Tag: دفترِخارجہ

  • پاکستان اپنے دفاع کے لئے تمام اقدامات کرے گا، دفترِخارجہ

    پاکستان اپنے دفاع کے لئے تمام اقدامات کرے گا، دفترِخارجہ

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع کے دہشتگردوں کے ذریعے دہشتگردی ختم کرنے کے بیان پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردوں سے متعلق بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان پر تشویش ہے، وزیرِدفاع خواجہ آصف، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے بیان کا جواب دے دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لئے تمام اقدامات کرے گا، افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے بین الاقوامی مدد حاصل کرنے اور مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ مفاہمت کی کسی یادداشت پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

    واضح  رہے کہ  گذشتہ دنوں بھارت کے وزیرِ دفاع منوہر پاریکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردی کا جواب بھی دہشت گردی سے دیا جائے گا، دہشت گردوں کو ختم کرنے کےلیے دہشت گردوں کو ہی استعمال کرنا چاہیے۔

    جس کے بعد بھارت کے وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے وزیرِ دفاع کے اس بیان کی حمایت کی ہے۔

  • فیض اللہ کی رہائی پرخوشی ہے، ترجمان دفترِخارجہ

    فیض اللہ کی رہائی پرخوشی ہے، ترجمان دفترِخارجہ

    اسلام آباد :دفترِخارجہ نے اے آروائی کے رپورٹر فیض اللہ کی افغانستان کی جیل سے رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، پاکستان افغانستان کو مستحکم اور پُرامن دیکھنا چاہتا ہے۔

    دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اے آروائی کے رپورٹرفیض اللہ کی افغان جیل سے رہائی پرخوشی ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف پر قائم ہے، ہمسایہ ہونے کے ناطے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات بحال کرنا ہوں گے، سیاچن سے فوج ہٹانے پر بھارت کا مؤقف سخت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ ذمہ داری نبھانا ہوگی، افغانستان کے بارے میں تسنیم اسلم نے کہا کہ افغانستان آزاد ملک ہے، جس کے ساتھ جو معاہدہ کرنا چاہے کرسکتا ہے۔