Tag: دفتری اوقات

  • تنخواہوں میں کٹوتی ! سرکاری ملازمین  کے لیے اہم خبر

    تنخواہوں میں کٹوتی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

    پشاور : دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو خبردار کردیا گیا، غفلت برتنے پر تنخواہوں میں کٹوتی ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کردیا۔

    محکمہ خزانہ نے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کیا ، جس میں ملازمین کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک دفتری اوقات کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دفتری ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور غفلت برتنے پر تنخواہوں میں کٹوتی، تبادلے اور ملازمین کی تقرریاں کی جائیں گی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے معاملے پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں، مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کی شکایات سامنے آئی۔

    ہم شہری اور ہمارے سرکاری محکمے

    قوانین کے مطابق تنخواہیں صرف ریٹائرڈ، ٹرانسفر یا برطرفی پر روکی جاسکتی ہیں، مذکورہ وجوہات کے بغیر کسی بھی سرکاری ملازم کی تخواہ نہیں روکی جاسکتی۔

  • سعودی عرب: رمضان المبارک کے دوران سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    سعودی عرب: رمضان المبارک کے دوران سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    ریاض: رمضان المبارک کے پیش نظر سعودی عرب میں سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، سرکاری دفاتر 5 جبکہ نجی دفاتر 6 گھنٹے کام کریں گے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری و نجی شعبے کے ڈیوٹی اوقات جاری کر دیے ہیں۔

    وزارت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران وزارتیں، سرکاری محکمے اور اداروں میں 5 گھنٹے ڈیوٹی ہوا کرے گی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں کے ملازمین صبح 10 بجے ڈیوٹی کا آغاز کریں گے جبکہ دوپہر 3 بجے ڈیوٹی ختم ہوجائے گی۔ نجی شعبے کے ملازمین ڈیوٹی کے ایام میں روزانہ 6 گھنٹے کام کریں گے۔

    حکام نے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنے ملازمین کے ڈیوٹی اوقات کا آغاز اور اختام اپنی سہولت کے مطابق طے کرے گا۔

    دوسری جانب سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے ماہ رمضان کے دوران بینکوں، ترسیل زر کے مراکز اور ایکسپریس سروس کے اوقات کار کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    ساما کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران بینکوں کی شاخیں صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ترسیل زر کے مراکز روزانہ صبح 7 سے سہ پہر 4 بجے تک کھولے جائیں گے۔

  • دفتری اوقات کے بعد باس اب ملازمین سے رابطہ نہیں کرسکیں گے

    دفتری اوقات کے بعد باس اب ملازمین سے رابطہ نہیں کرسکیں گے

    دنیا بھر میں دفتری اوقات کے بعد ملازمین سے رابطہ کیا جانا اور ان کا گھر کے لیے مختص وقت برباد کیا جانا معمول کی بات ہے، تاہم فرانس میں اب دفتری اوقات کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ملازمین سے رابطہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    فرانس میں پیش کیے جانے والے اس نئے قانون کو ’رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، فرانس میں اس سے قبل بھی کمپنیوں کو پابند کیا جاچکا ہے کہ وہ ملازمین کو سالانہ 30 چھٹیاں اور 16 ہفتوں کی با معاوضہ تعطیلات بطور فیملی لیوز دیں۔

    اب اس نئے قانون کا بھی ملک بھر میں خیر مقدم کیا جارہا ہے جس کے تحت 50 یا اس سے زائد ملازمین رکھنے والی کمپنیاں دفتری اوقات کے بعد ملازمین سے رابطے کی مجاز نہیں ہوں گی۔

    فرانس کی رکن اسمبلی بینوئٹ ہیمن کا کہنا ہے کہ ملازمین جسمانی طور پر تو دفتر سے باہر موجود ہوتے ہیں تاہم ذہنی طور پر وہ دفتری امور سے ہی جڑے رہتے ہیں۔ وہ ہر وقت فون کے پیغامات، کالز اور ای میلز سے جڑے رہتے ہیں جن میں انہیں فوری طور پر کوئی ٹاسک مکمل کرنے کا کہا جاتا ہے۔

    انتظامیہ کے اس رویے کے باعث ملازمین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    فی الحال اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کرنے والی کمپنیوں پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا تاہم اداروں کو اپنی ساکھ بہتر بنائے رکھنے کے لیے اس قانون پر عمدر آمد کرنا ہوگا۔