Tag: دفتر خارجہ

  • افغانستان سے متعلق وزیر خارجہ کے ریمارکس پر دفتر خارجہ کی وضاحت

    افغانستان سے متعلق وزیر خارجہ کے ریمارکس پر دفتر خارجہ کی وضاحت

    اسلام آباد: افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے ریمارکس نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی غیر معمولی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ملکی یا غیر ملکی تمام خطرات سے اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، افغان سرزمین دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے لانچنگ پیڈ نہ بنے۔

    افغان حکام نے کچھ نہ کیا تو افغانستان کے اندر کارروائی پر غور ہوسکتا ہے، بلاول

    ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ نے واضح طور پر افغانستان کے ساتھ بات چیت کی پالیسی کا اعادہ کیا، افغانستان بھی پاکستان سمیت عالمی برادری کے ساتھ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش پر زور دیا ہے۔

  • اے آر وائی نیوز کی خبر پر لیبیا میں قید پاکستانیوں کی خبر گیری کے لیے دفتر خارجہ متحرک

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر لیبیا میں قید پاکستانیوں کی خبر گیری کے لیے دفتر خارجہ متحرک

    اسلام آباد: اے آر وائی نیوز کی خبر پر لیبیا میں قید پاکستانیوں کی خبر گیری کے لیے دفتر خارجہ متحرک ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی خبر پر دفتر خارجہ نے ایکشن لے لیا، لیبیا میں ناظم الامور نے بن غازی میں حراستی مرکز کا دورہ کیا، اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی قیدیوں کو خوراک اور بنیادی ضروریات فراہم کی گئی ہیں، جب کہ زیر حراست افراد کو ادویات کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کی طبی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    لیبیا کی جیلوں میں 15 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیدیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے ہم حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے کچھ روز قبل لیبیا میں زیر حراست پاکستانیوں کی خبر نشر کی تھی۔

  • آزاد جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہو گا، دفتر خارجہ

    آزاد جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہو گا، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہو گا، گوا ایس سی او وزرائےخارجہ کانفرنس کےموقع پر بھارت نے بیانات دے کر پہل کی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، یہ کسی بھی یوکرینی وزیر خارجہ کا پہلا پاکستان کا دورہ تھا، اس دوران تجارت،سرمایہ کاری سمیت دیگرشعبوں میں تعلقات کے فروغ پربات ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بحراسودکےتنازع کےپر امن حل اور یوکرین روس تنازع کوبات چیت سےحل کرنے پر زوردیا۔

    دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکی صدر کی معاون خصوصی اعلیٰ وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، امریکی معاون خصوصی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

    قرآن کی بے حرمتی پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سویڈن میں اسلاموفوبیا ،توہین قرآن پاک کے بار بار واقعات کی پرزورمذمت کرتا ہے اور سویڈش حکام سے ایسے واقعات کو روکنے کیلئےاقدامات کرنے پر زور دیتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے سنجیدہ مسئلہ ہے، دہشت گردی کو بار ہا افغانستان سےمتعددفورمز پر اٹھایا ہے جبکہ آصف درانی کے دورہ افغانستان پر باہمی تحفظات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ سہ فریقی مذاکرات کی دستاویزمیں بھی افغانستان نےیقین دہانی کرارکھی ہے اور افغانستان نے اپنی زمین دہشت گردی کیلئ ےاستعمال نہ کرنے دینےکی یقین دہانی کرائی تھی تاہم افغان عبوری حکومت کے2ترجمانوں کے بیانات کے متن ،ملاقاتوں کےمتن کاانتظار کر رہے ہیں۔

    سفائر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ امریکا سے متعلق سائفر ایک خفیہ دستاویز ہے، پاکستان کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ مجھےاس حوالے سےکسی بھی قسم کے تبصرے سے روکتا ہے،

    ترجمان نے بتایا کہ مسلح افواج کے دورہ ایران کا مقصدایرانی عسکری قیادت سےملاقاتیں تھا، ان کو دورے کی دعوت ایرانی قیادت نےدی تھی، ان ملاقاتوں میں ہمارے باہمی تعلقات کے تمام شعبوں پر بات چیت کی گئی۔

    آزاد جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہو گا، گوا ایس سی او وزرائےخارجہ کانفرنس کےموقع پر بھارت نے بیانات دے کرپہل کی، اسی طرح وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھارتی صحافیوں،میڈیا کے سوالات کے جواب دیے ، بھارت کو ایس سی او میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کے بھارت سے متعلق بیان پر دفتر خارجہ کی وضاحت

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے، بھارت ایسا ماحول پیدا کرے جس سے واضح ہو دہشت گردی میں ملوث نہیں۔

    تفصیلات کے مطانق وزیر اعظم شہباز شریف کے بھارت سے متعلق بیان پر دفتر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے، پاکستان بھارت کے کشمیر میں مظالم کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، بھارت ایسا ماحول پیدا کرے جس سے واضح ہو دہشت گردی میں ملوث نہیں۔

    یاد رہے ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کے العربیہ چینل کو انٹرویو پر وضاحت دی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسلسل کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو دو طرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہیے تاہم 5 اگست کے غیر آئینی اقدامات کی واپسی پر ہی بات ہوسکتی ہے۔

    وزیراعظم آفس نے وضاحت میں کہا تھا کہ یکطرفہ اقدامات منسوخ کئے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر کا حل یواین قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورہ یواےای کے دوران انٹرویو میں مؤقف بالکل واضح کیا۔

  • بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے ریاستی دہشت گردی ترک کرے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کی ترجمان کہنا ہے کہ بھارت دوسروں پرانگلی اٹھانے کے بجائے ریاستی دہشت گردی ترک کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف بیانات،ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں ، بھارت عالمی برادری کواینٹی پاکستان پروپیگنڈے سے گمراہ کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے ریاستی دہشت گردی ترک کرے۔

    دفترخارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے 4معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا جبکہ 2022کےدوران214 کشمیریوں کوشہید کیا، 70 سے زائد کشمیریوں کودوران حراست شہید کیا کیا۔

  • افغان خواتین پر تعلیم کے دروازے بند: پاکستان کا اظہار مایوسی

    افغان خواتین پر تعلیم کے دروازے بند: پاکستان کا اظہار مایوسی

    اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکام طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور علیٰ تعلیم کی معطلی کے فیصلے سے مایوسی ہے، اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح اور مستقل رہا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے، ہم افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان نے ملک کی یونیورسٹیوں میں خواتین کے لیے تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے، افغانستان میں پہلے ہی خواتین کو اکثر سیکنڈری اسکولوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

    3 ماہ قبل افغانستان بھر میں ہزاروں لڑکیوں اور خواتین نے یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان دیا تھا، مگر طالبان نے مضامین کے انتخاب کے حوالے سے ان پر پابندیاں لگائی تھیں۔

    خواتین پر عائد کردہ پابندی کے تحت وہ وٹنری سائنس، انجینیئرنگ، اکنامکس اور زراعت میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں جبکہ صحافت میں بھی ان کا جانا مشکل ہوگیا تھا۔

  • پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

    پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا، وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے سیاسی نظریے ہندو توا نے نفرت اور تفرقہ بازی کے ماحول کو جنم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے گجرات قتل عام کی حقیقتوں سے چھپنے کی کوشش کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گجرات قتل عام بڑے پیمانے پر قتل، عصمت دری اور لوٹ مار کی شرمناک کہانی ہے، حقیقت یہ ہے کہ گجرات قتل عام کے ماسٹر مائنڈ انصاف سے بچ گئے، وہ ماسٹر مائنڈ اب بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندو توا کے جرائم کو کوئی بھی لفظ چھپا نہیں سکتا، حکمران جماعت کے سیاسی نظریے ہندو توا نے نفرت اور تفرقہ بازی کے ماحول کو جنم دیا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور مجرموں کی بریت انصاف کے قتل عام کو ظاہر کرتی ہے، حملے میں بھارتی سرزمین پر 40 پاکستانی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی اقلیتوں کو دھمکانے اور شیطانیت کو بھارت بھر کی ریاستوں میں سرکاری سرپرستی حاصل ہے، ہندو توا کو عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑ اور مذہبی اجتماعات پر حملہ کرنے کے لیے اتار دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر کا مرتکب ہے، بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کا کفیل اور مالی معاون ہے، بھارتی دہشت گردی پر جاری ڈوزیئر میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، ڈوزیئر میں موجود ثبوت دہشت گردانہ حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں،

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور حملے کو بھارتی ریاست نے اکسایا، منصوبہ بندی کی اور اس کی مالی معاونت کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا بھی عکاس ہے، بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے اور اس کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کو شدت سے استعمال کر رہا ہے۔

  • سچائی کے لئے ضروری ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہوں، دفتر خارجہ

    سچائی کے لئے ضروری ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہوں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ سچائی کے لئے ضروری ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے صحافی ارشد شریف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستانی انکوائری کمیٹی کینیا کے دورے پر ہے، پاکستانی ہائی کمیشن انکوائری کمیٹی کیساتھ مکمل تعاون اور سکونت فراہم کررہی ہے۔

    ترجمان نے روز دیا کہ سچائی کے لئے ضروری ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہوں ، ہمیں کینیا اور پاکستانی انکوائری کمیٹیوں کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے۔

    ان نے مزید کہا کہ پاکستان نے ارشد شریف کو یو اے ای سے نکالنے کیلئے کوئی خط نہیں لکھا ، وزیر خارجہ کے دستخط سے اس قسم کا کوئی خط جاری نہیں ہوا، ایسی اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے جرائم کا مرتکب ہے: پاکستان

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے جرائم کا مرتکب ہے: پاکستان

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق متنازعہ بیان نہ صرف جھوٹ پر مبنی بلکہ گمراہ کن ہے، بھارت 9 لاکھ فوج کے ساتھ انسانی حقوق کے جرائم کا بھی مرتکب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کا متنازعہ بیان نہ صرف جھوٹ پر مبنی بلکہ گمراہ کن ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمیر پر ناجائز طور پر قابض ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ فوج کے ساتھ بھارت انسانی حقوق کے جرائم کا بھی مرتکب ہے، عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ وادی میں جبر کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا واحد حل کشمیری عوام کا حق خود ارادیت ہے۔

  • پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

    پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

    اسلام آباد: پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈا مہم اور بے بنیاد الزامات بھارت کی مایوسی کی عکاس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے حالیہ دہشت گردی کے جھوٹے دعوؤں کو مسترد کرتا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے علیحدہ مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، مبینہ واقعات کو بھارت نام نہاد دہشت گردی کی سازش کے طور پر پیش کر رہا ہے، بھارت پروپیگنڈے کے ذریعے منظم دہشت گردی کے بیانیے کو آگے بڑھا رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستانی واٹس ایپ نمبر سے پیغام روکا، بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کر رہا کہ کچھ ہتھیاروں کے ساتھ خالی کشتی قبضے میں لی گئی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا مبینہ واقعے کو نام نہاد ممبئی طرز حملے کی منصوبہ بندی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور دہشت گردی کو جنم دینے کے بھارتی منصوبے کا تسلسل ہے۔

    دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام بھارتی الزامات اور سازشوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، شرارتی بھارتی پروپیگنڈا مہم اور بے بنیاد الزامات بھارت کی مایوسی کی عکاس ہے۔