Tag: دلہا

  • شادی والے دن دلہے کا قتل

    شادی والے دن دلہے کا قتل

    کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مفت شراب پینے کے لیے شادی کی تقریب میں آنے والے دو ملزمان نے دلہے کی جان لے لی۔

    تفصیلات امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شادی کی تقریب کے دوران 2 ملزمان مفت کی شراب پینے کے لیے آئے تو وہاں موجود مہمانوں نے انہیں جانے کو کہا جس پر دونوں ملزمان بیس بال بیٹ لے کر دوبارہ آئے اور دلہے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 30 سالہ جو میلگوزا شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق 30 سالہ جو میلگوزا اسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا، حملے کے دوران اس کے سر پر لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی۔

    دلہے کی بین اینڈی ولاسکوز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی ہمارے خاندان کی حفاظت کر رہا تھا، وہ آئے اور انہوں نے میرے بھائی کو قتل کر دیا، میرے بھائی نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

    پولیس نے قتل کے الزام میں 28 سالہ رونی اور 19 سالہ جوسیو ڈینیئل کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان نے جرم ماننے سے انکار کر دیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں امریکی نوجوان اپنی محبوبہ کی فرمائش پوری کرنے کے لیے سمندر کی گہرائی میں اترتے ہوئے جان کی باز ہار گیا تھا۔

  • باراتیوں کی غلطی نے دلہا کو جیل بھجوا دیا

    باراتیوں کی غلطی نے دلہا کو جیل بھجوا دیا

    سیالکوٹ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا سمیت 13 باراتیوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے باراتیوں کو مہنگا پڑ گیا، دلہا کی بارات سسرال جانے کی بجائے جیل روانہ ہوگئی۔

    واقعہ تھانہ صدر کےعلاقےچن دھڑ میں پیش آیا جہاں کاشف نامی دلہا بارات لے کر جارہا تھا کہ راستے میں ڈھول کی تھاپ پر باراتی روایتی رقص کر رہے تھے، اس دوران باراتیوں میں سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی اطلاع پولیس کو مل گئی۔

    مقامی پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے دلہا سمیت 13 باراتیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور بعدازاں انہیں جیل بھجوا دیا گیا۔

  • دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی دلہن نے شادی منسوخ کردی

    دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی دلہن نے شادی منسوخ کردی

    کانپور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن نے پہلی بار دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی شادی سے انکار کردیا اور تقریب سے اٹھ کرچل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کانپور میں سچندی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی روایات کے تحت دلہا اور دلہن نے پہلی بار چہرے سے پردہ ہٹا کر ایک دوسرے کو دیکھنا تھا۔

    شادی میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شریک تھے اور خوب گہما گہمی تھی ، روایتی انداز میں دلہے نے دلہن کا گھونگھٹا اٹھایا جس کے بعد دلہن نے جیسے ہی دلہے کا سہرا ہٹایا تو وہ چونک گئی۔

    دلہن نے کہا کہ دلہے کے چہرے کی رنگت سانوی ہے اور اس کی عمر بھی زیادہ ہے، خوبصورتی کے معیار پر پورا نہ اترنے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔

    تنازع کھڑا ہوا تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری طور پر پولیس کو بلایا گیا، پولیس نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے دلہن سے اس کا موقف سنا ، دلہن نے کہا کہ وہ یہ شادی نہیں کرسکتی اور نہ ہی اس سے زبردستی کی جائے۔

    پولیس نے دونوں فیملیز کے بڑوں سے مذاکرات کیے اور انہیں دلہن کی مرضی سے آگاہ کیا، جس پر اہل خانہ نے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔

    دلہن کے انکار پر شادی منسوخ کردی گئی اور تقریب پر آنے والے اخراجات دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی سے مشترکہ طور پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • دلہا نے شادی ہال میں خودکشی کرلی

    دلہا نے شادی ہال میں خودکشی کرلی

    حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر نے شادی سے چند منٹ قبل ہال میں خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےواقعہ کومپالی کے علاقے میں پیش آیا جہاں سندیپ نامی نوجوان نے نئی زندگی کی شروعات سے قبل ہی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ شادی ہال کے میک اپ والے کمرے میں داخل ہوا تو کافی دیر باہرنہ آنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، اہل خانہ نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہ آیا تو دروازہ توڑ دیا گیا۔

    گھر والے جب کمرے میں‌داخل ہوئے تو سندیپ کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی، نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔

    دلہےکی خودکشی پر شادی ہال ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا، دلہا اور دلہن کے رشتے دا ر آہ و بکا کرنے لگے، واقعے کی اطلاع مقامی تھانے کی پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے وہاں موجود لوگوں سے بیانات قلمند کیے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال سندیپ کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم خودکشی کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

  • دلہا اپنی بارات میں بلڈوزر لے کر پہنچ گیا، ویڈیو دیکھیں

    دلہا اپنی بارات میں بلڈوزر لے کر پہنچ گیا، ویڈیو دیکھیں

    ڈھاکا: ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی کے نئے سفر کو یادگار بنانے کے لیے کوئی ایسا کام کرے جس کے ذریعے اس موقع کو مزید خاص بنایا جاسکے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان نے انوکھی حرکت کی۔

    شادی کا دن زندگی بھر کے لیے نہایت اہم اور خاص لمحہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید خاص بنانے کے لیے الگ ہی انداز اپناتے ہیں، اسی طرح بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ نوجوان نے کیا۔

    جنوبی بنگال کے ضلع نادیہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان اپنی بارات کو ریاست ارکا پاٹرا سے کرش نگر لے کر گیا، حیران کُن طور پر باراتی پیدل جبکہ دلہا خود بلڈوزر پر سوار تھا۔

    پاٹرا نامی نوجوان (دلہا) نے بلڈوزر کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی ہوئی تھی جبکہ اُس کے آگے پیچھے باراتی بینڈ باجے کے ساتھ چل رہے تھے۔ سڑک پر چلنے والے لوگوں نے جب اس منظر کو دیکھا تو وہ بھی حیران رہ گئے۔

    مزید پڑھیں : شادی کو یادگار بنانے کے لیے چینی جوڑا پُرخطر پہاڑ پر چڑھ گیا

    اس موقع پر پاٹرا نے بنگالی ثقافت کے مطابق دھوتی کرتا اور پگڑی لگائی ہوئی تھی، دلہا کے لیے اہل خانہ نے گاڑی کا انتظام بھی کیا تھا مگر اُس نے بلڈوزر میں سفر کرنے کو ترجیح دی جس کا انتظام دوستوں نے کیا تھا۔

    https://www.facebook.com/dipsr2/videos/1575037412599733/

    پاٹرا کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانا چاہتا تھا اس لیے مہنگی گاڑی میں سفر نہیں کیا بلکہ بلڈوزر پر سوار ہوا، ابھی تک اس طرح کوئی بھی دلہا بارات لے کر نہیں گیا تو میں نے کر کے نئی تاریخ رقم کردی’۔

  • فائرنگ کا نشانہ بننے والا دلہا زخمی حالت میں‌ ہی دلہن لینے پہنچ گیا

    فائرنگ کا نشانہ بننے والا دلہا زخمی حالت میں‌ ہی دلہن لینے پہنچ گیا

    نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا دولہا زخمی حالت میں ہی  دلہن لینے پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے 22 نومبر کی رات نئی دہلی کی سڑک پر سے گزرنے والی بگی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 25 سالہ دلہا زخمی ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد گھات لگائے بیٹھے تھے اور اُن کا ہدف دلہا ہی تھا مگر خوش قسمتی سے وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

    مزید پڑھیں: بھارت، شادی میں ملنے والا تحفہ کھلتے ہی دھماکا، دلہا ہلاک

    پچیس سالہ نوجوان کے کاندھے میں گولی لگی جس کے بعد اُسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی، زخمی ہونے والا دلہا شادی میں شرکت اور رخصتی پر بضد تھا۔

    ڈاکٹرز کی ہنگامی طبی امداد کے بعد دلہا اپنی ہونے والی شریک حیات کو لینے کے لیے پہنچا، اس دوران زخمی ہونے والی بات کو دیگر شرکاء سے  پوشیدہ ہی رکھا گیا جبکہ رسومات کے دوران گولی دلہا کے کاندھے میں ہی پیوست رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: جہیز کا مطالبہ، سسرالیوں نے لالچی دلہا کو گنجا کردیا

    نئی دہلی پولیس کے مطابق زخمی ہونے کے باوجود دلہا کا شادی میں شرکت کرنا حیران کُن ہے، والد کی مدعیت میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا اور جلد ہی ہم دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیں گے۔

  • جہیز کا مطالبہ، سسرالیوں نے لالچی دلہا کو گنجا کردیا

    جہیز کا مطالبہ، سسرالیوں نے لالچی دلہا کو گنجا کردیا

    اتر پردیش: بھارت کے شہر لکھنؤ میں لڑکے کو جہیز کا مطالبہ کرنے پر لینے کے دینے پڑ گئے، سسرالیوں نے دلہا کو گنجا کر کے واپس بھیج دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے شادی کرنے کے لیے لڑکی والوں سے جہیز کے ساتھ موٹر سائیکل اور اپنے لیے سونے کی چین دینے کا مطالبہ کیا۔

    لڑکے نے اُس وقت مطالبہ کیا جب شادی میں‌ صرف پانچ روز باقی تھے۔

    لڑکی والوں نے دلہا کی شرائط ماننے سے انکار کیا تو اُس نے شادی سے صاف منع کیا جس کے بعد سسرالی طیش میں آگئے اور انہوں نے لڑکے کو کمرے میں بند کر کے آدھا گنجا کردیا۔

    مزید پڑھیں: گنجا دلہا نامنظور، دلہن کا عین وقت پر انکار

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ذرائع ابلاغ کے نمائندے جائے مقام پر پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکے کا کہنا تھا کہ ’لڑکی والوں نے جہیز میں پیسے، سونے کی چین اور موٹرسائیکل دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اب وہ نہ صرف اپنے بات سے مُکر رہے ہیں بلکہ انہوں نے ہمارے ساتھ برا سلوک بھی کیا‘۔

    لڑکی کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ ’جہیز میں 30 ہزار روپے مالیت کی سونے کی چین اور موٹرسائیکل کی شرط شادی سے پانچ روز پہلے سامنے آئی اور جب ہم نے انکار کیا تو انہوں نے رشتے سے ہی انکار کردیا‘۔

    واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی تو علاقہ مکینوں نے پولیس کو طلب کیا جس کے بعد دونوں فریقین کو بیٹھا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔لڑکے اور اُس کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن جاکر مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دی۔

    یہ بھی پڑھیں: پیار ہم سے شادی کسی اور سے، محبوبہ عاشق کو اغوا کر کے لےگئی

    مذکورہ واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے لڑکی کے گھر والوں کی ہمت کو سراہتے ہوئے جہیز کی لالچ کرنے والا اسی سلوک کا مستحق تھا۔

  • بٹگرام، دلہا دلہن چینی لیکن شادی روایتی پاکستانی انداز میں

    بٹگرام، دلہا دلہن چینی لیکن شادی روایتی پاکستانی انداز میں

    بٹگرام : پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کرنے والے چینی جوڑے کے درمیان شادی رویتی پختون انداز میں ہوئی جہاں دلہا دلہن نے روایتی پاکستانی لباس زیب تن کیئے جب کہ باراتی بھی پاکستانی لباس پہنے ہوئے تھے.

    اس انوکھی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن اور ان کے رفقاء تھے تو چینی لیکن سب نے لباس پاکستانی پہن رکھے تھے بالخصوص دلہن نے سرخ رنگ کا پاکستانی عروسی لباس زیب تن کیا ہواتھا اور مہندی لگائے مکمل طور پر مشرقی دلہن کی طرح تیار ہوکر گھونگھٹ بھی نکالے ہوئی تھیں.

    اس منفرد تقریب میں دلہا بھی اپنی دلہن سے پیچھے نہیں رہے اور پاکستان کی روایتی شیروانی زیب تن کیا اور پختون روایت کے مطابق پگڑی بھی پہنی اور پختون تہذیب و تمدن کے تحت شادی کی رسومات ادا کی گئی جب کہ دلہا دلہن کے ساتھیوں نے بھی چینی لباس کے بجائے پاکستانی شلوار قمیض اور واسکٹ پہن رکھے تھے.

    چینی دلہا دلہن پاکستان میں سی پیک منصوبے پر کام کر رہے ہیں جہاں دونوں کے درمیان پروان چڑھتی رفاقت بلآ خر عمر بھر کے لیے جیون ساتھی کے رشتے میں تبدیل ہوگیا اس موقع پر دلہا دلہن نہایت پُر مسرت نظر آ رہے تھے اور شادی کے یادگار لمحات کو مشرقی رنگ دے کر تقریب کو سب سے الگ بنادیا.

    خیال رہے اس قبل 2012 میں ایک چینی جوڑے کی شادی خالص پاکستانی انداز میں اسلام آباد مین منعقد ہوئی تھی جس میں دلہا دلہن اور ان کے والدین اور تمام رشتہ دار و احباب پاکستانی لباس زیب تن کیئے ہوئے تھے اور اسٹیج سے لے کر رسومات تک سب میں پاکستانی رنگ نمایاں تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔