Tag: دفتر خارجہ

  • انڈین جیلوں میں 518پاکستانی قید، بھارت کو فہرست فراہم

    انڈین جیلوں میں 518پاکستانی قید، بھارت کو فہرست فراہم

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جیلوں میں قید اپنے 518 شہریوں کی فہرست بھارت وزرات خارجہ کو فراہم کردی اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رہائی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جیلوں میں برسوں سے قید 518 پاکستانی شہریوں کی فہرست بھارت کو پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے فراہم کردی ہے جس کے مطابق 518 قیدیوں میں سے 463 ماہی گیر ہیں، فہرست کی فراہمی کا عمل 2008ء کے کونسلر ایکسس معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت بھی اپنی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی فہرست ہمیں‌ جلد فراہم کرے گی جس کا تقابل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دونوں‌ ممالک میں ایک دوسرے کے سیکڑوں شہری قید ہیں‌ جن میں بڑی تعداد ماہی گیروں‌ کی ہے جو سمندری حدود کی نشاندہی نہ ہونے کے سبب دوسرے ملک کی حدود میں‌ داخل ہوجاتے ہیں‌ جہاں‌ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکار انہیں‌ پکڑ کر لے جاتے ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پاکستانی بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے میں بھارت سے کہیں زیادہ آگے ہیں تاہم بھارتی حکام حراست میں لیے گئے پاکستانی ماہی گیروں کو چھوڑنے  میں پس وپیش سے کام لیتے ہیں اور اکثر ماہی گیروں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے کر مستقل طور پر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔

  • پاکستان نے افغان سرحد پرامریکی ڈرون حملے کی تصدیق کردی

    پاکستان نے افغان سرحد پرامریکی ڈرون حملے کی تصدیق کردی

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ملا منصور کی ہلاکت کے حوالے سے خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا نے ڈرون حملے میں ملامنصورکوٹارگٹ کرنے کابتایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے کی تصدیق کردی ہے۔ دفترخارجہ میں وزارت خارجہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیزاوردیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کے بعد دفترخارجہ نے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حملے میں اعظم اور ولی محمد نامی شخص مارا گیا ہے۔

    امریکا نے اکیس مئی کوڈرون حملے سے متعلق وزیراعظم اور آرمی چیف کو آگاہ کیاتھا، جس میں طالبان کمانڈر ملامنصور کو ہدف بنانے کی معلومات دی گئیں تھیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ہےجبکہ ایک اور شخص ولی محمد کے بارے میں معلومات کی تصدیق کی جارہی ہے۔

    ولی محمد کے پاس پاکستانی پاسپورٹ اورشناختی کارڈ تھا، پاسپورٹ پرایرانی ویزہ لگاہواتھا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ڈرون حملے پاکستان کی خو دمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

    پاکستان ایسے حملوں کیخلاف ماضی میں بھی آواز اٹھاتارہاہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مذکورہ گاڑی پاک افغان سرحد نوشکی پر تباہ شدہ حالت میں ملی۔

    ان کا کہنا ہے کہ چار ملکی گروپ کے پانچویں اجلاس میں طے ہوا تھا کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ملا اختر منصور کے مارے جانے کی تصدیق سے گریز کیا۔

     

  • مطیع الرحمان کی پھانسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چوہدری نثارعلی

    مطیع الرحمان کی پھانسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چوہدری نثارعلی

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی پر حکومت پاکستان نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی غیر انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے غیرانسانی سلوک کیاگیا، دنیا کی بنگلہ دیشی حکمرانوں کے اقدام کیخلاف خاموشی افسوس ناک ہے۔

    بنگہ دیشی حکومت پاکستان سے وفاداری پر جماعت اسلامی کی شخصیات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نےپینتالیس سال پہلے بھی پاکستان سے وفا داری نبھائی۔

    علاوہ ازیں دفتر خارجہ نے بھی بنگلہ دیش میں مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطیع الرحمان نظامی کا گناہ صرف متحدہ پاکستان کی حمایت کرنا تھا۔

    غیر منصفانہ ٹرائل کے ذریعے پھانسیاں دینا جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کہنا ہے کہ انیس سو چوہتر میں بنگلہ دیش نے ایسے مقدمات نہ چلانے کا معاہدہ کیا تھا، اسے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں گرفتار دیگر افراد کو بچانے کے لیے حکومت پاکستان اپنا کردار اداکرے۔

    سزائیں بھگتنے والے رہنماﺅں اور شہادتیں دینے والوں کی پاکستان کیلئے خدمات ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر کو مطیع الرحمان نظامی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنی چاہئیے تھی۔

     

  • پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو رہا کردیا

    پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو رہا کردیا

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 87 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی ماہی گیروں / عام شہریوں کی وطن واپسی کے لئے بھارتی ہائی کمیشن سے بھی تعاون کیا ہے ۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ انسانی ہمدردی ایسے اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات استوار ہونگے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی ایسے طرح سے جواب دیا جائے گا۔

  • نواز شریف کل سے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

    نواز شریف کل سے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کل سعودی عرب اوراس سے اگلے روز ایران کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ نے ان کے دورے کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پیر کو سعودی عرب جائیں گے اور وہاں سے اگلے روز تہران پہنچیں گے۔

    وزیر اعظم دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی پر تشویش ہے۔

    سعودی عرب اور ایران سے گہرے برادرانہ تعلقات کے سبب پاکستان نے دونوں ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پرامن طریقے سے حل کرانے کے خواہاں ہیں اور ان کا یہ اقدام امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

    ،واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیعہ عالم دین کی سزائے موت کیخلاف تہران میں سعودی سفارت خانہ جلا دیا گیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے، جس کے سبب دونوں ممالک درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

  • پاکستان بھارت کی جانب سے فراہم کردہ نشاندہیوں پر کام کررہا ہے، دفتر خارجہ

    پاکستان بھارت کی جانب سے فراہم کردہ نشاندہیوں پر کام کررہا ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے کی مذمت کرچکا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کردی تھی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، اس لیے وہ حملے کے متاثرین کے درد کو بخوبی سمجھ سکتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لئے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے، پاکستان بھارت کی جانب سے فراہم کردہ نشاندہیوں پر کام کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا چیلنج دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی سوچ کو مزید پختہ کرتا ہے، دونوں ممالک کو جاری مذاکرات کے لئے پر عزم رہنا چاہیئے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیانےدعویٰ کیاہے کہ پٹھان ایئربیس حملےکےبعدپاک بھارت سیکریٹری سطح مذاکرات منسوخ کرنےپرغورکیاجارہاہے۔

    بھارتی میڈیا نےپاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کی قیاس آرائیاں شروع کردی پاک بھارت سیکرٹیری سطح کے مذاکرات منسوخ ہوسکتےہیں، بھارتی میڈیا کاپروپگینڈا حملہ کرنے والےبھاول پورسے آئےتھے، بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات پر پٹھان کوٹ معاملے کو اٹھایا جائے گا۔

  • بھارت میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پرحملہ، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

    بھارت میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پرحملہ، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت اعلیٰ سطح کے رابطوں کے بعد دونوں ممالک میں خیرسگالی کے تعلقات پیدا ہوئے ہیں، پاکستان خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے جب کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • ارکان پارلیمنٹ سے فاٹا ریفارم کمیٹی کی مشاورت

    ارکان پارلیمنٹ سے فاٹا ریفارم کمیٹی کی مشاورت

    اسلام آباد: پاکستان کی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے لئے وزیر اعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فاٹاکے پارلیمانی ارکان کے ساتھ اصلاحات پر گہری مشاورت کی گئی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق کمیٹی کے ساتھ دوسرے اجلاس میں فاٹا کے پارلیمانی ارکان نے اپنا تجربہ پیش کیا اور مفید شفارشات دیں۔

    اجلاس میں سینیٹر حاجی مومن خان آفریدی ، تاج محمد آفریدی اور قومی اسمبلی کے رکن ساجد تری ، سید غازی گلاب جمال ، محمد نزیر خان اور دیگر نے شرکت کی۔

    وزیر اعظم کی قائم کردہ فاٹا اصلاحات کمیٹی نومبر 2015 میں قائم کی گئی تھی، جس کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز کے سپرد ہے ، جبکہ کمیٹی میں گورنر خیبر پختونخواہ سردار محتاب احمد خان ، لفٹینٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، وزیر ماحولیاتی تبدیلی و انسانی حقوق زاہد حامد اور نیشنل سکیورٹی کے مشیر لفٹنیٹ جنرل (ر) نصیر خان جنجوہ شامل ہے۔

    کمیٹی فاٹا اصلاحات سے متعلق مقامی معززین کے ساتھ جرگوں کا انعقاد کرے گی اور اس ماہ کے آخر ساتوں قبائلی ایجنسیوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • ایران میں محصور پاکستانی زائرین چند روز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے، دفتر خارجہ

    ایران میں محصور پاکستانی زائرین چند روز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ ایران عراق کے بارڈر پر پھنسے زائرین اب ایران کے شہر قم میں موجود ہیں، اس وقت 480 زائرین محصور ہیں جن کو پاکستان کاسفارت خانہ ہر طرح کی سہو لیات مہیا کر رہا ہے ۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کی ٹکٹیں کنفرم ہو چکی ہیں اور ان کی جلد پاکستان روانگی شروع ہو جائے گی اور یہ عمل چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ600 زائرین میں سے 120 مسافر پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کے سفارت خانے نے زائرین سے رابطہ کر کے ہر ممکن مدد کر نے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد ان کی واپسی کو آسان بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے تھے۔

  • دھمکی آمیز فون : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    دھمکی آمیز فون : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی حکومت سے گورنر ہاؤس کراچی کو بھارت سے آنے والی دھمکی آمیز فون کال کے بارے میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے گورنر ہاؤس کراچی کو بھارت سے آنے والی دھمکی آمیز فون کال کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے 23 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کراچی کو نئی دہلی سے موصول دھمکی آمیز ٹیلی فون کال سے آگاہ کیا گیا اور فون کال سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کیں۔

    پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان اس دھمکی آمیز ٹیلی فون کال کی باضابطہ تحقیقات کرے اور اس کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کرے۔

    واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کراچی کو ایک گمنام شخص کی جانب سے فون کال موصول ہوئی تھی جس میں مذکورہ عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی ۔