Tag: دفتر خارجہ

  • طاہر داوڑ کی میت حوالگی میں تاخیر اور افغان طرز عمل پر دفتر خارجہ کا اظہارمذمت

    طاہر داوڑ کی میت حوالگی میں تاخیر اور افغان طرز عمل پر دفتر خارجہ کا اظہارمذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے ایس پی طاہر داوڑ کی میت حوالگی میں تاخیر اور افغانستان کے طرزعمل پر اپنی گہری تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو سفارتی اور انسانی تقاضوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کی میت حوالگی میں تاخیر اور افغان طرز عمل پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کے رویے سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے اہل خانہ کو دہری اذیت سے گزرنا پڑا۔

    افغان حکومت غیرسفارتی طریقہ کار اور غیر سرکاری افراد پر مصر رہی جو انتہائی قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو میت حوالگی جیسے نازک معاملے پر سفارتی اور انسانی تقاضوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی تشدد زدہ نعش افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے ملی تھی۔

    مزید پڑھیں: افغان حکام کا ایس پی طاہرداوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار،

    واضح رہے کہ افغان حکام نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا جسد خاکی صرف محسن داوڑ کو ہی دیا جائے گا، ایم این اے محسن داوڑ کا تعلق پی ٹی ایم سے ہے۔

    بعد ازاں پشاور کے شہید پولیس سپرنٹنڈنٹ طاہر خان داوڑ کی میت گزشتہ شام طورخم میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی وفدکے حوالے کر دی گئی۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی طاہر داوڑ کی میت وصول کرنے کے لئے طورخم میں موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: شہید ایس پی طاہر داوڑ پشاور میں سپرد خاک

    طاہر خان داوڑ کو گزشتہ مہینے کی 26 تاریخ کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔ان کی لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک دن پہلے ملی تھی۔

  • پاکستانی قونصل جنرل ایس پی طاہر داوڑ کے جسد خاکی کے لیے اسپتال میں موجود: دفتر خارجہ

    پاکستانی قونصل جنرل ایس پی طاہر داوڑ کے جسد خاکی کے لیے اسپتال میں موجود: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کے جسد خاکی کو قونصلیٹ منتقل کرنے کے لیے کہا ہے، پاکستانی قونصل جنرل اس وقت جسد خاکی کے لیے اسپتال میں موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مزید 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا، عالمی برادری کو کہتے ہیں کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔

    دفتر خارجہ نے آسیہ اندرابی کی حراست کی شدید مذمت کی۔

    افغانستان میں قتل کیے جانے والے ایس پی طاہر خان داوڑ کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس پی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ایس پی کے قتل پر افغان ناظم الامور کو 2 بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ایس پی کے جسد خاکی کو قونصلیٹ منتقل کرنے کے لیے کہا ہے، مطالبہ کیا ہے کہ جلد جسد خاکی پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ ’تاخیر پر افغانستان سے احتجاج بھی کیا، پاکستانی قونصل جنرل اس وقت جسد خاکی کے لیے اسپتال میں موجود ہیں‘۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں کی چینی بیگمات سے متعلق معاملے کو دیکھ رہے ہیں، مسئلے کو چین کے ساتھ حل کرلیں گے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی سے 5 سالوں میں 10 مرتبہ قونصلیٹ حکام نے ملاقات کی، ایلس ویلز کے حالیہ دورہ پاکستان میں بھی عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا، ’عافیہ صدیقی سے متعلق امریکا کے ساتھ لگاتار بات چیت جاری ہے‘۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان 20 اور 21 نومبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے، پاکستان نے روس میں افغان عمل سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سردیوں کی وجہ سے افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل معطل ہے، آئندہ سال مارچ میں افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔

  • وزیر خارجہ سے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات

    وزیر خارجہ سے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے انہیں عافیہ صدیقی کیس سے متعلق کاوشوں سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی۔

    شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ صدیقی کیس سے متعلق کاوشوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی سے متعلق ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کو ہدایات کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہدایت کی ہے کہ عافیہ صدیقی کے انسانی و قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور باقاعدگی کے ساتھ کونسلر وزٹس کا اہتمام کیا جائے۔

    ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان منتقلی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات کی اور مکمل حمایت کا یقین دلایا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان حوالگی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں، قید کی سزا غیر قانونی ہے، مجھے اغوا کر کے امریکا لایا گیا۔

    عافیہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی، وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔

    بعد ازاں پاکستان نے دورے پر آئی ہوئی امریکی نائب وزیر خاجہ ایلس ویلز کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے میں انسانی حقوق کو مدنظر رکھا جائے۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے شکایت کی ہے کہ جیل کے عملے کی طرف سے ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا۔

    امریکا کے دعوے کے مطاقب عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا، عافیہ صدیقی پر امریکی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنہ 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

  • امریکا کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: دفتر خارجہ

    امریکا کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق امریکا سے بات ہوئی ہے، امریکا کی جانب سے ان کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا دورہ کیا۔ دورے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ سے امریکی پابندیوں سے متعلق بھی بات ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ چین میں سیکریٹری فنانس، اسٹیٹ بینک حکام اور سیکریٹری خارجہ موجود ہیں۔ چین کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے پارلیمانی گروپ نے مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ جاری کی۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے بعد دوسری عالمی رپورٹ جاری ہوئی، رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں لاگو کالے قوانین کی نشاندہی کی ہے۔

     انہوںے کہا کہ رپورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی، رپورٹ میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بے نقاب کیا گیا۔

    کھلے سمندر میں بھارتی ایٹمی آبدوز کے گشت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیئے۔ بھارت کی ایٹمی آبدوز کا گشت کرنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق امریکا سے بات ہوئی ہے، امریکا کی جانب سے ان کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ’جب فیصلہ نہیں ہوا تو نہیں کہہ سکتے کہ رہائی کب تک ہوگی‘۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا وزیر اعظم کو خط

    انہوں نے کہا کہ ایلس ویلز سے وفود کی سطح پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے دورے پر آئی ہوئی امریکی نائب وزیر خاجہ ایلس ویلز کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

    حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے میں انسانی حقوق کو مدنظر رکھا جائے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ گوانتا ناموبے کی جیل میں 5 پاکستانی قید ہیں جن میں سیف اللہ پراچہ، ماجد خان، عبد الربانی، عمار البلوشی اور غلام ربانی شامل ہیں۔ ’دیگر پاکستانی قیدیوں سے متعلق بھی امریکی حکومت سے رابطے میں ہیں‘۔

    مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی محفوظ جگہ پر پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ وہ آزاد شہری ہیں جہاں جانا چاہیں جا سکتی ہیں۔ ’پاکستان میں آزاد شہری کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے‘۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان یمن کے معاملے پر مصالحت کے لیے کام کر رہا ہے۔ معاملے پر تفصیلات ابھی شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

  • امریکی نائب وزیرِ خارجہ ایلس ویلز کی دفترِ خارجہ آمد، وفود کی سطح پر مذاکرات

    امریکی نائب وزیرِ خارجہ ایلس ویلز کی دفترِ خارجہ آمد، وفود کی سطح پر مذاکرات

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیرِ خاجہ ایلس ویلز نے دفترِ خارجہ کا دورہ کیا، دورے کا مقصد ایلس ویلز کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے وفود کی سطح پر مذاکرات تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب وزیرِ خارجہ نے وفد کے ہم راہ دفترِ خارجہ کا دورہ کیا، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری فارن آفس آفتاب کھوکھر کر رہے تھے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان نے تعلقات کے فروغ کے لیے اقتصادی و تجارتی تعاون پر زور دیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستانی وفد میں وزارتِ داخلہ اور وزارتِ دفاع کے اعلیٰ افسران بھی شامل تھے، یہ ملاقات وزیرِ خارجہ شاہ محمود اور مائیک پومپیو کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں ہوئی۔

    وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی دو طرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا، پاکستان نے تعلقات کے فروغ کے لیے اقتصادی و تجارتی تعاون پر زور دیا۔

    ملاقات میں پاکستان کی جانب سے عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا، افغانستان میں امن کی صورتِ حال اور علاقائی سلامتی کا موضوع بھی زیرِ بحث آیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھو رہے ہیں‘ ترجمان دفترخارجہ


    دوسری طرف امریکی وفد نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، دونوں ممالک کے وفود کے مابین دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور علاقائی امن سمیت مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

  • وزیر خارجہ سے ازبک ہم منصب کی ملاقات

    وزیر خارجہ سے ازبک ہم منصب کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ عبد العزیز کاملوف دفتر خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

    بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی سربراہی شاہ محمود قریشی جبکہ ازبک وفد کی سربراہی ازبک وزیر خارجہ نے کی۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان میں گہرے تعلقات ہیں، تعلقات افہام و تفہیم، مذہبی اور ثقافتی رشتوں پر مبنی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ کے دورے سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

    خیال رہے کہ ازبک وزیر خارجہ عبد العزیز کاملوف آج صبح ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ ازبک وزیر خارجہ کے ہمراہ 5 رکنی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

    ازبکستان اور پاکستان کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد ازبک وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے کہ رواں سال ازبک وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے۔

  • وزیر خارجہ سے آسٹرین سفیر کی الوداعی ملاقات

    وزیر خارجہ سے آسٹرین سفیر کی الوداعی ملاقات

    اسلام آباد: آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریگیٹ بلہا کی وزارت خارجہ آمد ہوئی جہاں ان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔

    دفتر خارجہ کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے مطابق آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریگیٹ بلہا وزارت خارجہ پہنچیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ان کی الوداعی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    آسٹرین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو تیار ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے ڈاکٹر بریگیٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔

  • انڈونیشیا میں طیارہ حادثے پر پاکستان کا اظہار افسوس

    انڈونیشیا میں طیارہ حادثے پر پاکستان کا اظہار افسوس

    اسلام آباد: انڈونیشیا میں طیارہ حادثے پر پاکستان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن کا طیارہ جی ٹی 610 سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، ریسکیوں ٹیموں نے 6 مسافروں کی لاشیں برآمد کرلی جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے شکار افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    انڈونیشیا: نجی ایئرلائن کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ، 6 مسافروں‌ کی لاشیں برآمد

    خیال رہے کہ آج انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا نجی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اچانک سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن ’لاوئن ایئر‘ کا مسافر بردار طیارہ ’جی ٹی 610‘ 189 مسافروں کو دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگ کل پنانگ لے جار ہا تھا۔

    یاد رہے کہ سنہ 2014 میں بھی لوئن ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ 904 حادثے کے باعث سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 108 افراد سوار تھے تاہم خوش قسمتی میں جہاز میں سوار تمام مسافر زندہ بچ گئے تھے۔

  • وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ

    وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 2 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان 2 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم کے پہلے دورہ چین میں اعلیٰ سطح وفد بھی ساتھ ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان شنگھائی میں ایکسپو سے خطاب کریں گے۔

    ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کیا۔ وزیر اعظم کی درخواست پر سعودی عرب نے ویزا فیس میں کمی کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے 20 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔ پاکستان کشمیر میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان نے قندھار واقعے کی شدید مذمت کی۔ افغانستان کے قندھار واقعے پر الزامات مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان نے تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیے۔ پاکستان اور امریکا افغانستان میں دیرپا امن کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان پر کسی ملک کی جانب سے کسی دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ملکی مفادات کی خاطر اقدامات کرتا رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی حدود میں کشتی یرغمال بنانے کا علم نہیں۔ چین اور بھارت کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ’پاکستان بھارت سے بات چیت سے گھبراتا نہیں، بات چیت کے ذریعے ہی معاملات حل کیے جا سکتے ہیں‘۔

  • پاکستان نے قندھار حملوں سے متعلق الزامات مسترد کر دیے

    پاکستان نے قندھار حملوں سے متعلق الزامات مسترد کر دیے

    اسلام آباد: پاکستان نے قندھار حملوں سے متعلق الزامات مسترد کر دیے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قندھار حملوں سےمتعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قندھار حملوں سے متعلق پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کو دفترِ خارجہ نے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

    [bs-quote quote=”الزام تراشی دونوں ملکوں میں تعاون کے متفقہ اصولوں کے خلاف ہے: دفترِ خارجہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حملوں کے ٹھوس ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات فراہم نہیں کی گئیں، امن و استحکام کے لیے ایسے واقعات کی مشترکہ تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بہتر ہوتا میڈیا میں الزام تراشی کی بجائے مناسب فورم استعمال کیا جاتا، الزام تراشی دونوں ملکوں میں تعاون کے متفقہ اصولوں کے خلاف ہے۔

    خیال رہے کہ قندھار میں ہونے والے حملے کے سلسلے میں افغانستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ قاتل سیکورٹی گارڈ کے پاکستان میں رابطے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  افغانستان، دہشت گرد حملے میں‌ پولیس چیف ہلاک، امریکی جنرل محفوظ رہے


    واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو افغان صوبے قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں جنرل مومن اور قندھار پولیس چیف جنرل عبد الرزاق ہلاک جب کہ گورنر قندھار زلمے شدید زخمی ہو گئے تھے۔