Tag: دلچسپی

  • اداکار فردوس جمال کا اپنی فیملی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا

    اداکار فردوس جمال کا اپنی فیملی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا

    پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال کا اپنی فیملی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ طلاق میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

    اداکار فردوس جمال نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں وہ اپنے بچوں اور اہلیہ سے علیحدگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر جذباتی ہوگئے۔

    میزبان نے سوال کیا کہ وہ اہل خانہ کو چھوڑ کر بھائی کے ساتھ رہ رہے ہیں جس پر انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اہل خانہ کو نہیں چھوڑا، خون کے رشتے کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوتے جسے کوئی بھی آکر پھاڑ دے‘۔

    اداکار نے کہا کہ ’میری اولاد اور میری اہلیہ  میرے وجود کا حصہ ہیں، بچوں سے کوئی ناراضی نہیں ہے، اگرچہ اہلیہ سے تھوڑا بہت شکوہ ہے لیکن اس کے باوجود میں ان سے الگ نہیں کیوں کہ انسان اپنوں سے الگ نہیں ہوسکتا‘۔

    فردوس جمال نے کہا کہ ’میری اہلیہ نے میری بڑی خدمت کی، میرے بچوں کی بہترین تربیت کی، مجھے تاحال اہلیہ کے خلع لینے کا علم نہیں اور نہ ہی میں اہلیہ سے علیحدگی کے حق میں ہوں، اگر اہلیہ کو بھی مجھ سے خلع لینی ہوتی وہ کب کی لے چکی ہوتیں، 4 بچوں کی موجودگی میں طلاق جیسی چھچھوری حرکتیں کرنا اچھا نہیں لگتا ‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے ویڈیو بیان میں والدہ کے 35 سال بعد خلع لینے کی تصدیق کی تھی جس پر فردوس جمال کی جانب سے خلع کی تردید کی گئی تھی۔

  • کیا سوناکشی سنہا بھی سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟

    کیا سوناکشی سنہا بھی سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟

    نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی نئی ویب سیریز ہیرامنڈی کی ’فریداں‘ سوناکشی سنہا نے سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں بتادیا۔

    بالی ووڈ میں انٹری کے بعد سے اب تک اداکارہ نے کئی سالوں میں مختلف کردار ادا کئے ہیں، حال ہی میں راج شمانی سے انٹرویو کے دوران جب سوناکشی سنہا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سیاست میں آنا پسند کریں گی تو اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’نہیں پھر آپ لوگ وہاں بھی نیپوٹیزم کا ٹیگ لگا دیں گے‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے برعکس ہوں، اور میں خود کو ایک پرائیویٹ پرسن مانتی ہوں اور مجھ میں سیاست دان جیسی کوئی خصوصیات نہیں ہے، سیاست میں لوگوں سے اپیل کرنی ہوتی ہے اور ان کے مسائل کو اپنا سمجھنا ہوتا ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ مجھ میں اس طرح کی صلاحیت ہے۔

    سوناکشی نے کہا میں نے اپنے والد کو ایسا کرتے دیکھا ہے، میرے والد ایک ایسے شخص ہیں جو بہت سے لوگوں کے درمیان رہتے ہیں میں بہت پرائیویٹ پرسن ہوں اور سیاست میں آنے کے لیے آپ کو عوام کا شخص بننا ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا اور ماں پونم سنہا پہلے سے ہی سیاست میں ہیں اور اب ان کے بھائی لو سنہا نے بھی سیاست میں قدم رکھا۔

  • بڑھاپے میں ہونے والی بیماری کی وہ علامت جو جوانی میں بھی ظاہر ہوسکتی ہے

    بڑھاپے میں ہونے والی بیماری کی وہ علامت جو جوانی میں بھی ظاہر ہوسکتی ہے

    ہم میں سے اکثر افراد بعض اوقات زندگی کی دلچسپیوں سے اکتاہٹ محسوس کرتے ہیں اور یوں لگتا ہے ہماری دلچسپی ہر چیز سے ختم ہوگئی ہے، اسے ڈپریشن سمجھا جاتا ہے تاہم اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ڈیمینشیا کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔

    حال ہی میں برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ چیزوں سے دلچسپی یا عزم ختم ہوجانا درمیانی عمر یا بڑھاپے میں لاحق ہونے والے دماغی تنزلی کے مرض ڈیمینشیا کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے جو کئی برس قبل ظاہر ہوسکتی ہے۔

    کیمبرج یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی ایک عام نشانی معاملات میں دلچسپی ختم ہونا یا عزم سے محروم ہوجانا ہے، جس کو عام طور پر لوگ ڈپریشن یا سستی سمجھ لیتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق یہ ڈیمینشیا کی سب سے عام علامات میں سے ایک ہے جس میں زندہ رہنے کی جدوجہد میں کمی آتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ علامت بیماری کے حملے سے کئی سال پہلے نمودار ہوسکتی ہے اور اس موقع پر علاج سے ڈیمینشیا کی روک تھام بھی ممکن ہوسکتی ہے۔

    اس تحقیق میں 304 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں ڈیمینشیا کی اس قسم کا باعث بننے والا جین موجود تھا۔ ان افراد کا جائزہ کئی برسوں تک لیا گیا اور کسی میں ڈیمینشیا کی تشخیص نہیں ہوئی اور تحقیق میں شامل بیشتر افراد کو علم بھی نہیں تھا کہ ان میں وہ مخصوص جین موجود ہے یا نہیں۔

    محققین نے ان افراد کے مختلف رویوں، یاداشت کے ٹیسٹ اور دماغ کے ایم آر آئی اسکین لیے۔

    انہوں نے بتایا کہ کئی برسوں تک لوگوں کا جائزہ لینے کے بعد ہم پر انکشاف ہوا کہ لوگوں کا روزمرہ کی زندگی میں زیادہ لاپروا ہونا اور مشغلوں میں دلچسپی ختم ہونا دماغی افعال میں تبدیلیوں کی پیشگوئی کرتا ہے، ہم نے دماغ کے ان حصوں کو سکڑتے دیکھا جو عزم اور کسی کام کو آگے بڑھانے کو سپورٹ کرتے ہیں اور یہ ڈیمینشیا سے کئی سال پہلے ہوتا ہے۔

    اس سے قبل ایک اور تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ایسے افراد جن کو بیٹھنے کے بعد اچانک اٹھنے پر سر چکرانے کا سامنا ہوتا ہے، ان میں دیگر افراد کے مقابلے میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والی بیماری ڈیمینشیا کا خطرہ دیگر سے لگ بھگ 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

  • خشک لیکچر سے اکتائے ہوئے بچے کی انوکھی مصروفیت

    خشک لیکچر سے اکتائے ہوئے بچے کی انوکھی مصروفیت

    آپ نے اکثر فلموں، ڈراموں یا عام زندگی میں بھی دیکھا ہوگا کہ بعض اوقات بچے پڑھائی سے اکتا جاتے ہیں جس کے باعث وہ کلاس میں دھیان نہیں دے پاتے۔

    کلاس میں لیکچر کے دوران وہ عجیب و غریب کام سر انجام دینے لگتے ہیں۔ زیادہ تر بچے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہنسی مذاق یا باتیں کرتے ہیں جس سے استاد الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے بچے خاموشی سے اپنی کوئی پسندیدہ سرگرمی سر انجام دینے لگتے ہیں۔

    ایسا ہی کچھ کام اس بچے نے انجام دیا جو چین کے کسی اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ کلاس میں لیکچر سے دلچسپی نہ ہونے کے سبب اس نے استاد سے چھپ کر ننھے ننھے مجسمے تخلیق کر ڈالے۔

    kid-6

    kid-5

    kid-4

    اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ مجسمے ربر ڈسٹ سے بنائے گئے ہیں۔ یعنی ان کے لیے ربڑ کو رگڑ کر اس کا برادہ بنایا گیا اور ان سے یہ مجسمے بنائے گئے۔

    kid-3

    kid-2

    اب کلاس میں لیکچر کے دوران اس مصور بچے کو رنگ، برش یا پتھر کہاں سے میسر آتے، چنانچہ اسے جو دستیاب تھا اس نے ان ہی سے اپنی شاندار صلاحیت کا نمونہ تخلیق کر ڈالا۔