Tag: دمبولا

  • دمبولا:پاکستان کو عبرتناک شکست،سری لنکا سات وکٹوں سے کامیاب

    دمبولا:پاکستان کو عبرتناک شکست،سری لنکا سات وکٹوں سے کامیاب

    دمبولا : پاکستان سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کے ایک سو ایک رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔،

    میچ کا ٹاس مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کھلاڑی کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی۔ اوپنر شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد تو چل میں آیا کی پالیسی جاری رہی۔

    احمد شہزاد دس، مصباح الحق اٹھارہ اور آفریدی  دو رنز بناسکے۔ فواد عالم ناٹ آؤٹ اڑتیس رنزبناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم تینتیسویں اوور میں ایک سو دو رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں سری لنکا کو اڑتالیس اوورز میں ایک سو تین رنزدرکار تھے۔ جو سری لنکن کھلاڑیوں نے باآسانی اٹھارہ اعشاریہ دو اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر بنا لئے۔

  • دمبولا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو ایک سو تین رنزکا ہدف دیدیا

    دمبولا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو ایک سو تین رنزکا ہدف دیدیا

    دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دمبولا میں فیصلہ کن ون ڈے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم  مقررہ پچاس اوورز میں ایک سو دو رن بنا کر آؤٹ ہوگئی .قومی بیٹسمینوں نے سری لنکن بولرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

    دمبولا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغازانتہائی مایوس کن رہا۔ شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ احمد شہزاد بھی زیادہ دیر تک وکٹ پرنہ ٹھہرسکے اوردس رنزبناکرپراساد کا شکار بنے۔

    محمد حفیظ بھی پاکستان کو مشکلات میں ڈال گئے۔ وہ ایک رن بناکر ملنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ کپتان مصباح الحق بھی ٹیم کا سہارا نہ دے سکے,وہ اٹھارہ رنزبناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    عمر اکمل بھی سری لنکن بولرز کے سامنے نہ کھیل سکے۔ وہ سات رنزبناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی بھی ٹیم کے کام نہ آسکے اور صرف دو رنز بنا کر چلتے بنے، سارا پریرا نے چار وکٹیں اپنے نام کیں۔قومی ٹیم نے سری لنکا کو ایکسو تین رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔،

  • دمبولا: پاک سری لنکا ون ڈے،قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری

    دمبولا: پاک سری لنکا ون ڈے،قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری

    دمبولا :پاکستان کی سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ جاری ہے۔ دمبولا میں سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا جارہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کھیل کا آغاز مایوس کن رہا،اب تک پاکستان کے پانچ کھلاڑی پچپن رنز پرآؤٹ ہوچکے ہیں اور انیسویں اوور کامیچ جاری ہے۔

    احمد شہزاد دس ،شرجیل خان نے صفر ،محمد حفیظ نے ایک رن جبکہ کپتان مصباح الحق اٹھارہ رنز اور عمر اکمل ساترنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان کی فائنل الیون میں فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ آف اسپنر سعید اجمل کو شامل کیا ہے۔

    پاکستان تیسرا ون ڈے جیت کر نہ صرف ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ لے سکتا ہے بلکہ دوہزار چھ کے بعد سری لنکا کو ان ہی کی سرزمین پر بھی شکست دے سکتا ہے۔

  • تیسرا ون ڈے، پاکستان بمقابلہ سری لنکا، آج دمبولا میں کھیلا جائیگا

    تیسرا ون ڈے، پاکستان بمقابلہ سری لنکا، آج دمبولا میں کھیلا جائیگا

    دمبولا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔
    دمبولا میں اعصاب کی جنگ ہوگی، دونوں ٹیموں کے پاس آخری موقع ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، آئی لینڈز نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کیا تھا، سری لنکا نے آخری میچ کے لئے فائنل الیون برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ادھر پاکستانی ٹیم میں آف اسپنر سعید اجمل ایکشن میں ہوں گے، گرین شرٹس فیصلہ کن معرکہ سر کرکے ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ لے سکتے ہیں، پاکستان نے دو ہزار چھ کے بعد سے سری لنکا میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی۔

    دمبولا کے میدان میں شاہد آفریدی کو ایک سو چوبیس رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، ادھر میزبان ٹیم اس گراؤنڈ پر چوبیس فتوحات سمیٹ چکی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ فیصلہ کن میچ میں قسمت کی دیوی کس ٹیم پر مہربان ہوتی ہے۔

  • پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے کل دمبولا میں کھیلا جائے گا

    پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے کل دمبولا میں کھیلا جائے گا

    دمبولا:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے  سیریز کا فیصلہ کن معرکہ کل دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ دمبولا میں اعصاب کی جنگ ہوگی۔ فیصلہ کن معرکہ ہوگا،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے پاس آخری موقع ہے۔

    پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز ہے ایک ایک سے برابر ہے، سری لنکا نے آخری میچ کے لئے فائنل الیون برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر پاکستانی ٹیم میں آف اسپنر سعید اجمل ایکشن میں ہوں گے۔

    گرین شرٹس فیصلہ کن معرکہ سر کرکے ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ لے سکتے ہیں۔ پاکستان نے دوہزار چھ کے بعد سے سری لنکا میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی۔

    دمبولا کے میدان میں شاہد آفریدی کو ایک سو چوبیس رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ادھر میزبان ٹیم اس گراؤنڈ پر چوبیس فتوحات سمیٹ چکی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فیصلہ کن میچ میں قسمت کی دیوی کس ٹیم پر مہربان ہوتی ہے۔