Tag: دلہن

  • بیروت دھماکہ: دھماکے سے خوفزدہ دلہن کی ویڈیو وائرل

    بیروت دھماکہ: دھماکے سے خوفزدہ دلہن کی ویڈیو وائرل

    بیروت: لبنانی دارالحکومت بیروت میں قیامت خیز دھماکے کے وقت ایک دلہن کی ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے جو عین دھماکے کے وقت اپنے فوٹو شوٹ میں مصروف تھیں۔

    وہ دن 29 سالہ اسرا صبلانی کی شادی کا دن تھا اور وہ سفید لباس میں ملبوس تصاویر کھنچوا رہی تھیں جب ویڈیو میں قیامت خیز دھماکے کی آواز آتی ہے۔ دھماکے سے پس منظر میں ہوٹل کی شیشے کی کھڑکیاں ٹوٹتی ہوئی نظر آتی ہیں جبکہ زمین پر مختلف اشیا کا مبلہ بکھر جاتا ہے۔

    صبلانی امریکا میں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں اور واقعے کے روز وہ بیروت کے 34 سالہ بزنس مین سے شادی کرنے جارہی تھیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ 2 ہفتوں سے اپنی شادی کی تیاریاں کر رہی تھیں اور اس دن کے لیے بے حد خوش تھیں۔ دھماکے کی آواز سن کر انہیں پہلا خیال یہی آیا کہ وہ مرنے والی ہیں۔

    صبلانی اس دن دھماکے کے مقام سے قریب تھیں اور دھماکے کے بعد انہوں نے وہاں پہنچ کر کچھ زخمیوں کو چیک بھی کیا۔

    ان کے شوہر کہتے ہیں کہ وہ اس دھماکے سے اب تک صدمے کی حالت میں ہیں، وہ زندگی میں پہلے کبھی ایسی صورتحال سے نہیں گزرے۔

    صبلانی اور ان کے شوہر نے اس دن دھماکے کے بعد افسردہ دلی سے شادی کی رسومات مکمل کیں، صبلانی کا کہنا ہے کہ وہ اس دھماکے سے متاثر لوگوں کے لیے بے حد افسردہ اور پریشان ہیں۔

  • دلہے کی موت کا صدمہ، دلہن نے بھی جان دے دی

    دلہے کی موت کا صدمہ، دلہن نے بھی جان دے دی

    اترپردیش: بھارتی شہر غازی آباد میں دلہے کی لاش دیکھ کر دلہن نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں شادی کے اگلے ہی روز دلہا کی لاش ریلوے ٹریک پر ملی۔دلہے کی لاش دیکھ کر دلہن بھی صدمے میں چلے گئی اور اپنی جان لے لی۔دونوں‌ ایک دوسرے کو 4 سال سے پسند کرتے تھے اور گزشتہ دنوں خاندان والوں کی منظوری کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق وشال ٹیچر تھا اور نشا آئی ٹی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی، شادی کے 4 روز بعد دلہے کی لاش ریلوے ٹریک سے ملنے پر جہاں دونوں خاندانوں میں خوشیاں منائی جا رہی تھیں وہاں غم کے بادل منڈلانے لگے۔

    مقامی افراد افراد کا کہنا ہے کہ گھریلو وجوہات کی بنا پر وشال نے خودکشی کی جبکہ اہل خانہ کی جانب سے ان باتوں کی تردید کی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق خودکشی کے مقام سے کوئی نوٹ نہیں ملا،واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

  • دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی دلہن نے شادی منسوخ کردی

    دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی دلہن نے شادی منسوخ کردی

    کانپور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن نے پہلی بار دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی شادی سے انکار کردیا اور تقریب سے اٹھ کرچل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کانپور میں سچندی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی روایات کے تحت دلہا اور دلہن نے پہلی بار چہرے سے پردہ ہٹا کر ایک دوسرے کو دیکھنا تھا۔

    شادی میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شریک تھے اور خوب گہما گہمی تھی ، روایتی انداز میں دلہے نے دلہن کا گھونگھٹا اٹھایا جس کے بعد دلہن نے جیسے ہی دلہے کا سہرا ہٹایا تو وہ چونک گئی۔

    دلہن نے کہا کہ دلہے کے چہرے کی رنگت سانوی ہے اور اس کی عمر بھی زیادہ ہے، خوبصورتی کے معیار پر پورا نہ اترنے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔

    تنازع کھڑا ہوا تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری طور پر پولیس کو بلایا گیا، پولیس نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے دلہن سے اس کا موقف سنا ، دلہن نے کہا کہ وہ یہ شادی نہیں کرسکتی اور نہ ہی اس سے زبردستی کی جائے۔

    پولیس نے دونوں فیملیز کے بڑوں سے مذاکرات کیے اور انہیں دلہن کی مرضی سے آگاہ کیا، جس پر اہل خانہ نے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔

    دلہن کے انکار پر شادی منسوخ کردی گئی اور تقریب پر آنے والے اخراجات دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی سے مشترکہ طور پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • نابینا دلہن کے لیے خوبصورت تحفہ

    نابینا دلہن کے لیے خوبصورت تحفہ

    اپنی شادی کی تصاویر دیکھنا ہر شخص کے لیے ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے جس میں وہ اپنی زندگی کے یادگار لمحوں کو ایک بار پھر سے یاد کرتا ہے۔ لیکن کیسا محسوس ہوگا اگر کوئی شخص ان یادگار لمحات کو نہ دیکھ سکے۔

    سڈنی کی ایک نابینا دلہن کو شاید زندگی بھر یہی افسوس رہتا تاہم اس کے فوٹوگرافر نے اسے ایک سرپرائز دے دیا۔

    جیمس ڈے نامی ایک فوٹوگرافر نے جوڑے کی شادی کو عکس بند کیا تھا لیکن اسے افسوس تھا کہ اس کی کھینچی ہوئی تصاویر دلہن اسٹیف نہیں دیکھ سکے گی کیونکہ وہ نابینا تھی۔

    اسٹیف ایک حادثے میں اپنی بینائی سے محروم ہوگئی تھی۔ اس کے بعد وہ روب سے ملی جو اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ اسٹیف شادی کے لیے تیار نہیں تھی تاہم روب نے اسے قائل کرلیا۔

    مزید پڑھیں: وہیل چیئر پر سجے عروسی لباس نے سب کی توجہ کھینچ لی

    اسٹیف ہمیشہ سے پریوں کی کہانی جیسی شادی منعقد کرنا چاہتی تھی جن کی خوبصورت تصاویر زندگی بھر کے لیے یادگار رہتیں، لیکن اب وہ ایسا کر بھی لیتی تو اس سب کو دیکھ نہیں سکتی تھی۔

    فوٹوگرافر جیمس بھی چاہتا تھا کہ اس کی بنائی ہوئی تصاویر خود دلہن ضرور دیکھے اور اس کے لیے وہ کچھ منفرد انداز اپنانا چاہتا تھا۔

    بالآخر ایک سال کی محنت کے بعد اس نے ایک منفرد فوٹو البم تشکیل دیا۔ اس نے تصاویر کو بریل (ابھرے ہوئے نقطوں) اور خوبصورت دھاگوں میں تبدیل کردیا۔

    اس کے ساتھ اس نے اس البم میں خوشبوؤں، موسیقی اور اس موقع کی آوازوں کا بھی اضافہ کیا جو دیکھنے والے کو واپس ان لمحات میں لے جاتا ہے۔

    اسٹیف کو یہ خوبصورت تحفہ بے حد پسند آیا، اس کا کہنا تھا کہ وہ ان تصاویر کو دیکھ نہیں سکتی لیکن انہیں چھوتے ہی وہ پھر سے ان لمحات میں واپس پہنچ جاتی ہے۔

  • وہیل چیئر پر سجے عروسی لباس نے سب کی توجہ کھینچ لی

    وہیل چیئر پر سجے عروسی لباس نے سب کی توجہ کھینچ لی

    انگلینڈ میں عروسی ملبوسات کی ایک دکان میں وہیل چیئر پر سجے عروسی لباس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    انگلینڈ کے قصبے پرٹی شیڈ میں ’دا وائٹ کلیکشن‘ نامی عروسی ملبوسات کے بوتیک نے اپنے ڈسپلے پر وہیل چیئر سجائی جس میں ڈمی نے عروسی لباس پہن رکھا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس اقدام کی نہایت حوصلہ افزائی کی گئی۔

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ منظر دیکھنا بہت زیادہ خوشگوار تو نہیں تاہم یہ پہلی بار ہے جب کسی معذوری کو ڈسپلے پر پیش کیا گیا ہے۔

    ٹویٹر پر ایک معذور خاتون نے لکھا کہ وہ خود بھی وہیل چیئر کی محتاج ہیں اور ڈسپلے کو دیکھ کر انہیں یوں لگ رہا ہے کہ پہلی بار ان کی نمائندگی کی جارہی ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں جب بھی کبھی شادی کا موقع آیا تو وہ خریداری کے لیے ایسی ہی جگہ پر جانا چاہیں گی جہاں ان کی معذوری اور وہیل چیئر کو قبول کیا جائے۔

    بوتیک کی مالک کارا ایلن کا کہنا ہے کہ اس ڈسپلے پر انہیں مثبت اور منفی دونوں طرح کے تاثرات موصول ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی کرنا ہر شخص کا حق ہے، چاہے آپ جیسے بھی دکھائی دیں لیکن یہ آپ کے لیے بہت اہم دن ہوتا ہے۔

    ایلن کا کہنا ہے کہ اس ڈسپلے کو پیش کرتے ہوئے انہیں موصول ہونے والی حوصلہ افزائی کی توقع نہیں تھی اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔

  • کراچی، دلہن کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، اصل کہانی سامنے آگئی

    کراچی، دلہن کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، اصل کہانی سامنے آگئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے دلہن کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، تفتیشی ٹیم کے مطابق لڑکی اور لڑکے نے پہلے سے نکاح کر رکھا تھا۔

    ایس ایس پی امجد حیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات لڑکی کے بھائی نے تیموریہ تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے دلہن کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کیں۔

    پولیس ٹیم کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے اپنے سابقہ منگیتر سے پہلے ہی نکاح کررکھا گھا، اگر واقعی دونوں نے کورٹ میرج کی تو مقدمہ سی کلاس ہوجائے گا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اگر نکاح نامہ پیش نہیں کیا گیا تو قانون کے مطابق لڑکی اور لڑکے دونوں کو گرفتار کیا جائے گا اور ملزم کو اغوا کار کے طور پر تصور کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد میں واقع بیوٹی پارلر سے دلہن کے غائب ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا جسے اہل خانہ نے اغوا ظاہر کر کے سابق منگیتر پر الزام عائد کیا تھا۔ لڑکی کی 30 ستمبرکو شادی تھی اور مایوں کی تیاری کے لیے وہ اپنی بہن کے ساتھ تیموریہ میں واقع ایک بیوٹی پارلرگئی تھی۔

    متوفیہ کے اہل خانہ نے سابق منگیتر کے خلاف تیموریہ تھانے میں مقدمہ درج کراوایا تھا۔

    ایس ایچ او تیموریہ کا کہنا تھا گمشدگی سے قبل لڑکی نے اپنے سابق منگیتر سے موبائل فون پر رابطہ کیا تھا جبکہ اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اُن کی بیٹی کو سابق منگیتر چار لڑکوں کے ساتھ زبردستی اغوا کر کے لے گیا۔

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مبینہ طور پردلہن اغوا

    کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مبینہ طور پردلہن اغوا

    کراچی : شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد کےعلاقے تیموریہ میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن لاپتہ ہوگئی، والدین کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اغوا کرنے والا اس کا سابق منگیتر ہے۔

    لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی 30 ستمبرکو شادی تھی اور مایوں کی تیاری کے لیے وہ اپنی بہن کے ساتھ تیموریہ میں واقع ایک بیوٹی پارلرگئی تھی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طورپر لڑکی نے ہی اپنے سابق منگیترکو پارلر بلایا تھا اور وہ اپنی مرضی سے اس کے ساتھ چلی گئی۔

    ایس ایچ او تیموریہ کے مطابق گمشدگی سے قبل لڑکی کا اس کے سابق منگیتر کے ساتھ فون پررابطہ ہوا تھا۔

    چوہدری طفیل کے مطابق پولیس نے پارلر انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد لڑکی کوبازیاب کرالیا جائے گا۔

    سمن آباد : نوبیاہتا دلہن کا قاتل اسی کا دولہا نکلا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں لاہور کے علاقے سمن آباد میں دولہا نے شادی کے تیسرے ہی دن اپنی نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا تھا۔

  • دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

    دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں لڑکی کے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے پر لڑکے والوں نے عین شادی کے روز رشتے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں مقیم ایک خاندان نے اپنے عین شادی کے روز دلہن کی جانب سے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے کا انوکھا بہانہ بناکر رشتہ توڑ دیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے لڑکے والوں جانب سے شادی کے روز انکار کرنے پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز واٹس ایپ کو بہانہ بناکر شادی سے انکار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن اور گھر والے بارات کا استقبال کرنے کے لیے تیار تھے لیکن وقت گزرنے کے بعد بھی باراتی نہ پہنچے تو متاثرہ لڑکی کے والد نے فون پر بارات نہ آنے کی وجہ معلوم کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے گھر والوں نے دلہن پر واٹس ایپ کا بے تحاشا استعمال کرنے کا الزام لگا کر رشتے سے انکار کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ دلہن کے والد نے لڑکی پر لگایا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لڑکے والوں نے جہیز نہ دینے پر شادی سے انکار کیا ہے۔

    لڑکی کے والد عروج مہدی کا کہنا ہے کہ لڑکے والوں نے جہیز کی مد میں 65 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ کیا تھا کہ جو ہم نہیں دے سکتے تھے۔ اسی لیے لڑکے کے گھر والوں عین بارات کے دن شادی سے رشتہ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد عروج مہدی نے امروہہ پولیس اسٹیشن میں دولہا قمر حیدر اور اس کے گھر والوں کے خلاف 65 لاکھ روپے جہیز مانگنے پر شکایت درج کروائی ہے۔

  • دلہن کی مردانہ آواز ، شوہر نے طلاق دے دی

    دلہن کی مردانہ آواز ، شوہر نے طلاق دے دی

    احمد آباد: بھارتی شہری نے نئی نویلی دلہن کی آواز مردوں کی طرح ہونے اور چہرے پر داڑھی کی وجہ سے اُسے طلاق دے دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کےشہری نے شادی کے ایک ہفتے بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی، مذکورہ شخص نے علیحدگی کی وجہ بیوی کے چہرے پر داڑھی اور مرد نما آواز بتایا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنی اہلیہ کو شادی سے قبل نہیں دیکھا اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی مگر دونوں خاندانوں نے رشتہ پکا ہونے کے بعد ہماری رضا مندی کے لیے ایک ملاقات طے کرائی۔

    مزید پڑھیں: گنجا دلہا نامنظور، دلہن کا عین وقت پر انکار

    بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ پہلی ملاقات کے وقت لڑکی نے اپنے چہرے کو دوپٹے سے ڈھانپہ ہوا تھا اس لیے اُسے غور سے نہیں دیکھا، البتہ اُس نے میک اپ کیا ہوا تھا۔

    مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ شادی کے فوری بعد میں دفتر کے کام سے بیرونِ شہر گیا اور جب واپس آیا تو دیکھا کہ بیوی کے چہرے پر داڑھی کے بال ہیں اور اُس کی آواز بھی مردوں جیسی ہے۔

    ایک ہفتے میں طلاق دینے پر لڑکے کے سسرالی عدالت گئے جہاں سماعت کے دوران خاتون نے تسلیم کیا کہ  ’ہارمونز‘ کی وجہ سے میری آواز مردوں میں ملتی ہے اور اسی وجہ سے چہرے پر بھی  بال نکلے‘ْ

    خاتون نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اہل خانہ نے متعدد بار علاج کرانے کی کوشش کی مگر کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا اس لیے پھر گھر والوں نے رشتہ کراتے وقت معاملے کو چھپانے میں ہی عافیت سمجھی۔

    یہ بھی پڑھیں: شادی کے نام پر لڑکوں کو لوٹنے والی دلہن گرفتار

    متاثرہ لڑکی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس مسئلے کی وجہ سے اُن کے شوہر نے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا اور غلط بات پر طلاق دے کر گھر سے باہر نکالا۔

    لڑکے کے سسرالیوں نے مؤقف اختیار کیاکہ عدالت لڑکے سے شادی پر آنے والے اخراجات دلوائے یا پھر اُسے فیصلہ واپس لینے کے حوالے سے احکامات دے۔ جج نے طلاق کی درخواست خارج کرتے ہوئے دلہن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ریمارکس میں لکھا  کہ علیحدگی کے لیے صرف یہ وجہ کافی نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے جلسے میں دلہن کی انٹری

    پیپلزپارٹی کے جلسے میں دلہن کی انٹری

    کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والی مسیح خاتون اپنی شادی چھوڑ کر بلاول بھٹو کی تقریر سننے باغ جناح پہنچ گئی۔ نمائندہ اے آر وائی ارباب چانڈیو کے مطابق ملیر کی رہائشی ریما یوسف کا تعلق پیپلزپارٹی کے اقلیتی ونگ سے ہے اور وہ عرصہ دراز سے جیالی ہیں۔

    دلہن کا کہنا تھا کہ دیرینہ خواہش تھی کہ شادی سے پہلے بلاول کا خطاب سنوں اور آج یہ پوری ہونے جارہی ہے، اب تقریر کے بعد ہی رخصتی کی تقریب ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔