Tag: دلہن کا قتل

  • شادی کے 15 دن بعد دلہن کا قتل، حقائق سامنے آگئے

    شادی کے 15 دن بعد دلہن کا قتل، حقائق سامنے آگئے

    فیروز آباد: بھارت کے ضلع کے بیچوا کے بشاؤلی گاؤں میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں شادی شدہ خاتون انامیکا کو اس کے سسرال والوں نے قتل کر دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت کے بعد سسرال والے لاش ضلع اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شادی کو صرف 15 دن گزرے تھے، معاملے میں خاتون کے والد نے بیٹی کے سسرال والوں کے خلاف جہیز،قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے، پولیس نے کیس کی تفتیش کے ساتھ ساتھ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب کے الجوف شہر میں دلہن اپنے بھائی اور والدین کے ہمراہ ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی۔

    دلہن کے ایک رشتے دار نے اس حوالے سے بتایا کہ حادثہ صدیع قریہ میں گاڑی کے ایک ٹائر میں خرابی کے سبب پیش آیا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔

    دلہن کے رشتے دار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دلہن ھمس اور اس کے والد بسام علی الشراری اور والدہ امانی الشراری جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ بھائی نے ا سپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

    بیٹے کی خواہشمند ماں نے نومولود بیٹی کو قتل کردیا

    اطلاعات کے مطابق فیملی کے افراد اپنے رشتے داروں کو شادی کا دعوت نامہ دینے نکلے تھے، مگر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

  • بیوٹی پارلرمیں تیارہونےکےلیےآنے والی دلہن کوقتل کردیا گیا

    بیوٹی پارلرمیں تیارہونےکےلیےآنے والی دلہن کوقتل کردیا گیا

    راولپنڈی : چکری روڈ پرنامعلوم افراد نے بیوٹی پارلرکے باہر فائرنگ کر کے تیار ہونے کے لئے آئے والی دلہن کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مصروف شاہراہ پر واقع بیوٹی پارلر میں اپنی شادی کے لیے تیار ہونے کے لیے آنے والی 22 سالہ دلہن کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور باآسانی فرارہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق صادق آباد کی رہائشی 22 سالہ آمنہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکی اورراستے میں ہی دم توڑ گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آمنہ کو رشتے کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے مقتولہ کی آج رات کو بارات آنے والی تھی اور وہ شادی کی تقریب کیلئے پارلر میں تیار ہونے آئی تھی جہاں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔

    جائے حادثے پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دے دی گئی تھی تا ہم پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تا خیر سے پہنچی جس کے باعث ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔