Tag: دل کے امراض

  • سبز چائے ذیابطیس اور دل کے امراض سے بچاؤ میں مفید ہے

    سبز چائے ذیابطیس اور دل کے امراض سے بچاؤ میں مفید ہے

    تحقیق کاروں کے مطابق سبز چائے کے استعمال سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، سبز چائے دنیا میں پی جانے والی زیادہ تر مشروبات میں سے ایک ہے، طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے کا استعمال انسانی صحت کے لئے بہت ہی مفید ہے ، اس کے استعمال سے مختلف بیکٹیریا اور وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔

    سبز چائے کا استعمال ذیابطیس اور دل کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے انجائنا اور ذیابطیس کو کنٹرول کرنے کے ساتھ مرض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے، روزانہ سبز چائے پینے سے خون میں شوگر کے اضافے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے کیونکہ سبز چائے چربی کو جلا کر خون میں شکرکی مقدار کو بھی کم کردیتی ہے۔

    سبز چائے امراض قلب کی روک تھام اور خون میں کولیسٹرول میں اضافے کے خلاف ایک مستحکم اور مضبوط دفاعی نظام فراہم کرتی ہے، تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھ سکتا ہے

    سبز چائے کے پینے سے جسم کا میٹابولک سسٹم تیز ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں جگر کا نظام بہت بہتر طریقے سے اپنی کارکردگی سر انجام دینے لگتا ہے۔ موٹے لوگوں پر لی گئی ایک امریکی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ زائد وزن کے حامل وہ لوگ جنہیں کسی بھی قسم کی ورزش، ادویات اور خوراک میں کمی نے کوئی اثر نہیں کیا۔ سبزچائے کے کپ نے یہ مشکل حل کردی۔
    تحقیق کے دوران صرف چند ماہ تک دن میں تین بار سبز چائے پینے سے موٹے لوگوں کے وزن میں نہ صرف کمی آئی بلکہ ان کی جسمانی چستی میں کافی حد تک اضافہ ہوا۔ تحقیق کے مطابق دن میں تین بار سبز چائے کا استعمال کرنے سے جسم میں موجود 200 اضافی کیلوریز کو جلا کر ختم کیا جاسکتا ہے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جارہاہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جارہاہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کا عالمی دن انتیس ستمبر کومنایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاوُ کیلئے شعور پیداکرنا ہے، دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    پاکستان میں دل کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور گلوکوز کا بڑھنا، تمباکو نوشی، خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا ناکافی استعمال، موٹاپا اور جسمانی مشقت کا فقدان دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔

    اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، ریلیاں اور آگاہی واک کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

  • لیموں کا رس دل کے امراض سے بچاتا ہے

    لیموں کا رس دل کے امراض سے بچاتا ہے

    لیموں کے رس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف دل کے امراض میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کے علاج کےلیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    اس میں موجود پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر، چکر آنا، متلی، وغیرہ کو کنٹرول کرکے دماغ اور جسم کو سکون پہنچاتا ہے اور ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کوبھی کم کر دیتا ہے۔