Tag: دماغی توازن

  • مودی کا دماغی توازن درست نہیں،رحمان ملک

    مودی کا دماغی توازن درست نہیں،رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہےکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں انہیں علاج کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کےمطابق رحمان ملک کا پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ راہول گاندھی سےکہوں گاکہ وہ مودی کوسیلفی وزیراعظم کہنےکے بجائے سیلفش وزیراعظم کہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےکہاکہ نریندر مودی کا ذہنی توازن درست نہیں اگر ان کا علاج بھارت میں نہیں تو میں ڈاکٹر بھیج سکتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: گوگل نے بھارت کو’نمک حرام‘ قرار دے دیا

    انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ امریکہ پاکستان کی قربانیوں کے نتیجےمیں بھارت کو نوازرہاہے،ایک وقت تھاجب مودی کو امریکہ نے دہشت گرد قراردیا تھا او آج وہ اس کا دوست بن گیا ہے۔

    رحمان ملک کامزید کہنا تھا کہ مودی کی پالیساں بھارت اور خطےکے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں،ہمیں اس خطرےکا سد باب کرنا ہوگا،بھارت کی پارلیمنٹ اور اپوزیشن کو مودی کے خلاف قرار داد عدم اعتماد لانا چاہیے۔

     

  • ڈونلڈ ٹرمپ کادماغی توازن درست نہیں،ہیلری کلنٹن

    ڈونلڈ ٹرمپ کادماغی توازن درست نہیں،ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن : ڈیموکریٹک پارٹی کی صدراتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم کی بنیاد ہی تعصب پر ہے.

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں انتخابی مہم کےدوران ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نسلی امتیاز میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،وہ اقدار جو امریکا کو ایک عظیم ملک بناتے ہیں ٹرمپ ان کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا.

    ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نفرت پر مبنی تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں.

    دوسری جانب امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ ہیلری تیسرے درجے کی سیاست دان ہیں،جو صرف باتیں بناتی ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم صرف محبت پر مبنی ہے اور وہ ملک کو مضبوط دیکھنے کے خواہشمند ہیں.

    *امریکی صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہے کہ اس سے قبل ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں.