Tag: دلہن

  • دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    سعودی عرب کے الجوف شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب دلہن اپنے بھائی اور والدین کے ہمراہ ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی۔

    سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق دلہن کے ایک رشتے دار نے اس حوالے سے بتایا کہ حادثہ صدیع قریہ میں گاڑی کے ایک ٹائر میں خرابی کے سبب پیش آیا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔

    دلہن کے رشتے دار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دلہن ھمس اور اس کے والد بسام علی الشراری اور والدہ امانی الشراری جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ بھائی نے ا سپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

    اطلاعات کے مطابق فیملی کے افراد اپنے رشتے داروں کو شادی کا دعوت نامہ دینے نکلے تھے، مگر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر شادی کا دعوت نامہ بھی وائرل ہورہا ہے،جو رشتے داروں اور دوستوں کو بھیجا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • شوہر کے ساتھ تصویر نہ لینے پر دلبرداشتہ نوبیاہتا دلہن کی خودکشی

    شوہر کے ساتھ تصویر نہ لینے پر دلبرداشتہ نوبیاہتا دلہن کی خودکشی

    بھارت کے ضلع اٹاوہ میں نوبیاہتا دلہن نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کیونکہ شوہر نے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کردیا تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نودھنا گاؤں کے رہنے والے برجیندر سنگھ نے بتایا کہ اس کی شادی اوریا اجیتمل تھانہ چٹکاپور گاؤں کی پرتیکشا سے ہوئی تھی۔

    بیوی نے مندر میں اپنے ساتھ تصویر لینے کیلئے کہاتو میں نے انکار کردیا۔ اس پر بیوی طیش میں آگئی، اس نے پیر کی رات اپنے کمرے میں خودکشی کرلی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مناسب کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

    اس سے قبل اپنی ماں کے قتل کے الزام میں 19 سال سے قید مجرم نے پیرول پر گھر آتے ہی بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں قتل کا ایک گھناؤنا واقعہ سامنے آیا ہے، اپنی ماں کے قتل کے جرم میں جیل جانے والے بیٹے نے پیرول پر گھر آتے ہی بھائی کو قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 64 سالہ ملزم موہنن انییتھن گزشتہ 19 سال سے ماں کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

    گزشتہ روز اسے پیرول پر رہا کیا گیا تو اس نے جاکر اپنے چھوٹے بھائی 58 سالہ ستیش کمار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انییتھن 2005 میں خاندانی تنازعہ کے باعث اپنی والدہ کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

    معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو وائرل

    پولیس حکام کے مطابق اننیتھن پیرول پر باہر آنے کے بعد سیدھا اپنے بھائی کے گھر گیا اور اس پر حملہ کردیا۔ واقعہ کے بعد فرار ہونے والے اننیتھن کو اڈور پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

  • دلہن نے نکاح خواں کو کھری کھری سنادیں

    دلہن نے نکاح خواں کو کھری کھری سنادیں

    قاہرہ : مصر میں نکاح کے موقع پر اچانک ایسا واقعہ پیش آگیا کہ وہاں موجود ہر شخص ہکا بکا رہ گیا، دلہن کی جانب سے ایسسے رویے کی کسی کو امید نہیں تھی۔

    نکاح کے لیے انگوٹھے کا نشان لگانے کا کہنے پر مصر میں دلہن نکاح خواں پر برس پڑی، دلہن نے چڑچڑے انداز میں کہا کہ "آپ پریشان کیوں ہیں؟ پریشان نہ ہوں۔”

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ایک مصری دلہن کا ردعمل دکھایا گیا جب اسے نکاح نامے پر صحیح طریقے سے انگوٹھے کا نشان لگانے کو کہا گیا جو اسے پسند نہیں آیا۔

    ابتدا میں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح خواں نے اسے ہدایت کی کہ وہ فنگر پرنٹ بالکل اپنی تصویر کے بیچ میں لگائے اور دلہن نے ہنستے ہوئے اسے اشارہ کیا کہ اس نے یہی کیا ہے۔

    تاہم بعد میں نکاح خواں کی آواز بلند ہوتی گئی، جس سے گھبرا کر دلہن شدید ردعمل کا اظہار کرتی ہے اور کہتی ہے کہ "آپ پریشان کیوں ہیں؟” ” آپ پریشان مت ہوں،”

    سوشل میڈیا پر اس بارے میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دلہن کا ردعمل بہت سخت اور نامناسب تھا اور بعض کے خیال میں نکاح خواں کو اس لہجے میں بات کر کے دلہن کا اہم دن خراب نہیں کرنا چاہیے تھا۔

     

  • نکاح کے 3 منٹ بعد دلہن شوہر سے ناراض، نوبت طلاق تک پہنچ گئی

    نکاح کے 3 منٹ بعد دلہن شوہر سے ناراض، نوبت طلاق تک پہنچ گئی

    کویت میں دلہن اپنے شوہر کی جانب سے کہے گئے ایک لفظ سے خفا ہوگئی، نکاح کے صرف 3منٹ بعد ہی طلاق کا تقاضا کردیا۔ دلہن کی جانب سے عدالت سے نکاح فسخ کرنے کی درخواست کردی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے باہر کی جانب آرہا تھا کہ اس دوران دلہن کا پیر کسی چیز میں پھنسا اور وہ نیچے گر گئی، یہ دیکھ کر دولہا نے اسے ’غبیہ‘ (بے وقوف) کہہ دیا۔

    دلہن کو شوہر کی جانب سے کہا جانے والا یہ لفظ انتہائی ناگوار گزرا اور اس نے فوری طور پر جج سے فسخ نکاح کی درخواست کی۔

    جج نے بھی دیر نہ لگائی اور فوری طور پر دلہن کی جانب سے کی گئی درخواست کو قبول کرلیا، نکاح کے ٹھیک تین منٹ بعد فسخ نکاح کی دستاویز جاری کردی۔

    مذکورہ جوڑا کویت کا رہائشی ہے، دونوں شوہر اور اہلیہ کی حیثیت سے نکاح کے بعد ابھی عدالت سے باہر نہیں آئے تھے کہ طلاق ہوگئی، اسے کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کویت کی تاریخ میں ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

  • شادی والے روز گھر میں آتشزدگی، 19 سالہ دلہن ہلاک

    شادی والے روز گھر میں آتشزدگی، 19 سالہ دلہن ہلاک

    امریکا میں ایک گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 19 سالہ نوجوان دوشیزہ چل بسی، جاں بحق لڑکی اسی روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست وسکونسن کے شہر ریڈز برگ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلہن شادی والے دن ہی گھر میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

    رات 4 بجے دلہن پیج رڈی کے گھر میں آگ لگی تو وہ اس وقت سو رہی تھی، آگ لگنے سے اس کے کمرے میں دھواں بھر گیا جس سے اسے سانس لینے میں مشکل ہوئی۔

    بعد ازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیج کو دھوئیں کے باعث برین ہیمریج ہوا ہے، ایک دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دلہن انتقال کر گئی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ آتشزدگی کے وقت گھر میں دیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے، پولیس نے واقعے پر کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔

    گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

  • شادی کے دن بھاگنے والے دلہا کو دلہن نے ڈھونڈ نکالا

    شادی کے دن بھاگنے والے دلہا کو دلہن نے ڈھونڈ نکالا

    بھارت میں شادی سے کچھ گھنٹے قبل فرار ہونے والے دلہے کو دلہن نے ڈھونڈ نکالا اور شادی کے منڈپ تک لے گئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا، جہاں دلہن کے لیے اس کی شادی کا خاص دن دولہے کو ڈھونڈنے کی جدوجہد اور اس کا پیچھا کرنے میں بدل گیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ شادی کے عین وقت دولہے نے شادی سے انکار کردیا جس پر دلہن عروسی لباس میں ہی اپنے دلہے کو ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑی۔

    رپورٹ کے مطابق  جوڑے کے درمیان ڈھائی سال کا تعلق تھا، تاہم بارات کے انتظار میں بیٹھی دلہن کو بتایا گیا کہ دولہا ابھی تک نہیں آیا تو دلہن خود ہی اسے ڈھونڈنے نکل گئی۔

    دلہن نے 2 گھنٹے کے بعد تقریباً 20 کلو میٹر سفر کرتے ہوئے لڑکے کو ڈھونڈ نکالا جو بریلی شہر کی حدود سے باہر ایک بس میں موجود تھا۔

    بعدازاں دلہن نے بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں سلمان خان کا ڈائیلاگ ’ہاتھ پکڑ کر منڈپ لے جاؤنگا‘ کے ڈائیلاگ کو حقیت کر دکھایا، دلہن، اس کے خاندان اور لڑکے کے خاندان والے اسے ایک مندر میں لے گئے جہاں دونوں کی شادی کرا دی گئی۔

  • دولہے نے شادی کے 2 روز بعد دلہن کو ذبح کردیا

    دولہے نے شادی کے 2 روز بعد دلہن کو ذبح کردیا

    قاہرہ: مصر میں ایک شخص نے اپنی شادی کے دو روز بعد ہی دلہن کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اردو نیوز کے مطابق مصر میں سنگ دل شخص نے شادی کے 48 گھنٹے کے اندر دلہن کو ذبح کر دیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر 4 روزہ تحقیقاتی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے ازدواجی تعلق سے انکار پر دولہا نے طیش میں آکر اسے قتل کر دیا، مقتولہ کے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 18 سال تھی اور شادی اس کی مرضی سے ہوئی تھی۔ تاہم پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ شادی کے دوسرے روز ہی انہوں نے گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں سنیں۔

    مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دولہا اچھی عادات کا حامل تھا اور بظاہر انہوں نے اس میں کوئی خرابی نہیں پائی۔

  • دلہن کو سونے میں تولنے والی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

    دلہن کو سونے میں تولنے والی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

    دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخص نے اپنی بیٹی عائشہ نامی دلہن کو سونے میں تول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی تاجر کی دلہن سرخ اور سبز رنگ کے لباس میں ملبوس ترازو کے ایک پلڑے میں بیٹھتی ہے جس کے بعد دوسرے پلڑے میں سونا رکھا جاتا ہے جس کے بعد دونوں پلڑے برابر ہو جاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dulha.net (@dulhadotnet)

    باپ کی جانب سے جب دلہن کو سونے میں تولتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر ایک صارف نے اسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

    جس کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو گرافر نے اس ویڈیو کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو میں سونے کی اصل اینٹیں نہیں بلکہ پتھر کی اینٹوں پر سونے کا رنگ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ شادی کی اس خاص تقریب کو مغل بادشاہ جودھا اکبر پر مبنی فلم کی تھیم پر منعقد گیا تھا، فلم سے مماثلت دکھانے کے لئے ملبوسات سے لے کر زیورات، دولہا اور دلہن کی انٹری سے لے کر ڈانس تک پرچیز کا باریک بینی سے خیال رکھا گیا۔

  • میک اپ کے بعد دلہن کا چہرہ بگڑ گیا، دلہے کا شادی سے انکار

    میک اپ کے بعد دلہن کا چہرہ بگڑ گیا، دلہے کا شادی سے انکار

    بیوٹی پالر کی جانب سے کچھ نئے پراڈکٹس کو ایک دلہن کے چہرے پر استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، جس کے بعد دلہے نے بھی شادی سے انکار کردیا۔

    شادی کے دن سجنا سنورنا ہر دلہن کا خواب ہوتا ہے اور اس خاص دن پر بہت خوبصورت نظر آنے کے لیے دلہن بہترین بیوٹی پارلر جاتی ہے، لیکن بھارت کی ریاست کرناٹک میں اسی میک اپ نے نہ صرف دلہن کا چہرہ بگاڑ دیا بلکہ اس کی شادی بھی ٹوٹ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا ہی ایک معاملہ کرناٹک کے ضلع ہاسن میں پیش آیا جہاں شادی سے قبل پارلر میں میک اپ کے لیے جانے والی دلہن کا چہرہ اس قدر بگڑ گیا کہ اسے ہاسپٹل سے رجوع کرنا پڑا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہن کا چہرہ بگڑے ہوئے دیکھ کر دولہا اور اس کے رشتہ داروں نے شادی سے بھی انکار کر دیا، جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں پارلر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

    شکایت ملنے پر پولیس نے بیوٹی پارلر آپریٹر گنگا کے خلاف کارروائی شروع کی تو بیوٹی پارلر والی نے بتایا کہ زیادہ خوبصورت نظر آنے کیلئے کچھ نئے براڈکٹس کو  ٹرائی کرنے کی کوشش کی، دلہن کے چہرے پر فاونڈیشن لگایا اور اس کے بعد اسٹیم کیا جس کی وجہ سے دلہن کا چہرہ بگڑ گیا۔

  • شادی میں کھانے کی جگہ مکی اور منی ماؤس مدعو، مہمان ناراض

    شادی میں کھانے کی جگہ مکی اور منی ماؤس مدعو، مہمان ناراض

    لندن: برطانیہ میں ایک دلہن نے شادی کے کھانے کی رقم سے ڈزنی کریکٹرز مکی اور منی ماؤس کو مدعو کرلیا، مہمان کھانا نہ ملنے پر بے حد ناراض ہوئے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک دلہن نے شادی میں مہمانوں کو کھانا کھلانے کے بجائے مکی اور منی ماؤس پر 4 ہزار پاؤنڈز خرچ کردیے۔

    2 ماہ قبل ہونے والی اس شادی میں دلہن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی شادی میں ڈزنی کے مشہور زمانہ کرداروں کو مدعو کریں۔

    28 سالہ دلہن نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے کھانے کے لیے مختص 4 ہزار پاؤنڈز کی رقم سے مکی اور منی ماؤس کو مدعو کیا تھا۔

    ڈزنی کریکٹرز نے شادی کے دوران ڈانس کے وقت انٹری دی اور بعد ازاں تصاویر بھی کھنچوائیں۔

    خاتون نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ دو ماہ قبل میری اپنے منگیتر سے شادی اسی انداز میں ہوئی جیسی ہماری خواہش تھی، میرے والدین اور شوہر کے والدین نے شادی کے اخراجات کے لیے بہت اچھی رقم دی تاکہ ہم کسی کے مقروض نہ ہوجائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے منگیتر ڈزنی کے مداح ہیں اور ہمیں سال میں جتنی بار موقع ملتا ہے ڈزنی لینڈ ضرور جاتے ہیں، میری رشتے دار خاتون کو یہ شکایت ہے کہ ہم نے اپنی شادی میں کھانے اور مشروبات کیوں نہیں پیش کیے۔

    دلہن کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی کے کھانے کے پیسوں سے مکی اور منی ماؤس کو آدھے گھنٹے کے لیے تقریب میں مدعو کیا تھا۔