Tag: دم توڑ گیا

  • ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث 9 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

    ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث 9 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

    راولپنڈی: ٹی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث 9 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    لواحقین کے مطابق 9 سالہ ابو ہریرہ کو صبح 7 بجے ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا تھا، صبح 9 بجے دوبارہ ایمرجنسی منتقل کرنے پر ڈاکٹرز نے راولپنڈی ریفر کیا۔

    لواحقین نے بتایا کہ ایمبولینس بلائی گئی تو اس میں آکسیجن ہی نہیں تھی جس کے باعث ان کا بچہ دم توڑ گیا، اس واقعے کے بعد لواحقین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں احتجاج جاری ہے۔

  • فیصل آباد: خطرناک وائرس ایبولا کا مبینہ مریض دم توڑ گیا

    فیصل آباد: خطرناک وائرس ایبولا کا مبینہ مریض دم توڑ گیا

    فیصل آباد: الائیڈ اسپتال میں خطرناک وائرس ایبولا کا مبینہ مریض دم توڑ گیا ہے، لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی، دوسری جانب  صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی پانچ رکنی ٹیم بھی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

    پاکستانی پولیو، خسرہ اور ڈینگی جیسے امراض سے نہیں نمٹ پائے کہ ایبولا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،  جنوبی افریقا سے آئے ہوئے چنیوٹ کے شہری میں ایبولاوائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، ایک ماہ پہلے وطن لوٹنے والے ذوالفقارکو ایبولا وائرس کے خدشے کے تحت الائیڈ اسپتال فیصل آباد داخل کروایا گیا تھا، اسپتال میں زیرِعلاج ذوالفقار کو آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا، جہاں ذوالفقار کے خون کےنمونے تشخیص کیلئے اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    ایم ایس الائیڈ اسپتال کا کہنا تھا کہ ذوالفقار ایبولاوائرس کا شکار نہیں، زوالفقار دورانِ علاج جانبرنہ ہوسکا، اسپتال انتظامیہ نے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

    محکمہ صحت پنجاب اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہوتے ہی حرکت میں آیا اورابیولا وائرس کے مبینہ مریض کی خبر پر نوٹس لیتے خصوصی احتیاط کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، عالمی ادارۂ صحت کی پانچ رکنی ٹیم بھی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی ٹیم آج چنیوٹ جائے گی، ڈبلیو ایچ او کے ارکان متاثرہ مریض کے اہلخانہ کا ٹیسٹ کریں گے،  ساتھ گھر کی بھی اسکریننگ کی جائے گی، ایبولاوائرس سے جنوبی افریقا سمیت کئی ممالک میں پانچ ہزار سے زائد افراد جان گنواچکے ہیں۔

  • مٹھی کے سول اسپتال میں ایک اور نومولود بچہ دم توڑ گیا

    مٹھی کے سول اسپتال میں ایک اور نومولود بچہ دم توڑ گیا

    تھر پارکر: مٹھی کے سول اسپتال میں ایک اور نومولود بچہ دم توڑ گیا۔ بھوک سے مرنے والوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔

    ضلع تھر پار کر کے اسپتالوں میں حکومتی اعلانات کے باوجود خاطر خواہ اقدامات نظر نہ آئے بلکہ آئینہ دکھانے کے باوجود حکومت پر کوئی اثر نہ ہوا، ضلع ہیڈ کواٹر مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق بیالیس دن میں مٹھی کے سول اسپتال میں مرنے والے بچوں کی تعداد پچاس تک جا پہنچی ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکاون بچے تاحال زیرِ علاج ہے جبکہ دو بچوں کو حیدر آباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔