Tag: دفعہ 144نافذ

  • ناگپور میں ہنگامے پھوٹ پڑے، دفعہ 144 نافذ

    ناگپور میں ہنگامے پھوٹ پڑے، دفعہ 144 نافذ

    اورنگ آباد: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کا تاریخی مقبرہ بالی ووڈ فلم چھایا کی ریلیز کے بعد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملے کو لے کر ناگپور میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

    اس دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے واقعات اور پتھراؤ کی اطلاعات سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حالات تیزی سے کشیدہ ہوئے، شرپسند عناصر نے املاک کو نقصان پہنچایا اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔

    پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے میں مصروف ہوگئی، مزید ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال پُرامن ہے۔ ایک تصویر جلائے جانے کے بعد لوگ جمع ہو گئے انہوں نے احتجاج کیا اور ہم نے اس معاملے میں کارروائی بھی کی ہے۔

    بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ناگپور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار براہ راست ایران ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیموں نے حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اورنگزیب کی قبر ہٹاؤ ورنہ اسے کار سیوک ہٹا دیں گے۔“

    حالیہ دھمکی میں شدت پسند ہندو تنظیم نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قبر کو جلد ہٹایا جائے نہیں تو ایودھیا کی طرح اسے بھی کار سیوک ہٹا دیں گے۔

  • اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ،  دفعہ 144نافذ

    اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، دفعہ 144نافذ

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

    ترجمان اسلام آبادپولیس نے کہا ہے کہ گشت کوبڑھاکرناکہ پوائنٹس پرچیکنگ سخت کردی گئی، سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    اسلام آبادپولیس کا کہنا تھا کہ شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں، ایف نائن پارک کی طرف ٹریفک کارش ہوسکتاہے، اس لئے شہری غیرضروری سفرسےاجتناب کریں۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی عمران خان چاہتے ہیں کہ قوم 2 مارچ (ہفتہ) کو 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر آئیں اور احتجاج کریں۔

  • کراچی، تین تلوار پر دفعہ 144نافذ ، ہر قسم کے اجتماع پر پابندی

    کراچی، تین تلوار پر دفعہ 144نافذ ، ہر قسم کے اجتماع پر پابندی

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے علاقے تین تلوار پر دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے تین تلوار کلفٹن پر کسی بھی قسم کا جلسہ اور مظاہرہ کرنے کی پابندی عائد کردی گئی ۔ دفعہ 144کے تحت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔