Tag: دفتر خارجہ

  • پاکستان میں داعش کی منظم موجودگی نہیں: دفتر خارجہ

    پاکستان میں داعش کی منظم موجودگی نہیں: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کی منظم موجودگی نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس سے داعش کی موجودگی ثابت نہیں ہوتی۔ وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی مؤقف کو بہترین انداز میں اجاگر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کیا، عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر واضح کیا جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھی بات کی، ’انہوں نے ڈوزیئر اقوام متحدہ جنرل سیکریٹری کے حوالے کیا جبکہ سائیڈ لائن ملاقاتوں میں اپنا نکتہ بہتر انداز میں سامنے رکھا‘۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 1 ہفتے میں 7 کشمیری شہید جبکہ درجنوں زخمی کیے گئے۔

    ان کے مطابق بھارت نے حریت رہنماؤں کو بھی زیر حراست رکھا ہوا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی منظم موجودگی نہیں۔

    وزیر خارجہ خواجہ آصف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ آج رات وطن واپس آ رہے ہیں۔ وزیر خارجہ کا دورہ اپنے اہداف کے حوالے سے کامیاب رہا۔ پاکستان کی سلامتی و معاشی کامیابیوں کو بہتر انداز سے پیش کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق افغانستان میں بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم نے بھی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مشکلات کو اجاگر کیا جبکہ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی نے جو تصویر لہرائی وہ بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوتی رہی۔ بھارتی میڈیا نے اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ مسئلہ اچھالا۔ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کو نابینا کرنے کی حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا۔

    نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت پیلٹ گن کا استعمال نہ کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکتا جبکہ عالمی تنظیموں نے پیلٹ گن کا استعمال غیر انسانی فعل قرار دیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے افغانستان میں کردار کو پاکستان نے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے تعمیر نو کی آڑ میں پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی۔ ترقی کے منصوبوں کو عدم استحکام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارت کا کردار تخریبی ہے۔

    مزید پڑھیں: افغان مسئلے کے سیاسی حل کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

    اس بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، دوست ممالک کی سی پیک میں شمولیت پر پاکستان اور چین فیصلہ کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستانی سیاسی قیادت نے امریکی پالیسی پر اپنا نکتہ نظر اچھی طرح واضح کیا۔

    پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی جوہری پروگرام انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہے اور یہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے قواعد کے مطابق ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ روس اور چین پاکستان کے ساتھ الگ الگ فوجی مشقیں اگلے ماہ کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرخارجہ کا دورہ امریکا منسوخ نہیں ملتوی ہوا ہے، دفترخارجہ

    وزیرخارجہ کا دورہ امریکا منسوخ نہیں ملتوی ہوا ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ امریکا منسوخ نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا ہے، دورہ امریکا ممکنہ طور پر روس اور چین کے دورے کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ محمد آصف کا دورہ امریکا کو منسوخ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دوری امریکا منسوخ نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف پہلے دوست ممالک کا دورہ کریں گے اس سلسلے میں وزیرخارجہ پیر یا منگل کو دورہ چین یا دورہ روس کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور دوست ممالک کو پاکستان کی قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثبت کردار سے آگاہ کریں گے۔


     *خواجہ آصف کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ 


    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ محمد آصف روس اور چین کے دورے کے بعد امریکا جانے کے امکانات روش ہیں اسی طرح اقوام متحدہ کے سیشن کے موقع پر وزیر خارجہ کا دورہ امریکا بھی کنفرم ہے جہاں اجلاس کے موقع پر2 ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    خیال رہے کہ قبل ازیں یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ وفاقی وزیر خارجہ محمد آصف کا دورہ امریکا پر نہیں جائیں گے جس سے یہ تاثر ابھرا کہ شاید دورہ امریکا منسوخ کردیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حکومت پاکستان نے حزب المجاہدین پرامریکی فیصلے پر واضح مؤقف اپنایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حریت پسند کشمیری جماعت کو دہشت گرد قرار دینے پر مایوسی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری آزادی کے لیے جانیں قربان کر چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت کشمیریوں کی بلا جواز گرفتاریاں جاری ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔


  • بھارت، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے: دفتر خارجہ

    بھارت، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ افغان رہنماؤں اور عالمی برادری کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں۔ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری معصوم کشمیریوں کا قتل عام روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ افغان مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔


  • ایٹمی عدم پھیلاؤ کے عزم پر قائم ہیں: دفتر خارجہ

    ایٹمی عدم پھیلاؤ کے عزم پر قائم ہیں: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے عزم پر قائم ہیں۔ عالمی اور علاقائی امن کی خواہش پاکستان کے اس عزم کی بنیاد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہر ریاست کی دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا 2017 کا معاہدہ بنیادی شرائط پوری نہیں کرتا نہ ہی اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ پاکستان نے معاہدے کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی مذاکراتی عمل کا حصہ بنا۔

    ان کے مطابق پاکستان اس معاہدے کی شق پر عملدر آمد کا پابند نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق نتیجہ خیز، غیر امتیازی اور قابل تصدیق معاہدے کی ضرورت ہے۔


  • مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کودہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے باعث نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں: نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔ امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا الزام پاکستان پر تھوپا جا رہا ہے۔ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال گزشتہ روز دیکھنے میں آیا جب قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں اور کشمیریوں کے گھروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 روز میں شہید کیے گئے 4 نوجوانوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    بھارتی فوج نے پیر کے روز ان چاروں گھروں کو ضلع پلوامہ میں کیمیکل سے تباہ کردیا تھا جبکہ 3 نوجوانوں کفایت احمد، جہانگیر خاندے اور فیصل احمد کی لاش بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے نکالی گئی۔

    بعد ازاں اسی علاقے میں ایک اور نوجوان پر قابض فوج نے گاڑی چڑھا کر اسے شہید کردیا۔

    گزشتہ روز شہدا کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور بھارت کی مخالفت و آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کے استعمال اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کی مذمت کی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔


  • وزیراعظم کی زیرصدارت دفترخارجہ میں اہم اجلاس

    وزیراعظم کی زیرصدارت دفترخارجہ میں اہم اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت دفترخارجہ میں اہم اجلاس جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت دفترخارجہ میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں ٹرمپ مودی ملاقات، کشمیر کی موجودہ صورت حال سمیت سعودی عرب، قطر اور افغانستان سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود ہیں جبکہ اجلاس میں وزیراعظم کو سعودی عرب، قطراورافغانستان سےمتعلق معاملات پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

    وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چینی وزیرخارجہ کے حالیہ دورے اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی بات کی جائے گی۔


    عالمی برادری دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرے‘ چین


    یاد رہےکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کر کے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

    بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

    اس موقع پر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی وقار کے خلاف ہے۔ بلا اشتعال فائرنگ، سیز فائر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل 28 جون کو نکیال سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


  • پاکستان نے ایرانی جاسوس ڈرون مارگرایا

    پاکستان نے ایرانی جاسوس ڈرون مارگرایا

    اسلام آباد : دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں آنیوالا ایرانی جاسوس ڈرون مار گرایا، یہ ڈرون 19جون کو بلوچستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے آنے والے جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے، یہ ڈرون 19جون کو صوبہ بلوچستان کے علاقے پنچگور میں پاکستانی سرحد کے45کلومیٹر اندر گرایا گیا۔

    ایرانی ڈرون کو پاکستان ایئرفورس کے جے ایف تھنڈر 17لڑاکا طیارے نے اپنا نشانہ بنایا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد فوری طور پر پاکستان نے ایران سے احتجاج کیا اور پاک ایران سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ بلائی گئی، پاکستان نے ایرانی حکام سے معلومات کا تبادلہ کرلیا۔

  • افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

    افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

    جلال آباد: افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ ہو گئے۔دونوں اہلکار جمعہ کو جلال آباد سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد سے پاکستانی قونصل خانے کے دو افسران 16 جون کو پاکستان آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کےلیےمعاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہےجس پر افغان حکام نے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور افغانستان کو حکام کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔


    افغان فوج کے اہلکار کی فائرنگ‘ 7 امریکی فوجی زخمی


    واضح رہےکہ پاکستانی قونصل خانے کےدونوں اہلکار عید کی چھٹیوں پر پاکستان آرہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔