Tag: دفعہ 144 نافذ

  • لاہور ڈویژن سمیت مخصوص اضلاع میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    لاہور ڈویژن سمیت مخصوص اضلاع میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    لاہور : اسموگ کے باعث لاہورڈویژن سمیت مخصوص اضلاع میں تین روز کیلئے دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور شہراور گردونواح میں اسموگ کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم پر اسموگ کے باعث لاہور ڈویژن سمیت مخصوص اضلاع میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ 3 روز کیلئے ہوگا، اضلاع میں لاہور،قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب ، گوجرانوالہ،حافظ آباد،نارووال اورسیالکوٹ شامل ہیں۔

    ان اضلاع میں ایک سو چوسالیس کے تحت فصلوں کا کچرا جلانے پر پابندی ہوگی، اس کے علاوہ کوڑا،پلاسٹک بیگ،اسموگ کاباعث بننےوالی اشیا جلانے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں ڈائن ان،سینما،تھیٹرز،جمنازیم،پارکس پردفعہ144کانفاذہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں8اور9نومبرکی درمیانی شب ہلکی بارش کاامکان ہے، ہلکی بارش سےاسموگ میں معمولی کمی آسکتی ہے تاہم بارش کے فوری بعداسموگ پھربڑھ جائےگی اور 15 نومبرکے بعد سردی شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • سیلابی صورتحال : پنجاب کے دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 نافذ

    سیلابی صورتحال : پنجاب کے دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 نافذ

    لاہور : پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کےدریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہاہے، جس کے پیش نظر پنجاب کے دریاؤں کےاطراف دفعہ144نافذ کردی گئی ہے۔

    معمول سےزیادہ بارشوں کی وجہ سےدریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے، جس کے باعث ڈی جی پی ڈی ایم اےعمران قریشی نے انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائےراوی میں ہیڈبلوکی اورسدھنائی میں نچلےدرجےکاسیلاب ہے ، دریائےراوی سےملحقہ ضلعی انتظامیہ کوالرٹ کردیا گیا۔

    دریائے سندھ میں تربیلا،کالاباغ اورچشمہ کےمقام اور دریائےستلج مین ہیڈسلیمانکی کے مقام پرنچلےدرجے جبکہ تونسہ اورگڈوبیراج میں درمیانےدرجےکاسیلاب ہے۔

  • عیدالاضحیٰ : سری پائے بھوننے پر پابندی عائد

    عیدالاضحیٰ : سری پائے بھوننے پر پابندی عائد

    لاہور: کمشنر نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں عید الاضحی پر کھلے عام سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق  لاہور کمشنر محمد علی رندھاوا نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تمام ڈی سیز کو احکامات جاری کردیے۔

    کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے جاری ہدایت میں کہا کہ عیدالاضحی پر سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، غیر قانونی، بغیر اجازت جانوروں کے سیل پوائنٹس کیخلاف بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے۔

    کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے قربانی کی آلائشیں فراہم کردہ پلاسٹک بیگز میں ڈالیں، جگہ جگہ آلائشوں پر پرندے جمع ہوتے ہیں جس سے سول ایوی ایشن فلائٹ آپریشن کیلئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

    کمشنر لاہور علی رندھاوا نے مزید کہا کہ گوشت ، آلائشوں کو کھلی جگہوں پر رکھنے والے پر بھی دفعہ 144کے تحت  پابندی ہے۔

  • فصلوں اور درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

    فصلوں اور درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

    لاہور : ہائی کورٹ نے فصلوں اور درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب کو دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری کی درخواست پر فصلوں اور درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے سے متعلق تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ عدالتی ماحولیاتی کمیشن نے فصلوں کا بھوسا جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی تجویز پیش کی اور محکمہ ماحولیات محکمہ داخلہ کو فصلوں کو جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا خط ارسال کرے۔

    تحریری حکم کے مطابق محکمہ زراعت نے فصلوں کے بھوسے کو مشینی طریقے سے کاٹنے کی یقین دہانی کروائی ہے، محکمہ زراعت کے مطابق فصلوں کے بھوسے کی مشینی کٹائی سے کسان کی طرف سے فصلیں جلانے کا عمل رک جائے گا۔

    تحریری حکم میں کہا گیا کہ فصلوں کی کٹائی کے بعد بھوسے کو آگ لگانے سے موسم سرما میں سموگ میں اضافہ ہوتا ہے، جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن فصلوں کی کٹائی کے معاملے کی نگرانی جاری رکھے۔

    حکم نامے میں کہا کہ لوہا پگھلانے والی فیکٹریاں بھی آلودگی کم کرنے والے آلات نصب کریں، جوڈیشل واٹرکمیشن نےاسٹیل ملز ایسوسی ایشن کو 90روزکی مہلت دےرکھی ہے، چیئرمین جوڈیشل واٹرکمیشن اسٹیل ملزکی آلودگی معاملےپرنگرانی جاری رکھیں ، جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن کی سموگ اور آلودگی سے متعلق رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    عدالت نے محکمہ داخلہ پنجاب کو فصلوں اور درختوں کے بھوسے جلانے پر دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا

  • عید کے دنوں میں سمندر میں نہانے  پر پابندی عائد،  دفعہ 144 نافذ

    عید کے دنوں میں سمندر میں نہانے پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے عید کےدنوں میں سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی اور ایک ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

    جس میں کہا گیا 5 جون سےسمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی، ساحل سمندر پر نہانے پر دفعہ 144 ایک ماہ کیلئےنافذکی گئی ہے۔

    عید کے دنوں میں ون ویلنگ اور موٹرسائیکل ریس پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    واضح رہے عید الفطر، عید الضحیٰ اور مخصوص دنوں میں سندھ حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سمندر پر نہانے کی پابندی عائد کی جاتی ہے کیونکہ ان ایام میں منچلے نوجوان بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں اور جذبات میں آکر اپنی جان تک گنوا بیٹھتے ہیں۔

    دوسری جانب چاند رات اور عیدالفطرپر سیکیورٹی کےلیےپولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ، ڈی آئی جی کا کہنا ہے شہر کی 4533مساجد میں نماز عید ادا کی جائےگی، مساجدکی سیکیورٹی پرپولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔

    193سے زائد نمازعیدکےاجتماعات کوبھی سیکیورٹی دی جائےگی جبکہ 6 ایس پی،34 ڈی ایس پی،84 ایس ایچ اوزاور7ہزارپولیس اہلکارتعینات ہوں گے، نمازیوں کو تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔

    ڈی آئی جی نے کہا ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

    جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں تمام تراجتماعات، ریلیوں، جلوسوں اور قابل اعتراض تقریروں پرمکمل پابندی ہوگی۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع میں ہرقسم کے ہتھیار کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہتھیار ساتھ کے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    چند افراد مذموم مقاصد کے لیے پی ٹی ایم کارکنوں کو اکسا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ دو روز قبل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں خاڑکمر چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے تین افراد بھی مارے گئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ محسن داوڑ ہجوم کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

  • سندھ حکومت نے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی

    سندھ حکومت نے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی

    کراچی: سندھ حکومت نے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی، آج اور کل کراچی کی حدود میں ساحلوں پر نہانے پر پابندی ہوگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 31 دسمبر تا یکم جنوری 2019 کو بھی سمندر میں نہانے پر پابندی ہوگی، کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کرسمس، سال نو کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی لگائی گئی ہے، سمندر میں نہانے پر پابنددی شہریوں کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: دفعہ 144 نافذ، سمندر میں نہانے پر پابندی

    سندھ حکومت کی جانب سے عائد ہونے والی پابندی کے بعد ساحل سمندر پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے کیونکہ ان ایام میں منچلے نوجوان بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں اور جذبات میں آکر قیمتی جان تک گنوا بیٹھتے ہیں۔

  • محرم الحرام، قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ کی جائے، آصف زرداری

    محرم الحرام، قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ کی جائے، آصف زرداری

    کراچی/لاہور : آصف زرداری نے سندھ حکومت کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شر پسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے، فتنہ کا باعث بننے والے عناصر کو گرفت میں لایا جائے۔

    سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ امن بحال رکھنے کے لئے اداروں کو حرکت میں لایا جائے، قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ کی جائے، مذہبی اور عبادت کی آزادی کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے۔

    محرم الحرام کے دوران لاہور میں دفعہ 144 نافذ

    دوسری جانب لاہور کے ڈی نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کے حوالے سے پولیس افسران سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران ڈی سی نے محرم الحرام میں شہری میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    رواں برس محرم الحرام کے دوران لاہور شہر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

    خیال رہے کہ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

  • پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا، جلسہ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت پانچ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے نہیں ہوسکتے۔

    مذکورہ پابندی کا اظلاق 30اکتوبر بروز اتوار سے 8 نومبر بدھ تک ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی کے علاوہ ڈنڈے، لاٹھیاں، پتھر ساتھ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچ گئے

    ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچ گئے

    پنجاب : ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچ گئے، مسافر گاڑیوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    ملتان مظفر گڑھ مرکزی شاہراہ پر چناب پل دونوں اطراف ، رحیم یار خان کوٹ سبزل جبکہ کشمور روڈ پر چوک ماہی کے قریب سڑکوں پر کنٹینرز پہنچا دیئےگئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، مرکزی شاہراہوں پر مسافر گاڑیوں کی جانچ پڑتال جبکہ مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    شاہراہوں پر کھڑی رکاوٹوں سے کوٹ سبزل کے مقام پر سندھ اور کشمور روڈ پر بلوچستان سے آنے والی ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملتان شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔