Tag: دل دہلا دینے والی ویڈیو

  • پالتو کتے نے واک پر جانیوالی خاتون کو بھنبھوڑ دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پالتو کتے نے واک پر جانیوالی خاتون کو بھنبھوڑ دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    گروگرام(31 جولائی 2025): بھارت میں چہل قدمی کے دوران خاتون پر پالتو کتے نے بے دردی سے حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ میں گروگرام کے گالف کورس روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چہل قدمی کے لیے آنے والی خاتون پر ایک پالتو ہسکی نے حملہ کردیا۔

    خاتون پر حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتے نے خاتون پر اچانک حملہ کردیا اور دائیں ہاتھ کو کاٹ لیا۔

    پالتو کتے کے حملے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی انہیں متعدد چوٹیں لگیں ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہسکی کی خاتون مالک نے بڑی جدوجہد کے بعد  خاتون سے نجات دلائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو کتے کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کی اور کافی کوشش کے بعد کتے کو وہاں سے ہٹادیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا، کتوں کے حملوں کی بڑھتی ہوئی رپورٹ سے رہائشیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

    منگل کے روز بھی دہلی کے ایک پارک میں صبح کی سیر کے دوران آوارہ کتوں کے حملے میں ایک 55 سالہ شخص کی موت ہو گئی تھی۔

  • جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، چوتھی منزل سے گرنے والا بچہ کیسے زندہ بچا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، چوتھی منزل سے گرنے والا بچہ کیسے زندہ بچا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

    نئی دہلی: بھارت میں چوتھی منزل سے گرنے والے بچے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ محاورہ آپ نے کئی بار سنا ہوگا اور اس کی حقیقی مثالیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں، ایسی ہی ایک حیران کن مثال بھارت میں سامنے آئی ہے جہاں ایک 8 ماہ کے بچے کو چوتھی منزل پر گرنے کے بعد بھی بچالیا گیا۔

    بھارتی شہر چنائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ایک بچے کو بالکونی سے لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ چنائی میں واقع اپارٹمنٹ کی چوتھے فلور پر پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا روپورٹ کے مطابق 8 ماہ کا بچہ کھیلتے ہوئے چوتھی منزل سے دوسری منزل کی بالکونی میں گرا، خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ ڈھلوان ہونے کے وجہ سے بچہ وہاں کافی دیر تک اٹکا رہا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران مقامی افراد جمع ہو گئے انہوں نے نیچے بیڈ شیڈ پکڑی اور کچھ لوگوں نے بالکونی سے اس بچہ کی جان بچائی،  بچے کو وہاں پھنسا دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو گئے تھے۔

    تاہم ایک شخص نے کھڑی سے اوپر چڑھ کر اس بچے کی جان بچائی جس کے بعد وہاں موجود تمام لوگوں سے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

  • جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو ٹریکٹر سے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو ٹریکٹر سے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    راجستھان: بھارت میں جائیدادکے  تنازع پر بھائی نے بھائی کو ٹریکٹر سے کچل ڈالا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور میں زمین کے تنازع پر بھائی نے ٹریکٹر سےکچل کر بھائی کو  قتل کر دیا، اس افسوسناک واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مقامی لوگوں کو مداخلت کرنے کے بجائے اس قتل کی وڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا اس  حوالے سے کہنا ہے کہ 30 سالہ نرپت کو ٹریکٹر کے نیچے کچل دیا گیا تھا اور مبینہ طور پر اس کے بھائی دامودر نے اسے قتل کیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ نرپت اور دامودر کے درمیان دیرینہ زمین کا تنازع چل رہا تھا، اب تک 6 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے تاہم اس میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب بی جے پی لیڈر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کانگریس کی قیادت والی راجستھان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس واقعہ کو "دل دہلا دینے والا” قرار دیا۔

  • اسکول سے واپس گھر جاتی کمسن بچی پر گائے کا وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    اسکول سے واپس گھر جاتی کمسن بچی پر گائے کا وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بھارتی ریاست چنئی سے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں اسکول سے گھر واپس آنے والی کمسن بچی پر گائے نے وحشیانہ حملہ کر دیا۔

    ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کی بچی اپنے منہ دھیان گلی سے گزر رہی ہے جبکہ اسی دوران وہاں موجود گائے اچانک پیچھے مڑ کر بچی پر اپنے سینگھوں کے ذریعے حملہ کر دیتی ہے۔

    یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا تھا تاہم اب اس واقعے کے پریشان کن مناظر وائرل ہورہی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ 9 اگست کو پیش آیا ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول یونیفارم میں ملبوس نو سالہ بچی اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ چل رہی تھی۔

    جبکہ دو گائیں لڑکی اور اس کے بھائی ماں سے آگے چل رہی ہوتی ہے، جیسے ہی لڑکی کے چھوٹے بھائی نے کچھ کہا اچانک ایک وحشی گائے نے مڑ کر نو سالہ بچے پر حملہ کر دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گائے نے اپنے سینگوں کا استعمال کرتے ہوئے بچی کو اٹھایا اور بار بار اس پر حملہ کیا۔

    ماں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ اور راہگیر جمع ہو گئے اور پتھر پھینک کر گائے کو بھگانے کی کوشش کی۔ ان کی طرف سے بار بار کوشش کرنے کے بعد گائے نے بچی کو چھوڑ دیا، ویڈیو میں بچی کو کھڑے ہوتے اور چلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب اس کی حالت ٹھیک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب  چنئی کارپوریشن کے اہلکاروں نے گایوں کو پکڑ لیا، پولیس نے گائے کے مالک وویک کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

  • ویڈیو: ڈرائیور کی خوفناک غلطی سے دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ

    ویڈیو: ڈرائیور کی خوفناک غلطی سے دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ

    کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس سلطان مسجد کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سلطان مسجد کے قریب ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کار اسکول وین سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

    حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار کار کس طرح سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

    فوٹیج میں سگنل کی گرین لائٹ کو دیکھا جا سکتا ہے، کھلے سگنل پر اسکول وین سڑک کی جانب جانے لگی تو سگنل کی لائٹ لال ہونے کے باوجود دوسری سمت سے گاڑی نکلی۔

    غلطی کرنے کے بعد کار ڈرائیور نے گولی کی رفتار سے کار نکالنا چاہی مگر وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہا، اور اسکول وین کا فرنٹ تیز رفتار کار کی ڈگی سے ٹکرا گیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ٹکراتے ہی الٹ گئی، حادثے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی رہی کہ کار ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، اور وین ڈرائیور اور طالب علم محفوظ رہے۔