Tag: دفتر خارجہ

  • بھارت پاکستان کو الیکشن کی سیاست میں نہ لائے: دفتر خارجہ

    بھارت پاکستان کو الیکشن کی سیاست میں نہ لائے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے گجرات میں کانگریس کی فنڈنگ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کوالیکشن کی سیاست میں نہ لائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کرتا ہے۔ ’بھارت پاکستان کو الیکشن کی سیاست میں نہ لائے، مودی یاد رکھیں الیکشن کارکردگی سے جیتے جاتے ہیں‘۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان بھارتی ریاست گجرات کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ پاکستان سے کچھ سرکاری افسران نے کانگریس کے لیڈران سے بھی ملاقات کی ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم کے اس الزام کو خود کانگریس نے بھی بے بنیاد قرار دیا تھا۔

    ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کےتوسیع پسندانہ ڈیزائن خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کثیر الجہتی منصوبہ ہے، چین فنڈنگ روکنے کی تردید کر چکا ہے۔ ان کے مطابق چین نے سی پیک کے کسی پروجیکٹ کی فنڈنگ نہیں روکی۔ فنڈز کا اجرا مخصوص طریقہ کار کے ذریعے ہوتا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے پاکستان کو رکن منتخب کرلیا ہے۔ پاکستان کو 3 سال کے لیے رکن منتخب کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مفید سمجھتے ہیں: دفتر خارجہ

    پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مفید سمجھتے ہیں: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مفید سمجھتے ہیں۔ ترکی میں 57 پاکستانیوں کو بازیاب کروا لیا گیا جن کی وطن واپسی کی کوششیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مذاکرات پاکستان اور امریکا کے لیے مفید ہیں۔ اسی وجہ سے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان آ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع سے موجود اختلافات کے خاتمے، دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ مشقوں و دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں مزید فوج کی تعیناتی پر ہماری اور امریکا کی سوچ میں فرق ہے۔ اس بارے میں امریکی وزیر دفاع سے بات کریں گے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی خبروں پر تحفظات ہیں۔ بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے پہلے اجلاس میں اہم امور زیر غور آئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی سزائے موت پر تحفظات ہیں: دفتر خارجہ

    بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی سزائے موت پر تحفظات ہیں: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں خود ساختہ جنگی جرائم کے ٹریبونل اور جماعت اسلامی کے 6 ارکان کی سزا پر تحفظات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ پاک چین تزویراتی مذاکرات کا آٹھواں دور اسلام آباد میں ہوا۔ سیکریٹری خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان، جزیرہ نما کوریا اور دیگر عالمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا۔ بھارتی قابض افواج کے مختلف آپریشنز میں 12 کشمیری شہید ہوئے۔ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کی بیوی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملاقات کی پیشکش کی۔ بھارت کی جانب سے کلبھوشن کی والدہ کی درخواست موصول ہوئی جس پر دفتر خارجہ غور کر رہا ہے۔

    ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار پر تحفظات رکھتے ہیں۔ منشیات کی پیداوار دہشت گردی کی مالی امداد میں استعمال ہوتی ہے۔ دہشت گرد افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا 43 فیصد علاقہ دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں خود ساختہ جنگی جرائم کے ٹریبونل پر تحفظات رکھتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے 6 ارکان کو سزائے موت پر تحفظات ہیں۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مہران مری پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ مہران مری کی سوئٹزر لینڈ میں داخلے پر پابندی کا معاملہ سوئس حکام سے اٹھایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش انسانی بنیادوں پر کی: دفتر خارجہ

    کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش انسانی بنیادوں پر کی: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش انسانی بنیادوں پر کی، اب جواب کا انتظار ہے، رواں سال بھارت نے ایل او سی کی 13 سو سے زائد بار خلاف ورزی کی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش پر بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا اور ان سے ایک روز قبل ہونے والی چڑی کوٹ میں بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا گیا۔ رواں سال بھارت نے ایل او سی کی 1300 سے زائد بار خلاف ورزیاں کیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید ہوئے۔ حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔


    مقبوضہ کشمیر پر ایک مؤقف

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے جس پر وہ گزشتہ 70 برس سے کھڑا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ مسئلہ کشمیر کا تینوں فریقین سے بات کیے بغیر حل تلاش نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ 800 سے زائد کشمیری شہری بھی بھارت کی غیر قانونی قید میں ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر معنی خیز مذاکرات چاہتا ہے۔ بھارت کی جانب سے کروز میزائل تجربے کی اطلاع نہیں دی گئی، بھارت کے ایسے تجربات سے خطے کے امن کو نقصان ہو سکتا ہے۔

    ان کے مطابق میزائل پروگرام بجٹ میں اضافے سے اسلحے کی دوڑ شروع ہوگی۔


    سی پیک

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور سی پیک پر اقتصادی خوشحالی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ بھارتی رہنماؤں کے بیانات سے سی پیک کے خلاف سیل کی تصدیق ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ امریکا سے اتحادی سپورٹ فنڈ پر بھی جامع بات چیت ہوئی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جینوا میں انسانی حقوق کونسل میں رپورٹ پیش کر دی ہے۔ ان کے مطابق ایران کو تباہ کن زلزلے پر امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا جہاں ان سے گزشتہ روز ہونے والی بھارتی فائرنگ سے 75 سالہ خاتون کی شہادت پر احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو آج سہہ پہر دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ یہ طلبی بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون کی شہادت کے باعث کی گئی۔

    طلبی کے موقع پر پاکستان نے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی جبکہ مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارت سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

    اس موقع پر احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 75 سالہ محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بنکرز کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دفتر خارجہ کی شکایت: لندن ٹرانسپورٹ نے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹوا دیئے

    دفتر خارجہ کی شکایت: لندن ٹرانسپورٹ نے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹوا دیئے

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو دفتر خارجہ طلب کر کے لندن میں پاکستان مخالف بینرز پر اظہار تشویش کیا گیا۔ بعد ازاں مذکورہ بینرز کو ہٹوادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ طلب کیا۔برطانوی ہائی کمشنر کی طلبی کے دوران لندن میں پاکستان مخالف بینرز پر اظہار تشویش کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کو کہا گیا کہ پاکستان کو بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے مکروہ عزائم کا علم ہے۔ بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے دوست ملک کی سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔

    بعد ازاں برطانوی ادارے نے پاکستان ہائی کمیشن کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے لندن ٹرانسپورٹ سے پاکستان مخالف اشتہارات ہٹادیئے، ٹی ایف ایل نے سازشی عناصر کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کی کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے سرغنہ اور سرپرست حربیار مری اور براہمداغ بگٹی کی جانب سے لندن میں کچھ ٹیکسیوں پر آزاد بلوچستان کے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔

    بینرز پر لندن میں مقیم پاکستانی برادری شدید غم و غصے میں مبتلا ہوگئی اور ٹیکسی ڈرائیورز جن میں اکثریت پاکستانیوں کی شامل ہے، نے شدید احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے برطانیہ کی حکومت سے ایسے نفرت آمیز اقدامات کرنے پر براہمداغ اور حربیار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت

    پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں دہشت گرد حملے کی مذمت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے گزشتہ روز کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کردی۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملے میں قیمتی جانوں کے زیاں پرافسوس ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستیں ایک دوسرے سے تعاون یقینی بنائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دار الحکومت کابل میں آسٹریلوی سفارت خانے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    افغان وزیر داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں غیر ملکی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    اسلام آباد: گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی کے خلاف دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی جارحیت کے باعث گزشتہ روز 2 خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی کے خلاف دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے طلب کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت سے 2 خواتین شہید، 6 افراد زخمی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی کے موقع پر بھارتی اشتعال انگیزی پر سخت احتجاج کیا گیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور مقامی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں کو نشانہ بنایا اور مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بعد ازاں زخمیوں میں شامل 2 خواتین سمیرا یونس اور مریم دوران علاج دم توڑ گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں 4 بھارتی چوکیاں تباہ کردیں جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سی پیک منصوبے کو 100 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے: دفتر خارجہ

    سی پیک منصوبے کو 100 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ منصوبے کو 100 سے زائد ممالک اور تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ سی پیک کا مقصد خطے کو باہمی طور پر منسلک کرنے میں اضافہ کرنا ہے۔ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک کو 100 سے زائد ممالک اور تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔

    مسئلہ کشمیر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے لائن آف کنٹرول پر در اندازی کے الزامات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں اور بھارتی افواج نے 60 سے زائد نہتے کشمیریوں کو زخمی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے بے شمار کشمیریوں کو عقوبت خانوں میں بھی ڈالا۔

    ترجمان نے افغانستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہے ہیں۔ افغانستان میں پاکستانی مغوی کا معاملہ حکومت سے اٹھایا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے پر پاکستانیوں کو مبارکباد، سیکریٹری خارجہ کا دورہ اومان اور سری لنکا کامیاب رہا۔ وزیر اعظم آج ترکی کا دورہ کر رہے ہیں اور وزیر خارجہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکی حکام سے اقوام متحدہ کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں ہوئیں۔ امریکی وفد کا حالیہ دورہ پاکستانی ملاقاتوں کا نتیجہ ہے۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے درمیان مذاکرات برسلز میں ہوئے۔ پاکستان کوئی بھی فیصلہ مفادات کو سامنے رکھ کر کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے، مل کرشکست دینا ہوگی: دفتر خارجہ

    دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے، مل کرشکست دینا ہوگی: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ مسئلہ اور دہشت گرد مشترکہ دشمن ہے، مل کر شکست دینا ہوگی۔ افغانستان میں بھارت کا کردار خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے۔ پاکستان، امریکا سمیت تمام ممالک کو باہمی تعاون سے دہشت گردی کو شکست دینا ہوگی۔ ہمارا ایجنڈا مشترکہ دشمن کو شکست دینا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے کینیڈین خاندان کو بازیاب کروایا۔ غیر ملکیوں کو افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔ امریکا نے پاکستان کے تعاون اور مغویوں کی بازیابی کو سراہا۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 5 غیر ملکی بازیاب

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا وسیع کردار خطے کے مفاد میں نہیں، بھارت، افغان سرزمین کے استعمال سے دہشت گردی کا مؤجب ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

    مسئلہ کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند روز میں 7 کشمیری شہید کر دیے گئے۔ وادی میں گمنام قبروں کا معاملہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔

    انہوں نے عالمی برادری سے معصوم کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خونریزی رکوائے۔ ’امید ہے عالمی برادری نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوگی‘۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اعلیٰ سطح کا امریکی وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔ امریکی وفد کی وزیر اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مغویوں کی بازیابی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، ریکس ٹلرسن

    ان کے مطابق تہمینہ جنجوعہ کا دورہ روس بھی اچھا رہا، امریکی وفد کے ساتھ مذاکرات اہم رہے۔ مذاکرات میں دونوں جانب سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ امریکا کو آپریشنز کی کامیابیوں سے آگاہ کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کاوشیں کیں اور لازوال قربانیاں دیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ ہر سطح پر رابطے جاری رکھے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔