Tag: دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم

  • بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امورپرمذاکرات کئے جائیں گے، دفترخارجہ

    بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امورپرمذاکرات کئے جائیں گے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کوپاکستان آ رہےہیں، بھارت نے پچھلےسال اگست میں سیکرٹری سطح کےمذاکرات معطل کیےتھے۔

    ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، بھارتی خارجہ سیکریٹری کو خوش آمدیدکہتے ہیں، بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امورپرمذاکرات کئے جائیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیا گیا تھا، بھارت نے گذشتہ سال اگست میں ہونے والے سیکریٹری سطح کے مذاکرات منسوخ کردئیے تھے جبکہ پاکستان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتا آیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کرکام کررہا ہے اوراقوام متحدہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔

  • بھارتی اشتعال انگیزی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ متاثر ہو رہی ہے، دفترخارجہ

    بھارتی اشتعال انگیزی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ متاثر ہو رہی ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ پاکستان نےکہاہےبھارتی اشتعال انگیزی سےدہشتگردی کیخلاف جنگ متاثرہورہی ہے۔

    دفترخارجہ سےجاری بیان میں کہاگیاہےبھارت پاکستان اور افغانستان کےدرمیان غلط فہمیاں پیداکررہاہے۔آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائی جاری ہے، ترجمان تسنیم اسلم نے کہا بھارتی اشتعال انگیزی کامقصدپاکستان میں جاری دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو متاثرکرناہے، پاکستان دنیا بھرمیں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، حکومت اورعوام دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔

  • پاکستان پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام غلط ہے، تسنیم اسلم

    پاکستان پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام غلط ہے، تسنیم اسلم

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف وزری کا الزام غلط ہے جبکہ دفاعی کارروائی میں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان پرجنگ بندی کی خلاف وزری کا الزام غلط ہے، پاکستان نے ایل اوسی پر فائرنگ شروع نہیں کی۔ بھارت کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کا جواب دیا جاتا ہے۔

    انہوں کہا کہ دفاعی کارروائی میں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، ورکنگ باؤنڈری اورلائن آف کنٹرول پر صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سفارتی ذرائع سے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کیا جا رہا ہے۔

    تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی سفیر کو طلب کرکےاحتجاج بھی کیا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو تحقیقات کا موقع دے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے اور دوطرفہ مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔ پاکستان اور ایران کو سرحدوں پر مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔