Tag: دلچسپ واقعہ

  • بھاگتی ہوئی گائے کو پکڑنا منیب بٹ کو مہنگا پڑگیا، دلچسپ واقعہ

    بھاگتی ہوئی گائے کو پکڑنا منیب بٹ کو مہنگا پڑگیا، دلچسپ واقعہ

    کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے ناظرین کو ایک دلچسپ اور یادگار واقعہ سنایا۔

    عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے بھاگنے کے ایسے بہت سے واقعات پیش آتے ہیں جنہیں دیکھ کر بے اختیار ہنسی آجاتی ہے، کچھ ایسا ہی منیب بٹ کے ساتھ بھی ہوا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان عید اسپیشل میں منیب بٹ نے عید الاضحیٰ کے دنوں میں بھاگتی ہوئی گائے کو پکڑنے کا واقعہ بیان کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بچپن میں عید کے دنوں میں مجھے جانوروں کو گھمانے پھرانے کا بہت شوق تھا، ایک دن محلے کے کسی شخص کی گائے رسی تڑوا کر بھاگی تو میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی میں بلاوجہ ہیرو بننے کی کوشش کررہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس بپھری ہوئی گائے کو تو کیا روک پاتا بلکہ اس کے مہرے میں میرا ہاتھ پھنس گیا اور وہ مجھے بھی گھسیٹتی ہوئی ساتھ لے گئی اور جب وہ رکی تو پھر میں رکا۔

     انہوں نے کہا کہ میری کہنی میں خراشیں آئیں لیکن شکر ہے کہ زیادہ بڑی چوٹ نہیں لگی، تاہم اس شرارت کی مجھے سزا مل گئی تھی۔

  • عماد وسیم نے حارث رؤف سے متعلق دلچسپ واقعہ سنادیا

    عماد وسیم نے حارث رؤف سے متعلق دلچسپ واقعہ سنادیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عماد وسیم نے ورلڈ کپ میں موجود فاسٹ بولر حارث رؤف سے متعلق دلچسپ قصہ سنادیا۔

    نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس شو میں ہوسٹ نے  آل راؤنڈر عماد وسیم سے حارث رؤف سے متعلق دلچسپ کہانی سنانے کو کہا، جس پر آل راؤنڈر نے کہا کہ  انگلینڈ کے خلاف ہم میچ کھیل رہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف جب وکٹ لیتے ہیں تو بہت پُرجوش ہوجاتے ہیں، اسی طرح ان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوا، اور وہ ریویو پر چلا گیا لیکن حارث اتنا پُرجوش ہوگیا کہ وہ جشن منانے لگا۔

    عماد وسیم نے کہا کہ ’’ہم ریویو دیکھ رہے ہیں، اور حارث جشن منانے میں مصروف، میں نے اسے کہا حارث ابھی روک جاؤ چیک کرلو، تو حارث نے کہا کہ یہ ہمیں اتنا زور سے مارتے ہیں ہم چیخ بھی نہ ماریں‘‘۔

  • دریا میں گرنے والا فون خاتون کو دو ماہ بعد ملا تو کس حال میں تھا؟ حیرت انگیز واقعہ

    دریا میں گرنے والا فون خاتون کو دو ماہ بعد ملا تو کس حال میں تھا؟ حیرت انگیز واقعہ

    لندن: جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیے جانے والے برقی آلات عمومی طور پر بہت نازک ہوتے ہیں جن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بالخصوص انہیں پانی سے بچایا جاتا ہے۔

    اسی طرح موبائل فون اگر پانی میں گرجائے تو اس کے صحیح سلامت رہنے کے بہت کم ہی امکانات ہوتے ہیں۔ برطانیہ میں ایسا منفرد واقعہ پیش آیا جہاں دو مہینے تک موبائل فون دریا میں گرنے کے باوجود صحیح سلامت مل گیا۔

    موبائل کی مالکن کا کہنا ہے کہ وہ سیر وتفریح کے لیے دریا گئی اور بگلوں کو دانا ڈال رہی تھی کہ اچانک آئی فون 8 پانی میں گر گیا اور لاپتہ ہوگیا۔ کافی تلاش کے باوجود میرا فون نہیں ملا بلآخر دو مہینے بعد مل گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے منگیتر کے ہمرا دوبارہ جب اسی دریا سیروتفریح کے لیے گئی تو دریا کے کنارے موبائل فون پڑا ملا، موبائل چلانے پر پتا چلا کہ یہ صحیح سلامت ہے، مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ یہ سچ ہے۔

    خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اس موبائل میں میری قیمتی تصاویر اور مختلف فائل بھی تھیں، موبائل لاپتہ ہونے پر میں گہرے صدمے کا شکار تھی، فون کے دوبارہ ملنے پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔