Tag: دلہا دلہن

  • شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے کونسا ٹیسٹ ہوگا؟ بل منظور کرلیا گیا

    شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے کونسا ٹیسٹ ہوگا؟ بل منظور کرلیا گیا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مہیش کمار کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا، شرمیلا فاروقی نے کہا پرائیویٹ ممبر کو سپورٹ نہیں کیا جاتا میں تھیلیسیما کے حوالہ سے بل لائی ہوں۔

    اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ یہ اچھا بل ہے اس میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں اس بل کو متفقہ پاس کرنا چاہیے، ووٹنگ نہیں کروائیں گے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے تھیلیسیما بل کی منظوری دے دی ، جے یو آئی کی ممبر عالیہ کامران کے علاوہ تمام ممبران نے بل پاس کر دیا ، فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، صدر پی ایم ڈی سی سمیت وفاقی اسپتالوں کے حکام شریک ہوئے۔

    ایم این اے شرمیلا فاروقی نے تھیلیسیما بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھیلیسیما مائنر والے والدین کی شادی پر ہم پابندی نہیں لگوا رہے، شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے تھیلیسیما ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، اس کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانچ سے آٹھ فیصد آبادی تھیلیسیما مائنر ہیں ، اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کرنا چاہتے ہیں، شادی سے قبل ٹیسٹ کو لازمی قرار نہیں دیں گے ، دولہا دولہن کی رضامندی سے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

    اسپشل سیکرٹری نے کہا لاڈویژن سے ابھی بل پر جواب نہیں آیا مزید بیماریوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔

  • خوفناک ٹریفک حادثے میں دلہا دلہن سمیت 5 افراد ہلاک

    خوفناک ٹریفک حادثے میں دلہا دلہن سمیت 5 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست آندھراپردیش میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خطرناک ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے ٹکڑا گئی۔

    حادثے میں ہلاک والوں کی شناخت سکندرآباد ویسٹ وینکٹا پورم کے رہنے والوں کے طور پر ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نو بیاہتا جوڑا اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ پوجا پاٹ کرکے واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔

    خوفناک حادثے کے نتیجے میں بالاکرن، کاویہ کے علاوہ بالاکرن کے والدین لکشمی، روی کمار اور ایک اور لڑکا لقمہ اجل بن گئے، بدقسمت جوڑے کی شادی 29 فروری کو تینالی میں ہوئی تھی۔

    دوسری جانب بھارت میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور فون پر کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں خوفناک حادثہ ہوا جبکہ میزبان بھارت نے ایک روزہ ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کا مقابلہ کیا تھا۔

    کیٹ مڈلٹن سرجری کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ حادثہ اس لیے پیش آیا کہ ٹرین ڈرائیور موبائل فون پر کرکٹ میچ دیکھنے میں مشغول تھے۔

  • ویڈیو: شادی کی تقریب میں دُلہے کی تابوت میں انٹری

    ویڈیو: شادی کی تقریب میں دُلہے کی تابوت میں انٹری

    آپ نے دلہا دلہن کی ایک سے بڑھ کر ایک اور انوکھی انٹری تو دیکھی ہی ہوگی لیکن کیا آپ نے کبھی تابوت میں دلہن یا دولہے کی انٹری دیکھی ہے۔

    شادی کا دن تو سب کے لیے خوشی کا دن ہوتا ہے لیکن امریکا میں ایک شخص نے اپنی شادی کی تقریب میں کچھ ایسے انداز میں جانے کا فیصلہ کیا کہ جان کر آپ یہ فیصلہ نہ کر پائیں کہ اس کی شادی کی خوشی منائی جانی چاہیے یا اس کی سوچ پر ماتم کیاجانا چاہیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں دلہے کو تابوت میں رکھ کر شادی ہال پہنچایا گیا، جہاں پر موجود مہمان یہ منظر دیکھ کر حیران و پریشان ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے کے لیے بنائے گئے کالے رنگ کے تابوت کو اس کے دوستوں نے وین سے نکالا اور مہمانوں کے لیے لگائی گئی کرسیوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اسے سٹیج کے قریب رکھ دیا۔

    شادی میں شریک مہمان تابوت کو دیکھ کر سمجھے کہ اس کے اندر لاش ہے، تاہم جب انہوں نے تابوت میں سے دلہے کو نکلتے دیکھا تو حیران رہ گئے۔

    شادی میں شریک ایک شخص نے اس پورے منظر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی، جہاں اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا، کسی نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو کسی نے تنقید کیا۔

  • دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، باراتی بھی چھپ گئے

    دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، باراتی بھی چھپ گئے

    اترپردیش: بھارت میں ایک بارات کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پیش آنے پر خوشی کی تقریب غمی میں بدلتے بدلتے رہ گئی، جب دلہن کے گاؤں کے قریب پہنچتے ہی دلہا کار سے اتر کر بھاگ گیا، اور باراتی بھی بھاگ کر چھپ گئے۔

    یہ واقعہ بدھ کو ریاست اترپردیش کے شہر رام پور میں پیش آیا، جب گاؤں رسول پور میں اسرار سلمانی نامی شہری کی بیٹی کے لیے گاؤں جالف نگلا سے بارات آ رہی تھی، اور وہ سب بارات کے منتظر تھے۔

    بارات ابھی دلہن کے گاؤں کے قریب ہی پہنچی تھی کہ لوگوں نے عجیب واقعہ دیکھا، لوگوں نے دیکھا کہ دلہے کی کار سے اچانک دلہا نکلا اور بھاگ کھڑا ہوا، دلہے کو بھاگتے دیکھ کر باراتی بھی ڈر کے مارے بھاگے اور کہیں چھپ گئے۔

    ہنگامہ تھمنے کے بعد معلوم ہوا کہ گاؤں کے قریب آ کر سڑک پر دلہے کی کار کی زد میں ایک 5 سالہ بچہ آ کر مر گیا تھا، جس پر دلہا کار سے نکلا اور بھاگ کر ایک گھر میں جا کر چھپ گیا، یہ دیکھ کر باراتی بھی فوراً گاڑیوں سے اتر کر ادھر ادھر چھپ گئے۔

    بارات میں یہ افراتفری دیکھ کر دلہن والے پہلے تو حیران ہو گئے، اور پھر پریشانی میں معاملہ سنبھالنے لگ گئے، گاؤں والوں نے کافی دیر تک تلاش کیا تب جا کر سبھی باہر آئے۔

    واقعے کے فوراً بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، بعد ازاں دلہن والوں نے فریقین کے درمیان سمجھوتا کرایا، جس کے بعد ہی آخر کار دلہا دلہن کا نکاح ہو سکا۔

  • شادی کے دوران عجیب واقعہ، دلہا دلہن حیران

    شادی کے دوران عجیب واقعہ، دلہا دلہن حیران

    بھارتی شادیاں نہایت بڑے پیمانے پر منعقد کی جاتی ہیں جن میں تمام انتظامات بہترین طریقے سے کیے جاتے ہیں، ایسی ہی ایک شادی میں نہایت دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران اور پھر ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کچھ ویڈیوز میں ایک شادی کا منظر ہے جہاں دلہا دلہن اور ان کے رشتے دار عمارت سے باہر آرہے ہیں۔ دلہا دلہن سے کچھ فاصلے پر فوٹوگرافر بھی موجود ہے جو تمام لمحات کو عکس بند کر رہا ہے۔

    اچانک فوٹو گرافر کا پاؤں پھسلتا ہے اور وہ پیچھے موجود سوئمنگ پول میں جا گرتا ہے جس کے ساتھ ہی دلہا دلہن سمیت وہاں موجود تمام افراد کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

    تاہم فوٹوگرافر جلدی سے خود کو سنبھالتا ہے اور پانی سے باہر نکل آتا ہے۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی، کچھ صارفین نے فوٹوگرافر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تو کچھ اس پر ہنسے بھی، دلہا دلہن کے تاثرات بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی، پولیس کی دلہا دلہن کو انوکھی سزا

    ایس او پیز کی خلاف ورزی، پولیس کی دلہا دلہن کو انوکھی سزا

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث محدود پیمانے پر شادیوں کی اجازت کے باوجود عوام کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پولیس نے ایسی ہی ایک تقریب میں بطور سزا دلہا دلہن کی گاڑی کے ٹائروں کی ہوا نکال دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے شادی کے اختتام پر واپس آتے ہوئے دلہا اور دلہن کی گاڑی روک لی اور لاک ڈاؤن و کرونا ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بطور سزا گاڑی کے ٹائروں سے ہوا نکال دی۔

    ریاست مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن عائد کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق شادی کی تقریبات گھروں کے اندر محدود مہمان مدعو کرتے ہوئے کی جاسکتی ہیں تاہم عوام کی جانب سے ان ہدایات کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات میں ضابطوں کے تحت کارروائی ہوگی۔

    پولیس کے مطابق ریاست میں نقل و حرکت کی اجازت نہایت ضروری وجوہات کی صورت میں دی گئی ہے، بلا ضرورت باہر نکلنے والوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کو سزا دی جائے گی۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران شادی، دلہا دلہن گرفتار

    لاک ڈاؤن کے دوران شادی، دلہا دلہن گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب منعقد کرنے پر پولیس نے دلہا دلہن سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کو روکنے کے لیے ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کی پابندی کے لیے انتظامیہ سختی سے پیش آرہی ہے، اس کے باوجود لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

    اتراکھنڈ میں بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اور دلہا، دلہن اور درجنوں مہمانوں کو گرفتار کرلیا، تمام افراد کے خلاف سی آر پی سی اور دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    گرفتار افراد میں دلہا کے والد اور گردوارہ کے انچارج بھی شامل ہیں جہاں پر شادی منعقد ہورہی تھی۔

    خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی اچانک حامی نوجوان کی شادی میں‌ شرکت، دلہا دلہن حیران

    ڈونلڈ ٹرمپ کی اچانک حامی نوجوان کی شادی میں‌ شرکت، دلہا دلہن حیران

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نیو جرسی میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں جا پہنچے، جنہیں دیکھ کر دلہا دلہن سمیت تمام افراد حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوعوامی نوعیت کی محفلوں اور تقریبات میں کم ہی دکھائی دیتے ہیں کچھ روز قبل اچانک ریاست نیو جرسی کے شہر بڈمنسٹر میں واقع گالف کلب میں منعقدہ ایک حامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں جا پہنچے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلہا مونگیلی نے وائیٹ ہاؤس میں متعدد اہم شخصیات کو اپنی شادی کے دعوت نامے ارسال کیے تھے، ان میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صدر کی شرکت پر دلہا اور دلہن سمیت دیگر شرکاءکو بھی خوش گوار حیرت ہوئی۔

    شادی کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں دلہا اور دلہن کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ٹائی کے بغیر سیاہ پینٹ اور کوٹ زیب تن کیا ہوا تھا،صدر ٹرمپ نے دلہا اور دلہن سے معانقہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تقریب عروسی میں شریک شرکاء نے صدر ٹرمپ کو شادی میں دیکھ کر امریکا زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔