Tag: دفتر خارجہ

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اور شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان شہری شہید ہوا تھا۔

    پاکستان نے شہری عبدالرؤف کی شہادت پر بھارت سے بھرپور احتجاج کیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیز فائر کی 2 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کیں، خلاف ورزیوں میں 32 شہری شہید اور 122 زخمی ہوئے۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبد الرؤف نامی شہری شہید ہوگیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عبد الرؤف ایل او سی پر مویشیوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا جب بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو جوان منیر چوہان اور عامر حسین شہید ہوگئے تھے۔

  • افغان وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون

    افغان وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ افغان وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور مختلف امور سمیت جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کیا۔

    ٹویٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پر امن افغانستان کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا جبکہ رابطے میں سیکیورٹی مسائل کے حل  اور افغانستان پاکستان امن میکینزم کے تحت تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے خواہشمند اور کوشاں ہے۔

    دوران گفتگو افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی سے متعلق تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی قونصل خانے کو 28 اگست سے پہلے والی سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی۔

    دونوں رہنماؤں نے ہر مسئلہ ’افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولڈرٹی ۔ اے پی اے پی پی ایس‘ فورم پر حل کرنے پر زور دیا۔

    انہوں نے شاہ محمود قریشی کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو شاہ محمود قریشی نے قبول کرلی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے سیکیورٹی انتظامات میں مداخلت پر جلال آباد کا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کردیا تھا۔

    پاکستانی سفارتخانے کے مطابق صوبہ ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات جلال آباد کے قونصل خانے کے سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں بے جا مداخلت کر رہے تھے جو افسوس ناک اور 1963 کے ویانا کنونشن کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

  • عمران پومپیو تنازع: پاکستان کا معاملہ ختم کرنے کا فیصلہ

    عمران پومپیو تنازع: پاکستان کا معاملہ ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق دستاویزی فلم نشر کی تھی جس کے بعد بھارت نے کشمیر میں الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بند کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم نے دہشت گردی کا شکار افراد کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا، انہوں نے دہشت گردی کا شکار افراد سے اظہار یکجہتی کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھارتی افواج نے 10 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا، بھارتی افواج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال اور حریت رہنماؤں کی غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی بگڑتی صحت کی صورتحال پر بھی تشویش ہے۔ عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ بھارت کی جانب سے کشمیر میں الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بند کی گئیں، الجزیرہ ٹی وی نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق دستاویزی فلم نشر کی تھی۔ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب بھی کیا۔

     انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی کال کے معاملے کو ہم ختم کرنا چاہتے ہیں۔معاملے کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے، مزید بات نہیں کریں گے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر پاکستان نے ہالینڈ کے ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ پاکستان نے او آئی سی


    مزید پڑھیں: پاکستان نے مائیک پومپیو اور وزیراعظم کی گفتگو سے متعلق امریکی بیان مسترد کردیا


    کو خط بھی لکھا، ڈچ سفیر کو ملک بدر کرنے یا کوئی اور ایکشن لینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

    چینی وزیر خارجہ کا دورہ جلد ہوگا جس کی تفصیلات دی جائیں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان آنا بہت مثبت ہے، غزنی حملہ سے متعلق افغانستان کے بیانات محض الزامات ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں فاصلہ ہے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کرتار پور راستے کو کھولنا ایک قدم ہوسکتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روس میں ایس سی او کے زیر اہتمام مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں، مشق میں پاکستان اور بھارت کے فوجی بھی شریک ہیں۔ ’پاکستان ایس سی او کا ایکٹو ممبر ہے لہٰذا پاکستان اس میں شریک ہے‘۔

  • ملک کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

    ملک کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خارجہ پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزارتِ خارجہ کے دورے کے موقع پر دفترِ خارجہ میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہ اجلاس وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہوا۔

    وزیرِ اعظم کو اجلاس کے دوران وزارتِ خارجہ کے معاملات کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، عمران خان نے دفترِ خارجہ کو بیرون ملک سفارت خانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

    عمران خان نے کہا ’خارجہ پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی، پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا جائے۔‘

    اس موقع پر وزیرِ اعظم کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے حکام کو پالیسی گائیڈ لائن بھی دی گئی، وزیرِ اعظم کی ہدایات سے متعلق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی آج شام کو میڈیا بریفنگ دیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم نے آج قومی اسمبلی کے اسپیکر سے بھی ملاقات کی


    قبل ازیں، آج جب وزیرِ اعظم عمران خان تمام محکمہ جات کے دوروں کے سلسلے میں دفترِ خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔

    ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم کو دیگر ممالک سے تعلقات، بالخصوص پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کے حوالے سے بریف کیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کو افغانستان، ایران، امریکا اور چین سے تعلقات پر اعتماد میں لیا گیا۔

  • پاکستان دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم نہیں کرتا، دفتر خارجہ

    پاکستان دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم نہیں کرتا، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ نے افغان حکام کے غزنی دھماکے سے متعلق الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو معالجے کی سہولت فراہم نہیں کی، ایسے بیانات سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے جاری بیان میں افغانستان کے حکام کی جانب سے دہشت گردوں کو پاکستان میں علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کردی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندی میں ملوث دہشت گردوں کے پاکستان میں علاج کے الزامات مسترد کرتے ہوئے، زخمی جنگجوؤں کو پاکستان میں علاج معالجے کی سہولیات نہیں دی گئیں۔

    ترجمان دفتر نے بتایا کہ افغانستان نے دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات یا شواہد پاکستان کو فراہم نہیں کیے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرکاری سطح پر منقطع رابطوں کے باعث اطلاعات کو اہمیت نہیں دی جا سکتی، افغانستان کی جانب سے ایسے بیانات محض من گھڑت اور پروپیگنڈا ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکام کو متبنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے ایسے الزامات و بیانات کے باعث دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات متاثر ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : افغانستان میں دہشت گردوں کو پاکستان سے کوئی مدد نہیں مل رہی، آرمی چیف قمرباجوہ


    یاد رہے کہ گذشتہ روز جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو پاکستان سے کوئی مدد نہیں مل رہی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ غزنی سے زخمی اور ہلاک دہشت گردوں کی واپسی کے الزامات بےبنیاد ہیں، افغانستان میں کئی پاکستانی روزگار کیلئے کام کررہے ہیں، افغانستان میں کام کرنے والے پاکستانی بھی دہشت گردی کا شکار ہوتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے شکار کسی پاکستانی کو دہشت گرد کہنا افسوسناک ہے، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دھڑوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

  • پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلئے مؤثر کارروائیاں کیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

    پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلئے مؤثر کارروائیاں کیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

    اسلام آباد : اقوام متحدہ نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مؤثر کارروائیاں کرکے داعش کو پنجے گاڑنے نہیں دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی22ویں رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے، رپورٹ کا اجراء اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے جارہ کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلیے انتہائی مؤثر کارروائیاں کی ہیں، پاکستانی فورسز کی جانب سے کیے گئے مؤثرآپریشنز کے باعث داخلی سطح پر دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مانیٹرنگ کمیٹی1267کی رپورٹ پاکستانی کاوشوں کا ثبوت ہے، مانیٹرنگ ٹیم نے پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کاوشوں کا برملا اعتراف کیا ہے۔

    اقوام متحدہ رپورٹ میں پاکستان کے کامیاب فوجی آپریشنز کا ذکر کیا گیا ہے، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر داعش کو پنجے گاڑنے نہیں دیئے۔

    رپورٹ کے مطابق دہشت گرد حملے مقامی تنظیموں اور سرحد پار عناصر کے تعاون سے ہوئے، گلوبل ٹیررازم انڈیکس نے بھی پاکستان میں قیام امن کو تسلیم کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

  • بھارتی وزیر اعظم کا عمران خان کو مبارک باد کا ٹیلیفون خوش آئند ہے: دفتر خارجہ

    بھارتی وزیر اعظم کا عمران خان کو مبارک باد کا ٹیلیفون خوش آئند ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا عمران خان کو مبارک باد کے لیے ٹیلی فون خوش آئند ہے، امید ہے سارک ممالک کے رابطے بہتر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاک افغان قیادت رابطوں میں ہے۔ ’افغان مسئلے کا حل سیاسی ہے فوجی نہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا عمران خان کو مبارک باد کے لیے ٹیلی فون خوش آئند ہے، امید ہے سارک ممالک کے رابطے بہتر ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: نریندر مودی کا عمران خان کو فون

    ترجمان نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی لیڈر عمران خان کی حلف برداری میں شرکت نہیں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری سادگی سے ہوگی۔ ’تحریک انصاف نے اس حوالے سے تفصیلی ٹویٹ بھی کی ہے‘۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی آبزرور کو خوش آمدید کہا۔ بین الاقوامی آبزرور سنہ 2008 سے پاکستان میں انتخابات کا جائزہ لے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت کلبھوشن کے حوالے سے کوئی دستاویزات نہیں دے سکا: دفتر خارجہ

    بھارت کلبھوشن کے حوالے سے کوئی دستاویزات نہیں دے سکا: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کر دیا، بھارت کلبھوشن کے حوالے سے کوئی دستاویزات نہیں دے سکا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں حملوں سے قوم اداس ہے۔ تعزیت اور اظہار ہمدردی کا اظہار کرنے والے ممالک کا شکریہ، پاکستان دہشت گرد حملوں سے خوفزدہ ہونے والا نہیں۔ پاکستان میں جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے 23 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ کشمیری صحافی عاقب کی این آئی اے میں طلبی کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کر دیا، بھارت گزشتہ برس کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف لے کر گیا، پاکستان کی کلبھوشن کیس پر پوزیشن نہایت مضبوط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت جواب نہ دے سکا حسین مبارک کے نام سے پاسپورٹ اصل ہے یا جعلی، کلبھوشن پاسپورٹ پر 17 مرتبہ بھارت کا سفر کر چکا ہے۔ بھارت کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ سے متعلق دستاویزات بھی نہ دے سکا۔ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی تخریبی سرگرمیوں کا ثبوت ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ علما کانفرنس میں دہشت گردی کو حرام قرار دیا گیا، طالبان کے علما کے فتویٰ پر ردعمل کے حوالے سے تبصرہ نہیں کر سکتے۔ بارہا کہا کہ 17 برس سے افغان مسئلے کے فوجی حل کی کوشش ناکام ہوئی۔ افغان مسئلے کا حل مفاہمت اور بات چیت سے تلاش کرنا ہوگا۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات میں امریکی انخلا ایجنڈے پر ہے۔ جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ کے مخالف ہیں۔ بھارت کا میزائل تجربہ ایم سی ٹی کی خلاف ورزی ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ گلگت بلتستان جموں کشمیر کا حصہ ہے، جموں کشمیر میں استصواب رائے کے ساتھ گلگت میں بھی کروایا جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ نیدر لینڈز میں گستاخانہ کارٹون پر پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کروایا، نیدر لینڈ کے سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی کی ہے، جبکہ یورپی یونین کے سفیر کو بلا کر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔ خط میں او آئی سی ممالک کی جانب سے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا گیا۔

    اس موقع پر دفتر خارجہ نے ایون فیلڈ جائیداد ضبطی کے معاملے پر عدالتی فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں شریف خاندان کی جائیداد ضبطی پر کس نے کارر وائی کرنی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کلبھوشن پر جواب 17 جولائی کو جمع کروائیں گے: دفتر خارجہ

    کلبھوشن پر جواب 17 جولائی کو جمع کروائیں گے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن پر جواب 17 جولائی کو جمع کروائیں گے۔ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب جمع کروایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اور انڈونیشیا میں پالیسی منصوبہ بندی پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، سعودی عرب کے افغان طالبان کو مذاکرات کے مشورے پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان اور امریکا میں بات چیت جاری ہے، امید ہے اچھے نتائج نکلیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن پر جواب 17 جولائی کو جمع کروائیں گے۔ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب جمع کروایا جائے گا۔ پاکستان نے پہلا جواب 13 دسمبر کو جمع کروایا تھا۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، کشمیر پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق متاثرین کو مکمل معاوضہ دیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے: دفتر خارجہ

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جون میں بھارتی فوج نے 33 کشمیریوں کو شہید اور 36 کو زخمی کیا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ جون میں بھارتی فوج نے 33 کشمیریوں کو شہید اور 36 کو زخمی کیا، گزشتہ ہفتے 14 سال کے فیضان سمیت 3 افراد کو شہید کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر میں ان واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ 27 جون کو سفیروں کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی، غیر ملکی سفیروں سے نگراں وزیر خارجہ نے بھی خطاب کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے جون میں 43 کشمیریوں کو شہید کیا۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت میں 7 سال کی زینب کے دوران علاج انتقال پر افسوس ہے، ہائی کمیشن نے زینب کی نعش کی واپسی کے عمل کو فوری مکمل کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

    ترجمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ ان کی برطانیہ میں سیاسی پناہ سے متعلق معلومات نہیں۔

    افغانستان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے اور امن اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ افغانستان میں تمام شراکت دار مذاکرات کی میز پر آئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔