکا کے غیر منظور شدہ بیان کومسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت اور امریکا کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں غیر ضروری حوالہ مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ستائیس اکتوبر کو نئی دہلی میں دو وزارتی گفتگو کے بعد امریکا اور بھارت نے پاکستان مخالف بیان دیا، پاکستان یکطرفہ مشترکہ بیان میں دعوے کو سختی سےمسترد کرتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طورپر مقبوضہ کشمیر، خطے میں ریاستی دہشت گردی کا اعصابی مرکز ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزجرائم کےمرتکب افراد کیلئے بھارت محفوظ پناہ گاہ ہے،خود کو دہشت گردی کا شکار قرار دینےکی کوشش سے بھارت کشمیر سےتوجہ نہیں ہٹا سکتا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا اور بھارت کے درمیان اہم معاہدہ، خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے: سینیٹ قائمہ کمیٹی

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابی کوتسلیم کرتی ہے، پاکستان نےسرحدپار دہشت گردی کاسب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے، پاکستان پر الزام تراشی کے ذریعے بھارت انسانی حقوق خلاف ورزیوں اور انسانی بحرانوں سےتوجہ نہیں ہٹا سکتا۔

    حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے عالمی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا، ضروری ہے کہ شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کا معروضی نظریہ اپنائیں۔

  • افغانستان میں مسجد پر حملہ قابل مذمت ہے، دفترخارجہ

    افغانستان میں مسجد پر حملہ قابل مذمت ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان میں مسجد پر حملہ قابل مذمت ہے، متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے، عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا قابل مذمت ہے۔

    خیال رہے کہ 12 جون کو کابل کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے باعث امام سمیت 4 نمازی جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں حکومت نے حملے کی تصدیق کی۔

    افغان وزارت داخلہ  کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد مقامی مسجد کے اندر نصب کیا گیا تھا، واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو عملہ حرکت میں آیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کیا۔

    کابل ایک بار پھر زوردار دھماکے سے گونج اٹھا، ہلاکتیں

    حملے کی ذمے داری کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل متعدد مساجد پر حملوں کی ذمے داری داعش قبول کرتی آئی ہے۔ شبہ ہے کہ اس شدت پسندانہ کارروائی میں بھی آئی ایس آئی ایس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں، فریقین ایک دوسرے کے قیدیوں کو مرحلہ وار رہا بھی کررہے ہیں۔

  • سیزفائر کی خلاف ورزی، سینئربھارتی سفارتکار ایک بار پھر دفترخارجہ طلب

    سیزفائر کی خلاف ورزی، سینئربھارتی سفارتکار ایک بار پھر دفترخارجہ طلب

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے ایک بار پھر سینئربھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سینئربھارتی سفارت کار کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، 9جون کو بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے دو بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوئے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اس سال بھارت 1296بارسیز فائر کی خلاف ورزی کرچکا ہے، رواں سال بھارتی فائرنگ سے 7افراد شہید اور 98زخمی ہوئے، سویلین آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے زخمی

    خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ معمول بن چکا ہے، متعدد بار بھارتی سفارت کار اور دیگر اعلیٰ حکام دفترخارجہ طلب کیے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارت نے اپنی روش نہ بدلی۔

    رواں سال کے آغاز سے بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیاں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جبکہ پاک فوج بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتی آئی ہے۔ گزشتہ روز بھی نواجوں نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

  • ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی، سینئربھارتی سفارت کار دفترخارجہ طلب

    ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی، سینئربھارتی سفارت کار دفترخارجہ طلب

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے سامنے پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    پاکستان نے سینئربھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری شدید زخمی

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 20مئی کو چری کوٹ سیکڑ پر بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، فائرنگ سے پوٹھی گاؤں کے رہائشی 45سالہ محمد عارف زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسزمسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سے پہلے 18 مئی کو بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی، جبکہ یہ سلسلہ ماہ رمضان کے دوران زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان متعدد بار بھارت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔

  • سیزفائر کی خلاف ورزی، سینئربھارتی سفارت کار دفترخارجہ طلب، شدید احتجاج

    سیزفائر کی خلاف ورزی، سینئربھارتی سفارت کار دفترخارجہ طلب، شدید احتجاج

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سینئر سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پھر مسلسل فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے، گزشتہ روز بھی بلااشتعال فائرنگ سے چھ شہری زخمی ہوئے۔

    ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ایل اوسی پر سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی اشتعال انگیزی سے 6 شہری زخمی ہوئے۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 6 شہری زخمی

    پاکستان نے کہا کہ بھارت مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، بھارت کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ دفترخارجہ میں بھارتی سینئرسفارت کار کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    واضح رہے 30 اپریل کو بھی بھارتی فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس میں لانس نائیک سمیت خاتون اور بچی شہید ہوگئی تھیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید جبکہ 10سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی ہوئی تھیں۔

  • پاکستان کا امریکی ہارپون میزائلوں کی بھارت کو فروخت پر تشویش کا اظہار

    پاکستان کا امریکی ہارپون میزائلوں کی بھارت کو فروخت پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی ہارپون میزائلوں کی بھارت کو فروخت پریشان کن ہے، بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کو کئی بار بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کیا، میزائل فراہمی خطے کی سلامتی کی مخدوش صورت حال مزید خراب کرسکتی ہے۔

    ’بھارت کرونا کی عالمی جنگ کی آڑ میں کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشیدگی بڑھانے کا نہیں ہر ممکن صبروتحمل کا حامی ہے، عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے، بھارت نے ایل اوسی پر 2017 میں 1300خلاف ورزیاں کرچکا ہے، بھارت نے 2018 میں 2350بار فائر بندی کی خلاف ورزیاں کیں‘۔

    پاکستان نے کہا کہ بھارت 2019 میں 3351، رواں سال ابتک 765بارخلاف ورزیاں کرچکا ہے، پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور مادروطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ اقدامات کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات کے حامی ہیں۔

    دفترخارجہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پر بھارتی الزامات کا متعلقہ ادارے جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان دوطرفہ اور عالمی معاہدوں کا احترام کرتا ہے، عام شہریوں کو ہدف نہیں بناتا۔ دریں اثنا ترجمان نے مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی 13اپریل کی رپورٹ مسترد کردی۔

    عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہندو اقلیتوں کو غذائی امداد روکنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، کرونا وبا سے بلاامتیاز ہر شہری کو تحفظ دینے کے لیے کوشاں ہیں، احساس پروگرام کے 65لاکھ مستفید شدگان میں 4لاکھ غیرمسلم ہیں، پاکستان کے تمام شہری بلاامتیاز مذہب اور مساوی ہیں۔

  • پاکستان کا ’سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ‘ میں 3 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    پاکستان کا ’سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ‘ میں 3 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے سارک کووڈ19ایمرجنسی فنڈ کے لیے 3 ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا، پاکستان نے کرونا کے خلاف جنگ میں علاقائی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سکریٹری جنرل سارک میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ گفتگو میں فنڈز کے استعمال سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا گیا۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فنڈ کی تمام رقم سارک سیکرٹریٹ کے زیر انتظام چلنی چاہیے، فنڈز کے استعمال کے لیے سارک چارٹر کے مطابق مشاورت کی جائے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان سارک کو علاقائی تعاون کا اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے، علاقائی تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔

    خدشہ ہے رواں ماہ کے آخر تک کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا،وزیراعظم

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وباء سے مؤثر انداز سے نمٹنے کے لیے علاقائی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا کے پیش نظر کئی ممالک نے سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ کے قیام پر زور بھی دیا تھا۔

  • یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر پاکستان کو گہری تشویش ہے: دفترخارجہ

    یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر پاکستان کو گہری تشویش ہے: دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائیشہ فاروق نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش ہے، عالمی برادری کشمیری رہنما کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت رہنماؤں کو قید میں رکھ کر کشمیری عوام کو محکوم نہیں بنا سکتا، کشمیری رہنما کے بھوک ہڑتال کے اعلان کی اطلاعات پر بھی تشویش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیری رہنما کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا نوٹس لے، بھارت فوری یاسین ملک کو رہا کرے، جھوٹے الزامات واپس لیے، یاسین ملک کو عالمی کنونشنز کے تحت مناسب علاج کی ضرورت ہے۔

    ’’یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، اقوام متحدہ کو بھارتی حکومت کے غیرانسانی سلوک کانوٹس لینا چاہیے، بھارت سے فوری یاسین ملک کو رہا کرنے کی تاکید کی جائے‘‘

    فترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ یاسین ملک کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

    سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے بھارتی ناظم الامور کی طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ سے میر محمدشہید اور خاتون زخمی ہوئیں، بھارت معاہدے کی باربار خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی، چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔

    ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پرآرٹلری اور مارٹر گولے داغے،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے ایل اوسی پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔