Tag: دلبرداشتہ

  • گینگ ریپ کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں

    گینگ ریپ کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں

    گجرات میں گینگ ریپ کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کی خاتون نے شوہر کی کردار کشی پر یہ اقدام اٹھایا ہے جسے اسپتال منتقل  کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی حال اب خطرے سے باہر ہے۔

    خاتون نے ڈی پی او، آرپی او کی کھلی کچہری میں اپنی کردار کشی کی نشاندہی کی تھی اس کے علاوہ گینگ ریپ کے واقعے کی ناقص تحقیقات پر تفتیشی افسرا معطل ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب بوری والا میں گھریلو ناچاقی پر نواحی گائوں کے رہائشی محمد بوٹا کے جواں سالہ بیٹے ذیشان نے زہریلی گولیاں کھا لیں تھیں، طبیعت خراب ہونے پر تحصیل اسپتال بوریوالا لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/actor-tiku-talsania-in-critical-condition/

  • تنقید پر دلبرداشتہ حارث کو کس چیز نے ریٹائرمنٹ سے باز رکھا؟

    تنقید پر دلبرداشتہ حارث کو کس چیز نے ریٹائرمنٹ سے باز رکھا؟

    حارث رؤف ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے کے باعث خود پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے کافی دلبرداشتہ اور ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے تھے۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے چیف سلیکٹر اور ٹیم ڈائریکٹر کے اصرار کے باوجود اپنی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔ اس کے بعد کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

    وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا تھا کہ پیسر ٹیسٹ میچ کھیلنے سے گریز کررہے ہیں۔

    قریبی ذرائع کے مطابق اس دوران حارث رؤف مایوسی کا شکار ہوگئے تھے اور حلقہ احباب سے ریٹایرمنٹ کے حوالے سے بھی صلاح مشورہ کررہے تھے۔

    انھوں نے مختصراً بین الاقوامی ریٹائرمنٹ پر غور کرنا شروع کردیا تھا تاہم دوستوں سے مشورے کے بعد وہ اپنے فیصلے باز رہے۔

    قریبی حلقوں سے مشورہ کرنے کے بعد حارث نے پھر سے اپنی توجہ کرکٹ پر مرکوز کی اور اسی دوران انھیں بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی بھی مل گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر اسپیڈ کی وجہ سے حارث کو ’فراری‘ قرار دیتے تھے اور انھیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ایکشن میں دیکھنا چاہتے تھے۔

    تاپہم حارث رؤف مسلسل انکار کرتے رہے ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال میں ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہے، اگر ٹیسٹ کھیلنے کی کوشش کی تو میں ان فٹ ہوسکتا ہوں۔

    پاکستانی پیسر ورلڈکپ کے دوران بھی ٹیم انتظامیہ کے گوش گزار کر چکے تھے کہ موجودہ فٹنس کے ساتھ ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتے اگر وہ میچ کھیلیں گت تو فٹنس مسائل کا شکار ہوجائیں گے۔

  • پی ایس ایل 9 میں بھی پک نہ ہونے پر احمد شہزاد دلبرداشتہ

    پی ایس ایل 9 میں بھی پک نہ ہونے پر احمد شہزاد دلبرداشتہ

    پی ایس ایل 9 میں بھی منتخب نہ ہونے پر احمد شہزاد دلبرداشتہ ہوکر پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔

    قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈومیسٹک سطح پر پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل9 میں منتخب نہیں کیا گیا، اس سلوک کے بعد اب دوبارہ لیگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

    انہوں نے کہا کہ لگتا ہے تمام فرنچائزز نے مجھے لیگ سے باہر رکھنے کا اتحاد کرلیا ہے، پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ اولین ترجیح رہی، پیسے کی خاطر کبھی نہیں کھیلا۔

    ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے مجھے جان بوجھ کر قومی لیگ سے دور رکھا جارہا ہے، جانتا ہوں مجھے پی ایس ایل کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔

     احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میرے فینز اور کرکٹ کے کھیل سے پیار کرنے والے جلد جان لیں گے کہ مجھے کیوں پی ایس ایل سے دور رکھا جارہا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر معین خان کاکہنا ہے احمد شہزاد ہمارے پلان کا حصہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ  احمد شہزاد نے آخری بار گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی، ان کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں انفرادی کارکردگی اچھی رہی مگر ان کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکی تھی۔

  • پرنس ہیری، میگھن سوشل میڈیا سے دل برداشتہ، وجہ سامنے آ گئی

    پرنس ہیری، میگھن سوشل میڈیا سے دل برداشتہ، وجہ سامنے آ گئی

    لندن: شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا کا استعمال ترک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن مرکل نے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کر دیا ہے، ایک طویل عرصے سے انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی چیز شیئر نہیں کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر اور فیس بُک پر دکھائی جانے والی نفرت نے پرنس ہیری اور میگھن کو دل برداشتہ کیا ہے، صارفین کی جانب سے پوسٹس میں نفرت آمیز الفاظ اور بیانات کی وجہ سے شاہی جوڑا سوشل میڈیا کا استعمال ترک کرنے پر مجبور ہوا۔

    بتایا جا رہا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر واپسی کی کوئی امید نہیں ہے، برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے پوتے ڈیوک پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ ڈچز مگھن اپنی این جی او آرچویل کے لیے بھی سوشل میڈیا کے استعمال کا ارادہ نہیں رکھتا۔

    پرنس ہیری فیس بک پر کیا کرتے تھے؟ دلچسپ انکشاف

    یاد رہے کہ 2019 میں صحت کے عالمی دن کے موقع پر پرنس ہیری کی امریکی اہلیہ میگھن نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر دنیا میں سب سے زیادہ چیخ و پکار کا سامنا کرنے والی شخصیت ہیں اور یہ چیز ناقابل برداشت ہے۔

    پرنس ہیری نے بھی کہا تھا کہ سوشل میڈیا نفرت، صحت اور حقیقت کے بحران کی تخلیق میں مدد کرتا ہے۔

    پرنس ہیری کی زندگی پر شریک حیات نے کیا اثرات مرتب کیے؟

    واضح رہے کہ پرنس ہیری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنا ایک خفیہ اکاؤنٹ ’اسپائک‘ کے نام سے بھی بنایا ہوا تھا، جسے وہ عام صارفین کی طرح استعمال کرتے تھے۔