Tag: دل کے مریضوں

  • پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال  میں دل کے مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹس ڈالے جانے کا انکشاف

    پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال میں دل کے مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹس ڈالے جانے کا انکشاف

    لاہور : پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال میں دل کے مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹس ڈالے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، سیکریٹری صحت پنجاب نے ایکسپائرڈ اسٹنٹس ڈالنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے امراض قلب کے اسپتال میں سنگین غفلت کا انکشاف ہوا، اسپتال میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد سٹنٹس ڈال دیئے گئے ، پی آئی سی میں 15 مریضوں کو زائدالمعیاد اسٹنٹس ڈالے گئے۔

    مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹس ڈالنے پر 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، مریضوں کوجون 2021 میں ڈالے گئے اسٹنٹس مئی میں ایکسپائر ہوچکے تھے۔

    چیئرمین پی آئی سی کا کہنا ہے کہ 70سےزائدایکسپائراسٹنٹس واپس کرنےکیلئےاسٹورمیں رکھے ہیں، 14زائد المعیاداسٹنٹس کچھ لوگوں کی غفلت سے لگائے گئے، زائد المعیاد اسسٹنٹس کو ایکسپائر ہوئے 3سے4ہفتےہوئے تھے۔

    سیکریٹری صحت پنجاب نے ایکسپائرڈ اسٹنٹس ڈالنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 3روزمیں انکوائری کرکےذمہ داران کوبے نقاب کیا جائے، ایکسپائرڈاسٹنٹس جانوں سےکھیلناناقابل معافی جرم ہے ، ملوث افراد کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کریں گے۔

  • دل کے مریضوں کیلئے زیادہ ورزش مہلک

    دل کے مریضوں کیلئے زیادہ ورزش مہلک

    دل کے مریضوں کوحد سے زیادہ ورزش مہنگی پڑ سکتی ہے۔

    ورزش کرنا ویسے تو صحت کے لیے مفید ہے لیکن حالیہ تحقیق میں انکشاف ہو ا ہے کہ دل کے مریض جنہیں ایک بار دل کا دورہ پڑ چکا ہے، اگر وہ اپنی قوت برداشت سے زیادہ ورزش کرینگے تو وہ دل کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کے مریضوں کے لئے ورزش ایک حد تک ہی فائدہ مند ہے. اگر اس حد کو پار کیا جائے تو جان لیوا دورے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔