Tag: دلت برادری

  • دلت برادری کے 300 افراد نے ہندو مذہب ترک کرکے بدھ مذہب اختیار کرلیا

    دلت برادری کے 300 افراد نے ہندو مذہب ترک کرکے بدھ مذہب اختیار کرلیا

    گجرات : ہندو انتہا پسندوں کے دلت برادری پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے،برابری اور وقار کے لیے دلت برادری کے تین سو افراد نے ہندو مذہب ترک کر کے بدھ مذہب اختیار کر لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے دار بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا راج ہے، شدت پسند ہندوؤں کے ظلم و ستم سے تنگ آکر لوگ مذہب بدلنے لگے۔

    بھارتی ریاست گجرات کے گاؤں میں تین سو دلتوں نے ذات پات کی بنیاد پر تفریق اور تشدد کے خلاف ہندو مذہب ترک کر کے بدھ مذہب اختیار کر لیا۔

    مذہب تبدیل کرنےوالوں میں نچلی ذات کے وہ افراد بھی شامل ہیں، جنہیں دو سال قبل اونچی ذات کے ہندوؤں نے گائے کی کھال اتارنے کی پاداش میں پورے شہر میں گھما کر سرعام کوڑے مارے تھے۔

    اس واقعے کے متاثرین کا کہنا ہے دو برس گزر چکے ہیں لیکن حکومت نے کوئی مدد نہیں کی، ہمیں انصاف نہیں ملا۔ ہم برابری اور وقار کے لیے ہندو مذہب ترک کر رہے ہیں۔

    مذہب تبدیل کرنےوالوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی آمد کیساتھ ہی انتہا پسند ہندوؤں کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے اور انہیں مسلسل تفریق، ذلت اور ظلم کا سامنا ہے۔

    یاد رہے 2016  میں بھی بھارتی صوبے گجرات میں اونچی ذات کے ہندوئوں کے ظلم و ستم سے پریشان دلت ذات کے 2 ہزار سے زائد ہندوؤں نے بدھ مت مذہب قبول کیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت بھر میں دلت برداری کو اونچی ذات کے ہندوؤں کے ظلم و ستم اور ناانصافی کا سامنا ہے، حالیہ دنوں میں دلت برادری کے خلاف ہونے والے پرتشدد واقعات کے سبب دلت برادری میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئی دہلی: گجرات کی وزیراعلیٰ آنندی بین پٹیل نے استعفی دے دیا

    نئی دہلی: گجرات کی وزیراعلیٰ آنندی بین پٹیل نے استعفی دے دیا

    نئی دہلی : بھارتی شمالی ریاست گجرات کی خاتون وزیراعلیٰ آنندی بین پٹیل نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور دلت برادری کے احتجاج کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق آنندی بین پٹیل ریاست گجرات کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بنی اور تیرہ سال تک اس عہدے پر فائز رہیں،انہوں نے اپنے استعفے کی کاپی فیس بک پر شیئر کی اور لکھا کہ کیوں کہ ان کی عمر پچھتر برس ہوگئی ہے اور وزیراعظم مودی بھی ان کے ریٹائر ہونے کی توقع رکھتے ہیں.

    وزیراعلیٰ آنندی بین پٹیل نے ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب ریاست میں ایک ہندو انتہا پسند گروپ کی جانب سے گائے کی کھال اتارنے پر ایک دلت خاندان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد احتجاجی مظاہرے جاری ہیں.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں چار دلت نوجوانوں کو ایک مردہ گائے کی کھال اتارنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر دلت برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے.

    دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ آنندی بین پٹیل کے استعفیٰ نے آئندہ اسمبلی کے انتخابات میں ان کی پارٹی کے لیے چیلنجز میں مزید اضافہ کردیا ہے.

    واضح رہے کہ 31 جولائی کو دلت برادری نے انتہاپسند گروپ کے خلاف ریلی نکالی اور حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی اس معاملے پر توجہ دلاتے ہوئے کہا تھاکہ بی جے پی آئندہ الیکشن کے لیے اس سے ضرور سبق سیکھے گی.