Tag: دفترخارجہ کی ترجمان

  • افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان پر حملے کے مرتکب عناصر کیخلاف کارروائی کرے، دفتر خارجہ

    افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان پر حملے کے مرتکب عناصر کیخلاف کارروائی کرے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : دفترخارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان پر حملے کے مرتکب عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے روز دیا کہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان پر حملے کے مرتکب عناصر کیخلاف کارروائی کرے اور افغان سرزمین کسی صورت پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان دوطرفہ،سہ فریقی اور بین الاقوامی سطح پر وعدوں پر عملدرآمد کرے۔

    بھارتی اسکولوں میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی اسکول میں استادنےہندوبچوں کومسلمان بچےکےچہرےپرتھپڑ مارنےکیلئے اکسایا، ہندوستان میں اقلیتوں خصوصاًمسلمانوں کیخلاف نفرت کو ہر سطح پر ہوا دی جا رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا میں مسلمانوں کیخلاف اسلاموفوبیا بڑھنے پر تشویشناک صورتحال ہے، بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی پر شدید تشویش ہے۔

    ترجمان نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سیاست اورثقافتی میں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں، جڑانوالہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • کراچی سانحے پر پوری قوم غمگین ہے، ترجمان دفترخارجہ

    کراچی سانحے پر پوری قوم غمگین ہے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل نے کہا ہےکہ سانحہ کراچی پرپوری قوم غمگین ہے۔پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

     ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل نے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدآمد اور آپریشن ضرب عضب جاری ہے، سانحہ کراچی پر پوری قوم غم زدہ ہے۔ پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے لیکن پھر بھی اس حوالے سے باخبر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے مثبت بیانات کا آنا خوش آئند ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ، دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا باعث ہوگی۔

     ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا واہگہ کے راستے بھارت جانے والوں کے بارے میں پولیو وائرس کے حوالے سے کوئی رپورٹ یا شکایت موصول نہیں ہوئی، سعودی عرب کی جانب سے پانچ دن کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

  • یمن سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی اولین ترجیح ہے، دفترخارجہ

    یمن سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی اولین ترجیح ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد:  دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یمن سے پاکستانیوں کا محفوظ انخلاء پہلی ترجیح ہے۔

    دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ٹوئٹ میں کہا کہ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے یمن کے پڑوسی ممالک سے رابطے میں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یمن میں موجود پاکستانیوں کو دو ماہ قبل انخلاء کی ہدایت کردی تھی، ملک میں جاری بحران کے باعث ائیرپورٹس بند اورزمینی راستے غیرمحفوظ ہیں۔

    کئی ملکوں کے شہری یمن میں پھنسے ہوئے ہیں، پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    — SpokespersonMOFA (@ForeignOfficePk) March 27, 2015