Tag: دلہن قتل

  • نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے والے سفاک شوہر کا عبرت ناک انجام

    نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے والے سفاک شوہر کا عبرت ناک انجام

    تلنگانہ: بھارت میں شوہر نے شک کے بنا پر اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے بعد خود بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر تنلگانہ کے ضلع بنگاری گوڈہ میں پیش آیا، جہاں ارون نے اپنی چار ماہ کی دلہن کو قتل کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن جارہا تھا کہ سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق بنگاری گوڑہ سے تعلق رکھنے والے ارون کی شادی چار ماہ قبل نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ سے تعلق رکھنے والی دیپا کے ساتھ ہوئی تھی۔

    اور ارون اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا جس کے باعث اکثر ان دونوں کے درمیان جھگڑے ہوا کرتے تھے تاہم جمعرات کی رات بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، ارون نے آج صبح دیپا کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا ۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد ارون خود کو پولیس کے حوالے ہونے کے لئے اپنی بائک پر اسٹیشن جا رہا تھا کہ اس کی بائیک کھڑی ہوئی  گاڑی سے ٹکرا گئی۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں ارون شدید زخمی ہو گیا اور وہ  موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • جہیز میں موٹر سائیکل کیوں نہیں دی؟ سسرالیوں کے ہاتھوں دلہن کا بہیمانہ قتل

    جہیز میں موٹر سائیکل کیوں نہیں دی؟ سسرالیوں کے ہاتھوں دلہن کا بہیمانہ قتل

    نئی دہلی: بھارت میں دلہن کے گھر والوں کی جانب سے جہیز میں موٹر سائیکل اور ’اے سی‘ نہ دینا جرم بن گیا، سسرالیوں نے مبینہ طور پر نئی نویلی دلہن کو زہر دے کر مار دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلخراش واقعہ بھارتی شہر رامپور میں پیش آیا، سسرال والے دلہن کو ہمیشہ جہیز کا طعنہ اور ذہنی اذیت پہنچایا کرتے تھے اور پھر اچانک لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا۔

    پولیس نے واقعے سے متعلق مقدمہ درج کرکے شوہر سمیت دیگر 6 افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 21 سالہ شائستہ نامی لڑکی کی شادی 4 ماہ قبل سلمان ولد رمضانی کے ساتھ ہوئی تھی، جہیز میں موٹر سائیکل اور انورٹر کی مانگ پوری نہ ہونے پر دلہن کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

    لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیے جانے کی اطلاع پڑوسوں نے دی جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور لاش کو تحویل میں لے کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔