Tag: دفعہ 144 نافذ

  • اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، مذہبی و سیاسی اجتماع پر پابندی عائد

    اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، مذہبی و سیاسی اجتماع پر پابندی عائد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے مذہبی اور سیاسی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، پابندی ریڈ زون سمیت پوش ایریاز اور کاروباری مراکز میں ہوگی۔

    وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کل ختم ہوئی تھی۔

     یاد رہے کہ  دفعہ 144 ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

     

  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

    کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

    کراچی میں 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، کمشنر کراچی کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مابق کمشنرکراچی کی جانب سے شہرقائد میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، 5 دن تک کسی بھی قسم کے جلوس، جلسے، ریلی اور 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے امن و امان کی صوتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی درخواست کی تھی۔

    انھوں نے کمشنر کراچی کو مراسلے میں کہا کہ ایک ہی دن مختلف دھڑوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

    کمشنر کو لکھے جانے والے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ احتجاج اور ریلیوں سے امن و امان کی صورتحال خراب اور عام لوگوں کو تکلیف ہوسکتی ہے۔

  • راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ، ڈبل سواری پر پابندی

    راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ، ڈبل سواری پر پابندی

    راولپنڈی : راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اس دوران شہر میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے و دیگرسرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں آٹھ روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے۔

    راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے و دیگرسرگرمیوں پرپابندی ہوگی جبکہ شہر کی حدودمیں ڈبل سواری ، ہوائی فائرنگ، کبوتربازی،ڈرون اڑانے اور لیزر لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔

    راولپنڈی میں دفعہ ایک سوچوالیس کا نفاذ سترہ اکتوبرتک کیلئے کیا گیا ہے، دفعہ کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست اور امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں واملاک کےتحفظ کیلئے کیا گیا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کےنمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    خیال رہے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس پندرہ اور سولہ اکتوبرکواسلام آبادمیں ہوگا۔

  • کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144  نافذ ہے؟  زرتاج گل کی ویڈیو وائرل

    کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144 نافذ ہے؟ زرتاج گل کی ویڈیو وائرل

    ڈی جی خان : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اپنے گھر کے باہر کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ پولیس سے سوال کر رہی ہے کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144 نافذ ہے؟

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں دفعہ 14 کے نفاذ کے معاملے پر ڈی جی خان میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے باہر کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  رہنما پی ٹی آئی  ڈیرہ غازی خان میں چوٹی کے علاقے میں اپنے فارم ہاؤس پہنچیں تو پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔

    ویڈیو میں وہ پولیس سے پوچھ رہی ہیں کہ کیا گھر کے اندر بھی دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    خیال رہے لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر شہر بھر میں کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم بعد ازاں تحریک انصاف نے احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    لاہور : پنجاب بھر میں یکم سے دس محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، 7سے 10 محرم تک پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت بغیر اجازت عوامی مقامات پر ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

    اشتعال انگیز تقاریر،نعروں اور اشاروں سمیت جلوس کے راستوں پر مکانات وعمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    جلوس کے راستوں میں چھتوں پر پتھر،اینٹیں،بوتلیں یاکچراجمع کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ صوبے بھر میں 7سے10محرم تک پنجاب میں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے تاہم بزرگ شہریوں،خواتین اور فورسزپرڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ یکم سے 10محرم الحرام تک ہوگا۔

  • محرم الحرام : دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ، 1200 افراد کی نقل وحرکت پر پابندی کی سفارش

    محرم الحرام : دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ، 1200 افراد کی نقل وحرکت پر پابندی کی سفارش

    لاہور : محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 1200 افراد کی نقل وحرکت پر پابندی کی سفارش کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ میں محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات پراجلاس ہوا ، جس میں محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    صوبےمیں 502مقامات حساس قرار،فوج اوررینجرزبھی تعینات ہوگی جبکہ اشتعال انگیزی کےخطرے کے پیش نظر1200افرادکی نقل وحرکت پرپابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نےمحرم الحرام کیلئےسیکیورٹی گائیڈ لائنزجاری کر دیں ، جس میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات اورایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

    پنجاب میں37ہزار376مجالس ہوں گی،10426جلوس نکالےجائیں گے، طےشدہ روٹس ،مقامات کےعلاوہ کہیں بھی جلوس، مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئےاضلاع میں امن کمیٹیوں کومتحرک کیاجائے اور سوشل میڈیاپربھی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں،خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خلاف قانون لاؤڈاسپیکرکےاستعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

  • عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی پابندی عائد

    عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی پابندی عائد

    لاہور : عید الاضحیٰ سے قبل بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ سے قبل صوبے بھر کی مویشی منڈیوں کے باہر قربانی کے جانوروں کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے سمیت دریاؤں، نہروں اور ڈیموں میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی نافذ کردی۔

    جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کومین ہول، نالیوں یا کینال میں پھینکنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ پنجاب بھر میں اتوار 23 جون تک کیاگیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا

    صوبہ بھر میں دفعہ  23 جون بروز اتوار تک نافذ ہے، دفعہ کا نفاذ امن و امان برقرار رکھنے، ماحولیات اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔

    خیال رہے پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہوگی، عید الاضحیٰ جسے عید قرباں اور عام طور پر بڑی عید بھی کہا جاتا ہے۔

    اسلامی مہینے ذوالحجہ کی دسویں تاریخ کو پیغمبر حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے مسلمان ان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

  • اپوزیشن جماعتوں کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان ، ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ

    اپوزیشن جماعتوں کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان ، ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلع جنوبی میں 30 روز کیلئے دفعہ ایک چوالیس نافذ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کےموقع پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے اعلان کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع جنوبی میں تیس روزکیلئے دفعہ ایک چوالیس نافذ کردی۔

    ،جس کے تحت چار یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اورکسی قسم کےاحتجاج پر پابندی لگا دی گئی ہے، محکمہ داخلہ نے دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی کی ہدایت کی ہے۔

    ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں ممبران کوروکنےکی کوشش پرکارروائی ہوگی جبکہ انتظامیہ نے صبح سویرے سندھ اسمبلی جانے والے راستے بند کرنا شروع کردیئے ہیں۔

    حزب اختلاف کے احتجاج کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں اور سندھ اسمبلی کی جانب جانےو الے راستوں کو محدود کیا جارہا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے اردو بازار سے سندھ اسمبلی جانے والا راستہ کنٹرینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ دیگر راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کے انہیں بند کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے رات گئے ساؤتھ زون کے ڈی آئی جی اور ڈپٹی کمشنرسے ملاقات کی تھی ، ڈی آئی جی ساؤتھ زون اسد رضا نے بتایا تھا کہ ريڈزون ميں جلسے،جلوس پرمکمل پابندی ہے، تمام سیاسی رہنماؤں کو واضح کر دیا ساؤتھ زون سےباہرکوئی پابندی نہیں۔

    اسد رضا کا کہناتھا کہ ساؤتھ زون سےباہرجلسے،جلوس،احتجاج کی کوئی ممانعت نہیں، متعلقہ انتظامیہ کیساتھ مل کرمناسب جگہ کاانتحاب کريں، ریڈزون میں محکمہ داخلہ کی جانب سےدفعہ144نافذہے، احتجاج یاکسی نقصان پرتمام ذمہ داری سیاسی رہنماؤں پر ہوگی۔

  • 3 دن کیلئے ڈبل سواری  پر پابندی

    3 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

    بنوں : خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں من و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، تین دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

    ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، جس کے تحت اسلحہ رکھنے، ڈبل سواری اورگاڑیوں میں کالےشیشوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

    ڈپٹی کمشنرشاہ سعود نے بتایا کہ دفعہ 144 کا اطلاق آج سے 3 دسمبر 2023 تک رہےگا، دفعہ 144 ضلع بنوں میں جاری انسدادپولیومہم کیلئے نافذ کی گئی ہے۔

    شاہ سعود کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی والوں کے لیے اہم خبر، ایکسپو سینٹر کے اطراف دفعہ 144 نافذ

    کراچی والوں کے لیے اہم خبر، ایکسپو سینٹر کے اطراف دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ کے انعقاد کے موقع پر ایکسپو سینٹر کے اطراف دفعہ 144 نافذ  کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے ایم ڈی ٹیسٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ  کر دی گئی جس کا کمشنر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن  کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے، امتحانی مراکز میں امیدوار کے علاوہ کوئی اندر داخل نہیں ہوسکتا۔

    کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، آئی جی سندھ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 41 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔