Tag: دنگل گرل

  • فلموں سے ایمان خطرے میں پڑ گیا، دنگل گرل زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

    فلموں سے ایمان خطرے میں پڑ گیا، دنگل گرل زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے بعد بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ میں گیتا پوگھاٹ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم نے فلموں کو خیرباد کہتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فلموں کی وجہ سے ان کا ایمان سے رشتہ خطرے میں پڑ گیا تھا۔

    زائرہ وسیم نے فیس بک پوسٹ میں بالی ووڈ سے قطع تعلق کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ پانچ سال پہلے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا مجھے بے تحاشہ شہرت ملی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا جانے لگا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج پانچ سال بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ میں اپنی اس شناخت سے خوش نہیں ہوں، جب میں نے چیزوں کو سمجھنا شروع کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں یہاں فٹ ہوگئی ہوں لیکن میرا تعلق یہاں سے نہیں ہے۔

    زائرہ وسیم نے اعتراف کیا کہ بالی ووڈ میں مجھے بے انتہا پیار ملا اور لوگوں نے بہت عزت دی لیکن میں اس شوبز کے ذریعے جہالت کی طرف جارہی تھی اور بہت خاموشی اور بے خبری سے میں اپنے ایمان سے دور ہورہی تھی۔

    دنگل گرل کا کہنا تھا کہ اس فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے یہاں مسلسل میرے ایمان میں دخل اندازی ہورہی تھی اور میرا مذہب سے تعلق خطرے میں پڑ گیا تھا۔

    اٹھارہ سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں ہمارے ایمان کو مضبوطی سے قائم رکھنے والا بنائے اور ہمیں ان لوگوں جیسا بنائے جو اس کی یاد میں مصروف رہتے ہیں، اللہ ہمیں دین کو سمجھنے کی توفیق دے اور ہمارے دلوں کو تکبر، منافقت اور جہالت سے پاک کرے۔

  • دنگل گرل فاطمہ ثنا پھر ایک خان کی ہیروین بنیں گی

    دنگل گرل فاطمہ ثنا پھر ایک خان کی ہیروین بنیں گی

    ممبئی: بالی وڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ جلد ایک اور خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی.

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم دنگل سے اپنے کیریر کا آغاز کرنے والے فاطمہ ثنا عامر خان کے بعد ایک اور خان کی ہیروئن بنیں گی.

    دنگل اور ٹھگز آف ہندوستان میں کام کرنے والی فاطمہ ثنا فلم تانترک کا حصہ ہیں، جس میں‌ ہیرو کے کردار کے لیے پہلے ابھشیک بچپن کا نام زیر غور تھا، مگر اب فلم سازوں نے سیف علی خان سے رابطہ کر لیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے فلم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، فلم کی شوٹنگ کا جلد آغاز ہوگا، فلم تانترک بنیادی طور پر ایک ہارر فلم ہے، جسے مزاح کے تڑکے کے ساتھ پیش کیا جائے گا.

    خیال رہے کہ فاطمہ ثنا کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فلم کو ہندوستانی تاریخ کی ناکام ترین فلموں‌ میں شمار کیا جاتا ہے.

    یاد رہے کہ فاطمہ ثنا اس وقت راج کمار راؤ کے مدمقابل ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ہدایت کار انوراگ باسو ہیں.