Tag: دماغی مشق

  • اس تصویر میں کتنے افراد دکھائی دے رہے ہیں؟

    اس تصویر میں کتنے افراد دکھائی دے رہے ہیں؟

    تحریری و تصویری پہیلیاں دماغی مشق ہیں اور دماغ کو فعال کرتی ہیں، آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک تصویری پہیلی دکھانے جارہے ہیں۔

    اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ اس دفتری کمرے میں کتنے لوگ موجود ہیں اور جان لیں کہ بہت کم لوگ ہی اس کا درست جواب دے سکیں گے۔

    تصویر میں کرسیوں اور کمپیوٹرز سے بھرے اس کمرے میں بظاہر کوئی شخص نظر نہیں آرہا مگر یہاں کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں، آپ کو غور سے دیکھ کر بتانا ہے کہ ان لوگوں کی تعداد کتنی ہے۔

    اس کا اندازہ آپ کو میزوں پر رکھی مختلف اشیا سے لگانا ہوگا۔

    کیا آپ کو جواب معلوم ہوگیا؟

    اس کا صحیح جواب ہے۔۔

  • اس تصویر میں چپلوں کی جوڑی تلاش کریں

    اس تصویر میں چپلوں کی جوڑی تلاش کریں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غائب دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا، کوئی پہیلی بوجھنا یا کسی چیز کو غور سے دیکھ کر اس کا مشاہدہ کرنا ہے۔

    اسی لیے ہم آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے آج آپ کو ایک تصویر دکھا رہے ہیں۔

    تصویر میں بے شمار چپلیں موجود ہیں، آپ نے غور سے انہیں دیکھنا ہے اور ان کی جوڑیاں تلاش کرنا ہے۔

    کیا آپ نے چپلوں کی جوڑیاں تلاش کرلیں؟ آپ کو بتاتے چلیں کہ تمام جوڑیاں مکمل ہونے کے بعد صرف ایک چپل ایسی بچ جائے گی جس کا دوسرا پاؤں موجود نہیں، آپ نے اسی چپل کو الگ کرنا ہے۔

    کیا آپ نے تمام جوڑیاں مکمل کرلیں؟ ایک بار پھر غور سے دیکھ لیں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔