Tag: دنیائے کرکٹ

  • پی ایس ایل 10: دنیائے کرکٹ کے کن سپر اسٹارز کو کوئی خریدار نہ ملا؟

    پی ایس ایل 10: دنیائے کرکٹ کے کن سپر اسٹارز کو کوئی خریدار نہ ملا؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی تاہم دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے نام اس ایڈیشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    دنیا کی کامیاب ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں اور گزشتہ روز اس کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

    جہاں کئی بڑے نام اس ایڈیشن کا حصہ بنے وہیں دیگر کئی بڑے کرکٹ اسٹارز کو اس لیگ میں کوئی خریدار نہ ملا۔

    گزشتہ روز ہونے والی ڈرافٹنگ میں ٹی 20 کرکٹ کے سب سے کامیاب اوپنر ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، کین ولیمشن، ڈیرل مچل، فن ایلن، مارک چمپن، ایڈم ملن سمیت دیگر کو مختلف فرنچائز نے اپنی ٹیموں کا حصہ بنایا۔

    لیکن کچھ ایسے بھی کھلاڑی ہیں، جن کی انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی بے مثال اور اپنی ٹیموں کو تن تنہا میچ جتوا چکے ہیں لیکن وہ پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ میں کسی بھی فرنچائز کا دل نہ جیت سکے۔

    ان سپر اسٹار کرکٹرز میں جیسن روئے، ٹم ساؤتھی، سرفراز احمد، عثما خواجہ، عمران طاہر، جمی نشیم، شکیب الحسن، کرس لین، مجیب الرحمان، ایلکس ہیلز ڈینیل سمنز ایشٹن ایگر، کوپر کانوولی، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، موئسز ہینرکس، مارک اسٹیکیٹے، ریضا ہینڈرکس، ٹائل ملز، جو کلارک، تبزیز شمسی جیسے بڑےنام شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/hbl-psl-10-draft-karachi-kings-picks/

  • دنیائے کرکٹ میں جلد یواے ای کے پلیئرز خود کو منوا لیں گے، شعیب اختر

    دنیائے کرکٹ میں جلد یواے ای کے پلیئرز خود کو منوا لیں گے، شعیب اختر

    سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

    شعیب اختر جنھیں اس لیگ کا سفیر نامزد کیا گیا ہے انھوں نے مقامی کرکٹ پر اس لیگ کے اثرات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ جلد دنیائے کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کے پلیئز کو اپنے آپ کو منواتا دیکھیں گے۔

    آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 19 جنوری سے ہوا ہے، دفاعی چیمپئن گلف جائنٹس، ممبئی انڈینز ایمریٹس، ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اور دبئی کیپٹلز نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے اپنے میچوں میں فتح حاصل کی ہے جبکہ شائقین کی اچھی خاصی تعداد اس لیگ کو دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کرہی ہے۔

    انھوں نے کا کہ یہاں کا کراؤڈ ہمیشہ ہی پُرجوش ہوتا ہے یہ ٹورنامنٹ بہت اچھا جا رہا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں یہ ایونٹ ہر سال بڑا اور بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ میں یہاں بطور سفیر اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔

    مقامی ٹیلنٹ کی بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پچھلی چار دہائیوں میں یہاں بہت کرکٹ ہوئی ہے۔ یہاں مقامی کرکٹ کی کمی تھی لیکن آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے بعد مقامی ٹیلنٹ بھی دنیا کے سامنے آنا شروع ہوجائے گا۔

    سابق پیسر کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دیا گیا ہے۔ ہم نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم کو ورلڈ کلاس باؤلرز کی پٹائی کرتے دیکھا ہے۔

    آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی وجہ سے ہی ایسا ممکن ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، اور چند سالوں میں، آپ انھیں دنیا میں اپنے آپ کو منواتے ہوئے دیکھں گے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈ ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

  • سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن نے فرسٹ کلاس ڈیبیو میں سنچری بنا ڈالی

    سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن نے فرسٹ کلاس ڈیبیو میں سنچری بنا ڈالی

    سابق بھارتی کرکٹر اور دنیائے کرکٹ کے مایا ناز بیٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈومیسٹک میچ میں سنچری بنا ڈالی۔

    سچن ٹنڈولکر کے بیٹے  23 سالہ بیٹے ارجن نے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تاریخ کو ایک بار پھر دہرایا اور والد کی طرح ہی اپنے پہلے ڈومیسٹک میچ میں سنچری بنا ڈالی۔

    کرکٹر ارجن ٹنڈولکر نے رانجی ٹرافی میں گوا کی جانب سے ڈیبیو کرتے ہوئے راجستھان کے خلاف 207 گیندوں پر 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    ارجن ویسے تو بولر ہیں اس لیے میچ میں ساتویں نمبر پر  بیٹنگ  کرنے آئے لیکن حیران کن طور پر انہوں نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 8 وکٹوں پر 493 پہنچانے میں مدد فراہم کی۔

    واضح رہے کہ 34 سال قبل 1988 میں سچن ٹنڈولکر  نے ممبئی کی جانب سے کھیلتے ہوئے گجرات کے خلاف اپنے رانجی ٹرافی کے ڈیبیو میں سنچری بنائی تھی۔

  • باب وولمرکوہم سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

    باب وولمرکوہم سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے، ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے کامیاب ترین کوچز میں کیا جاتا تھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور انگلش کھلاڑی رابرٹ اینڈریو وولمر14 مارچ 1948ء کو بھارت کےشہر کانپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نےانگلینڈ کی جانب سے19 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیلے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا ٹیسٹ کیرئیر نہیں بلکہ ان کی کوچنگ رہی۔

    باب وولمرنے1990ء کی دہائی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کی، ان کی جدید انداز کی ٹریننگ کی بدولت بہت کم عرصےمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمارکی جانے لگی۔

    بھارت سے 2004 میں ون ڈے اور ٹیسٹ میں شکست کے بعد باب وولمر کو جاوید میاں داد کی جگہ پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیاگیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نےسال 2005 میں ان کی کوچنگ میں بھارتی سرزمین پر ناصرف ٹیسٹ سیریز ڈرا کی بلکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-4 سے کامیابی اپنےنام کی۔

    باب وولمر دس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے کوچ رہے۔ ان دس میں سے پاکستانی ٹیم نے چار میں فتح ،تین میں شکست اور تین ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم نے ان کی کوچنگ میں37 ون ڈے میچزجیتے،29 ہارے اور تین ڈرا کیے۔

    ویسٹ انڈیز میں 17مارچ2007 کو ہفتے کے روز عالمی کپ میں پاکستان کوانتہائی کمزور تصور کی جانے والی آئر لینڈ کی ٹیم سے شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔ جس پرشائقین کرکٹ نےٹیم کی ناقص کارکردگی پرشدید غم وغصے کا اظہارکیا تھا۔

    اس میچ کے اگلے ہی روز پاکستانی کوچ باب وولمر ہوٹل کے کمرےمیں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کی موت پر شکوک و شہبات ظاہر کئے گئےتاہم جمیکا پولیس کی جانب سے ان کی موت کو فطری قرار دے دیاگیا۔

    واضح رہےکہ جمیکا میں 17مارچ 2007 کوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کےانتقال سے دنیائے کرکٹ ایک عظیم اور باصلاحیت کوچ سے محروم ہو گئی۔

  • باب وولمرکوہم سے بچھڑے 11برس بیت گئے

    باب وولمرکوہم سے بچھڑے 11برس بیت گئے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے گیارہ برس بیت گئے، ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے کامیاب ترین کوچز میں کیا جاتا تھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور انگلش کھلاڑی رابرٹ اینڈریو وولمر14 مارچ 1948ء کو بھارت کےشہر کانپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نےانگلینڈ کی جانب سے19 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیلے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا ٹیسٹ کیرئیر نہیں بلکہ ان کی کوچنگ رہی۔

    باب وولمرنے1990ء کی دہائی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کی، ان کی جدید انداز کی ٹریننگ کی بدولت بہت کم عرصےمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمارکی جانے لگی۔

    بھارت سے 2004 میں ون ڈے اور ٹیسٹ میں شکست کے بعد باب وولمر کو جاوید میاں داد کی جگہ پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیاگیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نےسال 2005 میں ان کی کوچنگ میں بھارتی سرزمین پر ناصرف ٹیسٹ سیریز ڈرا کی بلکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-4 سے کامیابی اپنےنام کی۔

    باب وولمر دس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے کوچ رہے۔ ان دس میں سے پاکستانی ٹیم نے چار میں فتح ،تین میں شکست اور تین ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم نے ان کی کوچنگ میں37 ون ڈے میچزجیتے،29 ہارے اور تین ڈرا کیے۔

    ویسٹ انڈیز میں 17مارچ2007 کو ہفتے کے روز عالمی کپ میں پاکستان کوانتہائی کمزور تصور کی جانے والی آئر لینڈ کی ٹیم سے شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔ جس پرشائقین کرکٹ نےٹیم کی ناقص کارکردگی پرشدید غم وغصے کا اظہارکیا تھا۔

    اس میچ کے اگلے ہی روز پاکستانی کوچ باب وولمر ہوٹل کے کمرےمیں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کی موت پر شکوک و شہبات ظاہر کئے گئےتاہم جمیکا پولیس کی جانب سے ان کی موت کو فطری قرار دے دیاگیا۔

    واضح رہےکہ جمیکا میں 17مارچ 2007 کوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کےانتقال سے دنیائے کرکٹ ایک عظیم اور باصلاحیت کوچ سے محروم ہو گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی کامیابی میں یاسر شاہ کا کردار

    انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی کامیابی میں یاسر شاہ کا کردار

    دبئی: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی کامیابی میں یاسر شاہ کا کردار اہم رہا، یاسر شاہ کی جادوئی بولنگ سے انگلش بلے بازوں پوری سیریز میں پریشان رہے۔

    یو اے ای میں کرکٹ کے یاسر شاہ کا جادو سر چڑھ کر بولا لیجنڈری اسپنر شین وارن بھی لیگ اسپنر کی گیندوں کو دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکے۔

    دبئی میں یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے انگلش ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،اسر کی جادوئی بولنگ شین وارن کو بھی یو اے ای کھینچ لائی جس کے بعد شین وارن سے ٹپس لینے کے بعد یاسر ایسے خطرناک ہوئے کہ انگلیڈ کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔

    یاسر شاہ نے جس انداز میں سمت پٹیل کو بولڈ کیا وہ صدی کی بہترین گیند قرار پائی، اس طرح کی گیندصرف شین وارن کیا کرتے تھے، یاسر شاہ نے دو میچز میں پندرہ شکار کئے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    میچ کے بعد انعامات کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ وقار یونس نے جو پلان دیا اس کے مطابق باﺅلنگ کی۔ ان فٹ ہونے کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل سکا لیکن اس کے بعد اگلے دونوں میچوں میں اس طرح کی کارکردگی دینے پر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں یاسر شاہ نے کہا کہ میچ کے دوران ان پر کسی قسم کا دباﺅ نہیں تھا، ”بس میں وقار یونس کے دیئے گئے پلان کے مطابق باﺅلنگ کر رہا تھا“۔ انہوں نے کہا کہ شین وارن کے ساتھ بھی اچھا سیشن گزرا اور انہوں نے بہت سی چیزوں کے بارے میں بتایا۔

  • لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یاسر شاہ سے ملنے کی خواہش کردی

    لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یاسر شاہ سے ملنے کی خواہش کردی

    کراچی: دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یاسر شاہ کی کار کردگی کو دیکھتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کردی۔

    دنیائے کرکٹ کا ایک بڑا نام لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن، جنکا سامنا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تھی، شین وارن شین وارن نے اب شاگرد بنانے کی ٹھان لی ہے،وہ شاگرد پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ہونگے ۔

    یاسر شاہ دبئی ٹیسٹ کی شاندار پرفارمنس نے شین وارن کو یاسر شاہ کا گرویدہ کردیا ہے، شین وارن کہتے ہیں کہ یاسر شاہ ہیرا ہیں جس کو وہ مزید تراش دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ ورلڈ کلاس بولر ہیں جو شین وارن سے گر سیکھ لیں تو پھر بیٹسمینوں کیلئے مہلک ہتھیار بن سکتے ہیں۔

  • دنیائے کرکٹ میں کھلاڑیوں کو گیند لگنے کے کئی افسوسناک واقعات

    دنیائے کرکٹ میں کھلاڑیوں کو گیند لگنے کے کئی افسوسناک واقعات

    دنیائے کرکٹ میں کھلاڑیوں کو گیند لگنے کےکئی افسوسناک واقعے ہوئے، کئی کھلاڑی شدید زخمی ہوکر دنیا سے رخصت بھی ہوگئے۔

    دنیائے کرکٹ میں تیز گیند سے کئی کھلاڑی زخمی ہوئے لیکن ایسے گنے چنے واقعات ہی سامنے آئے ہونگے جب گیند لگنے سے شدید زخمی ہو کر کوئی کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا ہو، اٹھارہ سو اسی میں انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم کے بلے باز جارج سمرز لارڈز کے تاریخی میدان میں بیٹنگ کرتے ہوئے گیند لگنے سے دنیا سے کوچ کرگئے۔

    انیس سو اٹھاون میں کراچی کے وکٹ کیپر عبد العزیر دل پر تیز گیند لگنے سے چل بسے۔

    انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے این فولی انیس سو ترانوے میں گیند لگنے سے موت کی نیند سوگئے، انیس سو اٹھانوے میں بھارتی بلے باز رامن لامبا بنگلادیش میں ڈومیسٹک میچ کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔

    رامن لامبا تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے۔ گیند لگنے کے حادثے نے صرف کھلاڑیوں کو ہی اپنی لپیٹ میں نہیں لیا، بلکہ باہتر سالہ امپائر بھی فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔