Tag: دل دہلا دینے والے انکشافات

  • کولکتہ زیادتی قتل کیس: متاثرہ ڈاکٹر پر موت سے پہلے تشدد کا انکشاف

    کولکتہ زیادتی قتل کیس: متاثرہ ڈاکٹر پر موت سے پہلے تشدد کا انکشاف

    کولکتہ: بھارت کے مغرب بنگال میں آر جی کار اسپتال کی نوجوان ڈاکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

     بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ایک سرکاری اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کے جسم پر بے شمار جگہوں پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں، رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ چوٹیں اسے موت سے قبل دی گئی تھیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید کئی سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ میں متاثرہ کے ساتھ کی گئی انتہائی خوفناک بربریت کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ سے اس بات کی تصدیق بھئ ہوگئی کہ متاثرہ ڈاکٹر کو تشدد اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، متاثرہ کے جسم پر 14 سے زائد زخموں کے نشانات تھے۔

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کے سر، دونوں گالوں، ہونٹوں، ناک، دائیں جبڑے، ٹھوڑی، گردن، بائیں ہاتھ، کندھے، گھٹنے اور ٹخنے پر چوٹیں پائی گئیں۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسم کے کئی حصوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں سے خون بہنے کا ثبوت ملا ہے، چوٹوں کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ متاثرہ کو موت سے پہلے ہی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں متاثرہ کی آنکھوں میں شیشے کے ٹکڑے پائے جانے اور زخم کی نشاندہی سامنے آئی تھیں۔

    کلکتہ : ٹرینی ڈاکٹر نے مرنے سے کچھ گھنٹے قبل ڈائری میں کیا لکھا تھا؟

  • مچھ حملے میں زخمی مقامی افراد کے دل دہلا دینے والے انکشافات

    مچھ حملے میں زخمی مقامی افراد کے دل دہلا دینے والے انکشافات

    بلوچستان کے علاقے مچھ میں کیے جانے والے حملے میں زخمی ہونے والے مقامی افراد نے دل دہلا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے نہتے مزدوروں کو گولیاں ماری اور پھر مقامی لوگوں کی املاک اور ٹرکوں کو آگ لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے 29 جنوری 2024 کو مچھ حملے میں زخمی ہونے والے مقامی افراد کے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

    مقامی افراد نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پہلےسیکیورٹی فورسز پرحملےکی کوشش کی ، دہشت گردوں نے ناکامی پر نہتے شہریوں اورمچھ میں واقع ماشااللہ ہوٹل میں ورکرزاور ڈرائیوروں کویرغمال بنایا۔

    دہشت گردوں نے نہتے مزدوروں کو گولیاں ماری اورپھر مقامی لوگوں کی املاک اور ٹرکوں کو آگ لگانا شروع کردی۔

    جس کے بعد پاک فوج اورایف سی بلوچستان کےجوانوں نےریسکیو آپریشن کرتے ہوئے شہریوں اور مزدوروں کودہشتگردوں کے چنگل سے بازیاب کروایا۔

    ریسکیوآپریشن میں ایف سی کے2 جوانوں لانس نائیک رحمت اللہ ،سپاہی زمان نےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااور ایف سی کےجوانوں نے نہتے مقامی زخمیوں اور دیگر یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔

    ماشااللہ ہوٹل مچھ کے زخمیوں نے آپ بیتی بیان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ہمیں گولیاں ماری اور پھر آرمی اور ایف سی نے ہمیں بچایا۔

    زخمی شہری کا کہنا تھا کہ میں ماشااللہ ہوٹل مچھ میں کام کرتا ہوں، 10 دہشت گرد ہمارے کمرے میں آئے ، دہشت گردوں نے مجھے اور میرے کزن کو گولی ماری ، دہشت گردوں نے ہمیں کہا کہ ہوٹل مالک کو بتاؤ کہ ہوٹل خالی کردے ہم اسے جلائیں گے۔

    زخمی شہری نے مزید کہا کہ ہم ایف سی اور آرمی کا شکریہ اداکرتےہیں کہ جنہوں نے ہمیں بچایا، یہ حملہ دہشت گردوں نے کیاتھا، 10 بندے ہمارےکمرےمیں داخل ہوئے اور پھرمجھےگولی ماری۔

    زخمی شہری کے بھائی نے بیان میں بتایا کہ ہمارابھائی دہشت گردوں کی اس کارروائی میں زخمی ہوا، میرے بھائی کی گاڑی ابھی تک مچھ میں کھڑی ہے۔