Tag: دندان ساز

  • پنجاب میں غیر قانونی دندان سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

    پنجاب میں غیر قانونی دندان سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

    لاہور: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب بھرکے غیرقانونی طورپرکاروبار کرنے والے دندان سازوں کے خلاف گرینڈآپریشن کرنے کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت نے یہ حکم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں پہلی بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے دوران خطاب میں دیا۔ اس موقع پر پروفیسر جاویداکرم، ڈاکٹرسارہ، سینئرڈاکٹرز، سرجنز، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

    ڈاکٹرسارہ نے کانفرنس کی اہمیت بارے بریفنگ دی۔کانفرنس کے تمام شرکاءنے محکمہ صحت پنجاب کا سالانہ بجٹ بڑھانے پرحکومت پنجاب اوروزیرصحت کوخراج تحسین پیش کیا۔

    وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں پہلی بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت کے ہرشعبہ میں ریسرچ کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔

    سابق کرپٹ حکومت اربوں روپے کی کرپشن کرکے تمام شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبے ادھورے چھوڑکرذاتی اثاثے بڑھاتی رہی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ورکشاپس کے ذریعے شرکاءاورخاص طورپرمیڈیکل طالبعلموں میں آگاہی پیداہوگی۔ طالب علموں کی آگاہی کیلئے کانفرنسزاورورکشاپس مستقل بنیادوں پرمنعقدہونی چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں دانتوں کی بیماریوں میں مبتلامریضوں کامکمل ڈیٹابیس مرتب ہوناچاہئیے۔دنیامیں پیداہونے والے ہرانسان کاپیدائش سے لے کر تمام عمر ڈینٹل چیک اپ ضرورکیاجاتاہے۔ وزیر صحت نے شاندارکانفرنس کے انعقادپرانتظامیہ کوشاباش اورمبارک باد بھی دی۔

  • پتھر کے دور میں دانتوں کی تکلیف کا علاج کیسے؟

    پتھر کے دور میں دانتوں کی تکلیف کا علاج کیسے؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پتھر کے دور میں انسان دانتوں میں سرمئی رنگ کے ایک نایاب پتھر کے ذریعہ سوراخ کیا کرتے تھے جو اس زمانے میں دانتوں کی تکالیف کا انتہائی مؤثر علاج سمجھا جاتا تھا۔

    ماہرین آثار قدیمہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع قدیم تہذیبی شہر مہر گڑھ سے ایک دانت برآمد کیا جو پتھر کے زمانے کا تقریباً 9 ہزار سال قدیم ہے۔

    قبرستان سے ملنے والے اس دانت کے تجزیے سے پتہ چلا کہ اس دور میں ماہر دندان دانتوں کی تکالیف دور کرنے کے لیے دانتوں میں سرمئی رنگ کے ایک نایاب پتھر کے ذریعہ سوراخ کر دیا کرتے تھے۔

    teeth-3

    اس پتھر کو تراش کر نوکیلی شکل دی جاتی تھی، اس کے بعد اس سے دانت میں ڈرل کیا جاتا تھا جس سے دانت کا تکلیف کا شکار اور سڑا ہوا حصہ نکل کر باہر آجایا کرتا تھا۔

    ماہرین کے مطابق یہ طریقہ علاج حیرت انگیز نتائج دیتا تھا اور دانتوں کے ان ٹشوز کو اکھاڑ پھینکتا تھا جو تکلیف کا باعث بنتے تھے۔ ان کے تجزیوں کے مطابق اس علاج کے فوری بعد مریض کچھ بھی چبانے کے قابل ہوتا تھا۔

    ماہرین کو یہاں سے ایسے 4 دانت ملے جن میں کسی خرابی کے شواہد نظر آئے اور ان میں اس پتھر کے ذریعہ کیے گئے سوراخ دکھائی دیے۔

    teeth-2

    واضح رہے کہ مہر گڑھ کی تہذیب وادی سندھ کی تہذیب سے بھی قدیم ہے جو 7 سے 9 ہزار سال قبل کے درمیانی عرصے میں موجود تھی۔ ماہرین کے مطابق اس تہذیب میں زراعت کے ابتدائی آثار ملے تھے اور یہاں گندم، کپاس، اور جو کاشت کی جاتی تھی۔

    اس تہذیب کے آثار صوبہ بلوچستان میں واقع کچی میدان کے قریب واقع ہیں۔