Tag: دل کی تکلیف

  • دوران میچ بنگلہ دیشی کرکٹر کو دل کی تکلیف، میدان سے اسپتال منتقل

    دوران میچ بنگلہ دیشی کرکٹر کو دل کی تکلیف، میدان سے اسپتال منتقل

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کو دوران میچ دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا پریمیئر لیگ میچ کے دوران سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کو سینے میں دل کی جانب تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں ہنگامی بنیاد پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق تمیم اقبال کو اسپتال لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا۔ تاہم ہیلی کاپٹر کی اڑان کے مسئلے کی وجہ سے انہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

    تمیم اقبال کی طبعیت ٹاس کے فوری بعد فیلڈنگ کے دوران خراب ہوئی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔

    واضح رہے کہ تمیم اقبال نے بنگلا دیش کے لیے 70 ٹیسٹ، 243 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔

  • جیل میں پرویز الہٰی کو دل کی تکلیف، اسپتال لے جایا گیا

    جیل میں پرویز الہٰی کو دل کی تکلیف، اسپتال لے جایا گیا

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کی طبیعت جیل میں اچانک ناساز ہونے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو رات گئے جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔

    ڈاکٹروں نے پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا اور ای سی جی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کیے، ٹیسٹ رپورٹس سامنے آنے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی صحت تسلی بخش قرار دے دی گئی اور انھیں سخت سیکیورٹی میں واپس جیل پہنچا دیا گیا۔

  • اداکارہ میرا کو دل کی تکلیف

    اداکارہ میرا کو دل کی تکلیف

    لاہور : اداکارہ میرا کو دل کی تکلیف پر نیشنل ہسپتال ڈیفنس میں داخل کرادیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ میں دن رات کام کیا جس کی وجہ سے تھکاوٹ تکلیف کا سبب بنی ہے جبکہ اُن کی اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں بھی جاری رہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کی صحت ناساز ہوگئی ۔