Tag: دلہا اور دلہن

  • کراچی : شادی ہال میں دلہا اور دلہن کے گھر والوں کی ایک دوسرے کو کرسیاں مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : شادی ہال میں دلہا اور دلہن کے گھر والوں کی ایک دوسرے کو کرسیاں مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : شادی ہال میں دلہا اور دلہن کے گھر والوں ایک دوسرے کو کرسیاں مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد 8 نمبر پر قائم شادی ہال میں جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دلہا اور دلہن کے گھر والوں کو آپس میں تلخ کلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرےکوکرسیاں ماری گئیں ، جس کے بعد ہال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کوطلب کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مشتعل افراد نے پولیس کیساتھ بھی ہاتھا پائی کی، ہاتھا پائی کےدوران پولیس اہلکارعثمان زخمی ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑا کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد اور 30 سے 40 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    حکام نے کہا کہ توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، جھگڑا کرنے والے افراد مبینہ طور پر نشے میں تھے، دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • دلہا اور دلہن نے ایک دوسرے پر تھپڑ برسا دیے، ویڈیو وائرل

    دلہا اور دلہن نے ایک دوسرے پر تھپڑ برسا دیے، ویڈیو وائرل

    بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مٹھائی کھلانے کے دوران دلہن اور دلہے کے درمیان تھپڑوں کی بارش شروع ہوگئی۔

    ویڈیو میں دلہا دلہن کو زبردستی مٹھائی کھلانے کی کوشش کرتا ہے جس سے دولہن طعیش میں آجاتی ہے مٹھائی کھانے سے انکار کرنے پر دولہا زبردستی اس کے میں مٹھائی ڈالتا ہے جس کے بعد دلہن دولہا کو تھپر جڑ دیتی ہے۔

    دولہا جواب میں دلہن کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے جس کے بعد جوڑے کے درمیان تھپڑوں کا تبادلہ شروع ہو جاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے پر خوب تھپڑ برساتے ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔