Tag: دفترخارجہ طلبی

  • ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ: بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ شہید اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ساؤتھ ایشیا اور سارک کے ڈائریکٹر جنرل زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی ناظم الامور گورو اہلو والیا کو طلب کر کے شید احتجاج کیا۔

    ڈائریکٹر جنرل سارک اور جنوبی ایشیا نے معصوم شہریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، 2سالہ بچہ شہید

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈھنڈنیال اور رکھ چکری سمیت مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نیتجے میں دو سالہ بچہ شہید جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

  • سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    راولپنڈی : ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرلیا، جے پی سنگھ کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیکڑوں مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےبار بارمتنبہ کرنے کے باوجود بھارتی اشتعال انگیزی جاری ہے، بھارت کا یہ جارحانہ رویہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور افراد زخمی ہوئے، بھارت نے 2017 میں 1970 مرتبہ اور2018 میں 335 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔


    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی پربلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید ،3 زخمی


    ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اب تک بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے17شہری شہید اور65 زخمی ہوئے، ترجمان دفترخارجہ نے متنبہ کیا کہ بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے باز رہے، ترجمان نے پاکستان کے مبصر مشن کو ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری کا جائزہ لینے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    اسلام آباد : سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں انصاف کی عدم فراہمی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا اور سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر شدید احتجاج کیا، دفتر خارجہ نے سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے حوالے سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دے دیا۔

    مراسلے میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

    اٹھارہ فروری 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس پر بم حملہ کرکےآگ لگائی گئی، دہشت گردی میں 68 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے، ہندو انتہاء پسند دہشت گردوں کو بم بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل نے دیئے تھے۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں سوامی آسیم آنند ، کرنل پروہت اور دیگر بھارتی فوجی ملوث تھے ۔ سوامی آسیم آنند نے 2007 ءمیں حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 48پاکستانی شہید ہوئے تھے۔ دفتر خارجہ کے ڈی جی ساﺅتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

  • میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    اسلام آباد : پاکستان میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سارک نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔

    دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پا کستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے عملے کو کرکٹ میچ دیکھنےکی اجازت نہ دینے پرشدید مایوسی کا اظہار کیا۔

    پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے مودی سرکار سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور بھارت کے درمیان کلکتہ میں ہو نیوالے میچ کے لئے اجازت مانگی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔