Tag: دفتر خارجہ کے ترجمان

  • پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے

    پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے

    اسلام آباد : پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے اور کہا پاکستان میں داعش کی موجودگی یا حمایت کے الزامات پروپیگنڈا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان  نے ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی یا حمایت کے الزامات پروپیگنڈا ہیں، امریکی ہتھیاروں کی واپسی امریکا اور افغانستان کامعاملہ ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے نئے امریکی صدر کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں ماضی کی طرح پاکستانی سفیر نے ہی پاکستان کی نمائندگی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ وزیراعظم کی اجازت سے بیرون ملک جاتے ہیں، تاہم وزیر داخلہ کا دورہ امریکاوزارت خارجہ کے ذریعے طے نہیں ہوا۔۔

    کشتی حادثے کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مراکش میں پچھلےہفتےکشتی کا المناک حادثہ پیش آیا، مراکش حکام نےتمام معاملات میں بھرپور تعاون کیا، تارکین وطن کیلئے سفارت خانہ مراکش حکام سے رابطےمیں ہے۔۔

    کشمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کی واضح پوزیشن ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرے گا،پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ انسانی معاملات جلد حل کیے جائیں ، پاکستان بھارت کے ساتھ قیدیوں کا معاملہ جلد حل کرنے کیلئےتیار ہے۔

  • 2 روز میں 9 کشمیری شہید، پاکستان کا عالمی برادری سے  نوٹس لینے کا مطالبہ

    2 روز میں 9 کشمیری شہید، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد :دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 2 روزمیں 9 کشمیریوں کو شہید کیا، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عا صم افتخاراحمد نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے سکھ برادری کوباباگرونانک کی سالگرہ پرمبارکباد دی اور کہا قلیل مدت کے نوٹس پر پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولی، کرتارپورراہداری کھلنے کے بعد یاتری بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یاتری کرتارپور کے علاوہ واہگہ سرحد سے بھی آرہے ہیں، اس سلسلے میں نئی دلی میں ہائی کمیشن کی جانب سے مختلف تقریبات کا انتظام کیاگیا۔

    عا صم افتخاراحمد نے کہا بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کاسلسلہ جاری ہے، بھارت نے گزشتہ 2 روز میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتاہے اور بھارت کے سامنے جرات سے کھڑے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری نوٹس لے۔

    انھوں نے مزید کہا امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مذہبی آزادیوں پر مشاہدے کومسترد کرتے ہیں ، پاکستان اورامریکا اس حولے سے تعمیری ومقصد بات چیت کر رہے ہیں جبکہ بھارت میں بی جےپی حکومت مذہبی آزادیوں کوصلب کررہی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا کوبریفنگ میں بتایا کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت فیصلے کےمطابق ایکٹ کومنظورکیاگیا ، اس حوالے سے ہمارا موقف انتہائی واضح ہے، بل کے دیگراستعمال کےحوالےسےبھارتی رپورٹس مستردکرتے ہیں، بھارت کلبھوشن کےکیس میں وکلا مقرر کرے۔

    عا صم افتخار نے مزید بتایا کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا دورہ سرکاری نہیں ہے، کرتارپورراہداری کھولنے کے حوالے سے تمام دباو بھارت پرتھا، آخری لمحات میں بھارت نےراہداری کھولنےکےحوالےسےمطلع کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 600کےقریب بھارتی قیدی ہیں جبکہ ایتھوپیاکی صورتحال کوقریب سےدیکھ رہےہیں ، ایتھوپیا میں 200 کے قریب پاکستانی مقیم ہیں، ہمارےمشن اورسفارت خانہ ان سےرابطےمیں ہے۔

  • مسلم خاندان کے قتل پر پاکستان کینیڈین حکام سے رابطےمیں ہے، ترجمان  دفتر خارجہ

    مسلم خاندان کے قتل پر پاکستان کینیڈین حکام سے رابطےمیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کینیڈا میں پیش آنیوالے اسلاموفوبک واقعے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصل خانہ کینیڈین حکام سے رابطے میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈامیں پیش آنیوالےاسلاموفوبک واقعےکی شدید مذمت کرتےہیں، واقعے میں 4 پاکستانی نژادافراجاں بحق ہوئے، ہماری ہمدردیاں،دعائیں متاثرین،اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن، قونصل خانہ کینیڈین حکام سےرابطےمیں ہیں، قونصل جنرل نےلواحقین سےتعزیت اور ہرممکن مددکی پیش کش کی۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ المناک واقعہ اسلاموفوبیاکےمنظم عروج کاعکاس ہے، جسٹن ٹرودونےنےکہاکہ اسلاموفوبیا کی کینیڈامیں کوئی جگہ نہیں، دنیاکوبین المذاہب ہم آہنگی کیلئےملکرکام کرنےکی ضرورت ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان خاندان پرحملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا تھا کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان پر حملےکاسن کر افسوس ہوا ، دہشت گردی کاواقعہ مغربی ممالک میں بڑھتےاسلاموفوبیاکی عکاسی کرتا ہے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک ڈرائیور نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر ہلاک کرڈالا، ۔ پولیس نے ملزم کے اس قدام کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔

  • ‘بپن راوت پاکستان مخالف بیان کے بجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں، دفتر خارجہ

    ‘بپن راوت پاکستان مخالف بیان کے بجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کے بے معنی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا بپن راوت کی زبان آرایس ایس بی جے پی کی انتہا پسند سوچ ظاہر کرتی ہے ، بپن راوت پاکستان مخالف بیان کےبجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں بھارتی چیف آف ڈیفنس کے پاکستان سےمتعلق بے معنی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بپن راوت کا بیان ان کی سیاسی سوچ اور پاکستان کے حقائق سے ناواقفیت ظاہر کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بپن راوت کی زبان آرایس ایس بی جےپی کی انتہا پسند سوچ ظاہر کرتی ہے، آر ایس ایس،بی جےپی اکھنڈ بھارت اور ہندو توا کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں ، افسوس ہے یہ ذہنیت اب بھارتی اداروں، فوج میں بھی پائی جاتی ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس کابیان بھارت کےاندر،باہرغلط کاموں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، ہندوتوا پالیسیوں سےبھارت میں مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانےکاسلسلہ جاری ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور ہجوم کےتشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بپن راوت پاکستان مخالف بیان کےبجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں۔

  • پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا

    پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا اور کہا بھارت کے پاس گلگت بلتستان سے متعلق کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی جواز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے  ترجمان نے گلگت بلتستان سےمتعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا بھارت کے پاس گلگت بلتستان سے متعلق کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی جواز نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تہترسال سے بھارت جموں وکشمیرپرغیرقانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے، بھارتی بےبنیاد دعوے اصل صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا جموں و کشمیرپرمؤقف یواین قراردادوں کے عین مطابق ہے، مقبوضہ کشمیر تنازعے کا حل اقوام متحدہ کے تحت کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے میں ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان مسترد کردیا

    ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کرعالمی ذمہ داری پوری کرے، سیاسی ،انتظامی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کےعوام کا دیرینہ مطالبہ ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان نے پلوامہ حملےکےحوالےسے بھارتی وزیراعظم کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پلوامہ حملے میں پاکستان کےملوث ہونےکےشواہد فراہم کرنےمیں ناکام رہا ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ ایک وفاقی وزیر کے بیان کو نیا موڑ دینے کی کوشش ہے، پاکستانی وزیر نے ریفرنس کے طور پر بات کی تھی، 26فروری 2019 کوپاکستان فوج کے دیئےجانیوالےردعمل کا حوالہ دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان مخالف انتخابی مہم کےبعد لوک سبھاالیکشن میں بی جے پی کوفتح ملی، بی جے پی حکومت پاکستان کوبھارت کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بندکرے، بی جے پی قیادت پاکستان مخالف جذبات کی بجائے کارکردگی دکھاکرعوام کی حمایت حاصل کرے۔

  • دنیا آزاد کشمیر کا نفسیاتی کنٹرول حاصل کرنے کے بھارتی بیانات کا نوٹس لے، ڈاکٹر فیصل

    دنیا آزاد کشمیر کا نفسیاتی کنٹرول حاصل کرنے کے بھارتی بیانات کا نوٹس لے، ڈاکٹر فیصل

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ دنیاآزادکشمیرکانفسیاتی کنٹرول حاصل کرنےکے بھارتی بیانات کانوٹس لے ، پاکستان امن کاخواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلیےتیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر کا بیان انسانی حقوق کی پامالی سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں کی سب سےبڑی جیل میں تبدیل کررکھاہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاثبوت ہے، بھارت ایسے اقدامات سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تاویلیں پیش کر رہا ہے، بھارت میں شرمناک طریقوں سےاقلیتوں کے خلاف اقدامات کیےجاتے ہیں، گائے کو دبوچنے کے الزامات میں لوگوں پرہجوم میں تشدد کیا جاتا ہے،ترجمان

    ان کا کہنا تھا کہ اقلیت کےخلاف اورکشمیرمیں جارحیت بھارت کااصل چہرہ واضح کرتےہیں، دنیا آزاد کشمیر کا نفسیاتی کنٹرول حاصل کرنے کے بھارتی بیانات کا نوٹس لے، ایسے بیانات صورتحال کو مزید پیچیدہ اورخراب کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں، جارحیت کا فوری جواب دیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان امن کاخواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلیےتیار ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کومسترد کر دیا تھا، ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ بےبنیادالزامات سےبھارت کشمیریوں کیخلاف جرائم سےتوجہ نہیں ہٹاسکتا، بھارت مسئلہ کشمیرکویواین قراردادوں کےمطابق حل کرے اور مقبوضہ وادی میں فوری مظالم بندکرائے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کاحامی ہے،کسی جارحیت کافوری جواب دےگا، بھارتی غیرذمہ دارانہ بیان خطےکےامن کیلئےخطرہ ہیں، نام نہاد جمہوریت کاحامل بھارت 70سال سے سنگین جرائم کررہاہے۔

    ترجمان نے مزید کہا تھا کہ بھارت دنیاکاوہ ملک ہےجواقلیتوں کیخلاف جرائم کوفروغ دےرہاہے، ڈھٹائی سےکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہورہاہے۔

  • وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا وزیراعظم عمران کے دورہ امریکا پر امریکی حکام سےرابطہ میں ہیں، دورے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کے دورہ امریکاپرامریکی حکام سےرابطہ میں ہیں، معمول کے مطابق باقاعدہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران کی دورےسے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

    اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں عمران خان کےدورہ امریکاکی کوئی اطلاعات نہیں، سنا ضرور ہے، لیکن عمران خان کے دورے سے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایاگیا۔

    مزید پڑھیں : ہمیں عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاعات نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

    ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں دی، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکےدورےکی تفصیلات حاصل کریں گے، عمران خان کے امریکاکے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

    دوسری جانب ذرائع وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے سے متعلق بیان آج جاری ہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ عمران خان بیس جولائی کو امریکا پہنچیں گے، امریکی محکمہ خارجہ جلد ہی تحریری کنفرمیشن ملنے کے بعد اعلان کرے گا۔

    عمران خان 21 جولائی کوپاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے،وزیراعظم کادورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، عوام منفی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

  • پلواماحملوں پربھارتی ڈوزیئر  موصول ہوگئے ہیں،ترجمان دفترخارجہ

    پلواماحملوں پربھارتی ڈوزیئر موصول ہوگئے ہیں،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت کے پلواما حملوں سے متعلق ڈوزیئر دفترخارجہ کو موصول ہوگئے ہیں، اگر ایکشن ایبل ثبوت ہوئےتوپاکستان کارروائی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے پلواما حملوں سے متعلق ڈوزیئر دفترخارجہ کو موصول ہوگئے ہیں ، ڈوزیئر کا مشاہدہ کیا جائےگا اور موجودقانونی شواہدکاجائزہ لیاجائےگا، اگر ایکشن ایبل ثبوت ہوئےتوپاکستان کارروائی کرے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی اس حوالےسےواضح اعلان کرچکے ہیں، پاکستان مذاکرات کے لئے تیار ہے ، دہشت گردی کے علاوہ موضوعات پر بھی بات ہونی چاہیے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا بھارتی پائلٹ سےمتعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، بھارتی پائلٹ محفوظ اورصحت مند ہے، پاک فوج نے اس کو ہجوم سے بچایا۔

    بھارتی پائلٹ کوجنگی قیدی کا درجہ دینا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پائلٹ کامعاملہ پاکستان سےاٹھایا ہے، بھارتی پائلٹ کوجنگی قیدی کا درجہ دینا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا، پائلٹ پر کونسا کنونشن لگنا ہے، اس کا فیصلہ ایک 2 روز میں ہوگا۔

    سشماسوراج اوآئی سی میں جائیں گی تو وزیرخارجہ شریک نہیں ہوں‌ گے،پاکستان کا دوٹوک اعلان

    انھوں نے کہا سشماسوراج اوآئی سی میں جائیں گی تووزیرخارجہ شریک نہیں ہوں گے، صورتحال پر دونوں ممالک عالمی برادری سے رابطے میں ہیں، اس موقع پر کس ملک کا کیا کردار ہوسکتا ہے، وہ واضح نہیں، جن ممالک نے دہشت گردی کی بات کی ان پر پاکستان نے پوزیشن واضح کی۔

    خوشی ہے پاکستانی میڈیا امن کو فروغ دے رہا ہے

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا میڈیاکی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ بھی ضروری ہے، اگر ابھی نندن جیسا واقعہ بھارت میں ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی، خوشی ہے پاکستانی میڈیا امن کو فروغ دے رہا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا بھارت ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، ہم پرجب جنگ مسلط کی گئی توہم نےجواب دیا، پاکستان دفاع کے لئے کسی کی طرف نہیں اپنے عوام اور فوج کی طرف دیکھ رہا ہے، موجودہ صورتحال پر اب بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ساری صورتحال پر عالمی برادری کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، پاکستان کبھی بھی بھارت سے مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا، مقبوضہ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے، کوئی بھی بات چیت اسی تناظر میں ہوتی ہے، پہلے بھی کہا آپ تباہی کے راستے پر ہیں، اپنے لیے بلکہ خطے کے لیے بھی۔

    بی جے پی رہنما بی ایس یہدی یراپہ کے بیان کے حوالے سے ترجمان نے کہا بی جے پی کہہ رہی ہے 22 سیٹوں کے لیےخطے کو جنگ میں دھکیلا جارہا ہے۔

    اقوام متحدہ کےملٹری آبزرور کو بالا کوٹ لے کر جائیں گے

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا اقوام متحدہ کےملٹری آبزرور کو بالا کوٹ لے کر جائیں گے، معصوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کریں گے ، مختلف رپورٹس دیکھی ہیں لیکن ہم ہر جارحیت کا جواب دینے کو تیار ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان نے بھارت سے ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔