Tag: دفن

  • ماں نے جوان بیٹی کو گھر میں دفن کردیا

    ماں نے جوان بیٹی کو گھر میں دفن کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، ماں نے جوان بیٹی کو اپنے گھر ہی میں دفن کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعے کا انکشاف سعودی عرب میں مقیم لڑکی کے والد کی شکایت کے بعد ہوا، جنھوں نے پولیس سے ان کے گھر کی تلاشی لینے کی درخواست کی تھی۔

    پولیس نے سعودی عرب میں مقیم لڑکی کے والد کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے گھر میں دفن لاش برآمد کرلی، متوفی کی شناخت 17 سالہ پروین کے نام سے ہوئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ ہریانہ کے فرید آباد ضلع کے دھوج گاؤں میں پیش آیا، پولیس نے لڑکی کی والدہ حنیفہ بیگم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے والد نے سعودی عرب سے 7 جون کو اپنی لاپتہ بیٹی کے بارے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا، مقتولہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کے اپنی بیوی سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔

    دوران تفتیش مقتولہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے قتل نہیں کیا بلکہ لڑکی نے خودکشی کی تھی۔ البتہ حنیفہ بیگم نے اپنی بیٹی کو گھر میں دفن کرنے کا اعتراف کیا، اس خوف سے کہ خودکشی کی خبر سے خاندان کی ساکھ خراب ہو جائے گی۔

    حنیفہ بیگم نے مزید بتایا کہ اس کی بیٹی پروین ایک شخص سے محبت کرتی تھی اور وہ گھر سے بھاگ گئی تھی مگر جلد ہی واپس آگئی تھی، جس کے باعث اسے کمرے میں بند کردیا تھا۔

    کالج کے طلباء کو سمندر کنارے ریل بنانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، بدنامی کے ڈر سے ہم نے اسے گھر میں دفن کر دیا، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

  • کراچی: زمین میں دفن کیا گیا بوریوں میں بھرا اسلحہ برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کے ڈی اے لینڈ سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے، اسلحہ بوریوں میں بھر کے زمین میں دفن کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ کے ڈی اے لینڈ سے بھاری اسلحہ ملا ہے، برآمد ہتھیاروں میں کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کھدائی کے بعد نکالے گئے بورے نئے جبکہ اسلحہ پرانا ہے، ہتھیار حلیم عادل شیخ کے بھائی کی سیکیورٹی کمپنی کے تھے۔

    چوری کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف میں درج ہوا تھا، شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن کے مقدمات میں ایک جیسے کئی نمبر موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 6 بوریوں سے ملنے والا زیادہ تر اسلحہ چوری شدہ ہے، بورے سے میٹل ڈیٹکٹر اور وائر لیس سیٹ بھی ملا ہے۔ تمام برآمد شدہ ہتھیار اور دیگر سامان اسٹیل ٹاون تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

  • زمین میں نصب ان بڑے بڑے سروں کے نیچے کیا ہے؟

    زمین میں نصب ان بڑے بڑے سروں کے نیچے کیا ہے؟

    آپ نے اکثر اوقات ٹی وی، انٹرنیٹ اور اخبارات میں ان عظیم الجثہ سروں کو دیکھا ہوگا۔ یہ سر بحر اقیانوس میں واقع مشرقی جزیرے پر موجود ہیں۔

    یہ علاقہ ملک چلی کی ملکیت ہے۔ یہاں موجود نیشنل پارک کسی نامعلوم تہذیب کی یادگار ہے اور ماہرین ابھی تک مخمصہ کا شکار ہیں کہ یہاں نصب کیے گئے یہ بڑے بڑے سر آخر کس چیز کی نشانی ہیں۔

    island-8

    پراسراریت کی دھند میں لپٹے یہ سر دنیا بھر کے تاریخ دانوں اور سیاحوں کے لیے کشش رکھتے ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے روزانہ بے شمار لوگ آتے ہیں۔

    تاہم کچھ ماہرین آثار قدیمہ نے اس بات کا کھوج لگانے کی کوشش کی کہ کیا یہ زمین میں نصب صرف سر ہیں یا ان کے نیچے کچھ اور بھی موجود ہے۔

    ایک غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے آرٹیکل کے مطابق کچھ عشروں قبل ان سروں کے آس پاس زمین کی کھدائی گئی تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ ان سروں کے نیچے کیا ہے۔

    island-7

    کھدائی کے بعد ماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان سروں کے نیچے پورے جسم بھی موجود ہیں جو نہایت طویل القامت ہیں۔

    island-5

    ماہرین نے اندازہ لگایا کہ درحقیقت انہیں اس طرح نصب نہیں کیا گیا جس طرح یہ اب موجود ہیں۔ یہ مکمل مجسمے تھے جو موسمیاتی تغیر یعنی کلائمٹ چینج کے باعث زمین اور پانی میں دفن ہوتے گئے اور آخر کار صرف ان کا سر دنیا کے سامنے رہ گیا۔

    island-6

    اس تحقیق سے کئی عرصہ قبل ناروے سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح اور محقق ہیئردل کہہ چکے تھے کہ ان سروں کا جسم بھی موجود ہوسکتا ہے جو زمین میں دفن ہوگا۔ ہوسکتا ہے انہوں نے یہ بات مقامی افراد کی لوک داستانوں کی بنیاد پر کہی ہو۔

    island-3

    اس کھدائی کے دوران ماہرین نے وہ تکنیک بھی دریافت کی جس کے ذریعہ آج سے ہزاروں سال قبل ان دیوہیکل مجسموں کو مضبوطی سے نصب کیا گیا۔

    island-4

    حال ہی میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے کئی دیگر مقامات کی طرح اس تہذیبی ورثے کو بھی سمندر کی لہروں میں اضافے اور زمینی کٹاؤ کے باعث خطرہ لاحق ہے۔ سطح سمندر میں اضافہ اس تہذیبی یادگار اور اس کے نیچے موجود جزیرے دونوں کے لیے شدید خطرے کا باعث ہے۔

    island-2

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند عشروں میں یہ مجسمے جو کہ اب صرف سر رہ گئے ہیں، مکمل طور پر زمین برد یا سمندر برد ہوجائیں گے اور اس کے بعد ان کا نام و نشان بھی نہیں ہوگا۔