Tag: دنیا بھر

  • غربت کا خاتمہ پہلی ترجیح لیکن نتیجہ صفر

    غربت کا خاتمہ پہلی ترجیح لیکن نتیجہ صفر

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ترقی پذیر ممالک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔

    غربت کے خاتمے کا یہ دن منانے کا آغاز 1993 سے ہوا۔ اس دن دنیا بھر میں غربت، محرومی اور عدم مساوات کے خاتمے، غریب عوام کی حالت زار اور ان کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا پیغام پھیلایا جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے طے کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں پہلا ہدف دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ ہے تاہم یہ ہدف ابھی بھی اپنی کامیابی سے کوسوں دور ہے۔

    پائیدار ترقیاتی اہداف کیا ہیں؟ *

    رواں برس یہ دن غربت کے ساتھ ساتھ غریبوں سے روا رکھے جانے والے ذلت آمیز سلوک اور ان کے استحصال کے خاتمے کے مرکزی خیال کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں غریب افراد کی تعداد 3 ارب کے قریب ہے۔ ان افراد کی یومیہ آمدنی ڈھائی ڈالر سے بھی کم ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 25 سال میں 70 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے اوپر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہی ہے جبکہ صوبوں میں سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی اس رپورٹ کے مطابق ملک کی 38.8 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔

    سمندر کنارے پیاسا گاؤں اور غربت کا عفریت *

    صوبائی لحاظ سے غربت کی یہ شرح صوبہ بلوچستان میں سب سے زیادہ 55.3 فیصد، صوبہ سندھ میں 53.5 فیصد، صوبہ خیبر پختونخوا میں 50 فیصد اور پنجاب میں سب سے کم صرف 48 اعشاریہ چار فیصد ہے۔

    غربت کا شکار ان افراد کی تعداد ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8 کروڑ ہے۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے جس کی وجہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ، دولت کی غیر مساوی تقسیم، وسائل میں کمی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات جاری

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات جاری

    دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، مختلف ملکوں میں شاندار آتش بازی سے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

    وقت کی سوئی نے جیسے ہی دو ہزار پندرہ کی سوئی کو چھوا تو دنیا کے بیشتر ممالک میں لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، دو ہزار پندرہ کا استقبال نہایت پُرجوش انداز میں کیا گیا، دو ہزار چودہ کا آخری سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں غروب ہوا۔

    دو ہزار پندرہ خُدا حافظ دو ہزار سولہ خوش آمدید، دو ہزار سولہ کو دنیا دل کھول کر ویلکم کررہی ہے، نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوا، کاونٹ ڈاون کے بعد اسکائے ٹاور روشنیوں میں نہا گیا۔


    عمارت سے پھوٹتی روشنیوں اور آنش بازی سےفضا جگمگا اٹھی کینگروز کے شہر سڈنی کے ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے دو ہزار سولہ کو خوش آمدید کہا گیا۔

    رنگوں نور سے سجی شام کو لاکھوں لوگوں نے انجوئے کیا جاپان کے شہر ٹوکیو میں نئے سال کے استقبال کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور کہا ہیپی نیو ایئر ہانگ کانگ کی مشہور بندرگاہ وکٹوریہ پر لوگوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

    تھائی لینڈ میں بھی دو ہزار سولہ کو آتش بازی کر کے ویلکم کیا گیا، بارہ بجتے ہی، قدیم ٹیمپل رنگ و نور میں نہا گیا۔

    پاکستان میں بھی دو ہزار سولہ خوش آمدید کیا جارہا ہے کراچی سے خیبر تک نئے سال کا جشن ، آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ بحریہ ٹاؤن کراچی اورلاہور میں فیملی میلے کا انعقاد کیا گیا۔

     

  • دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کا سلسلہ جاری

    دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کا سلسلہ جاری

    دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کا سلسلہ جاری ہے، سالِ نو کے موقع پر ہر سو خوشیوں کی بہاریں ہیں۔

    وقت کی سوئی نے جیسے ہی دو ہزار پندرہ کی سوئی کو چھوا تو دنیا کے بیشتر ممالک میں لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، دو ہزار پندرہ کا استقبال نہایت پُرجوش انداز میں کیا گیا، دو ہزار چودہ کا آخری سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں غروب ہوا۔

    سال ِ نو کی تقریبات کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی سے ہوا، جیسے ہی گھڑی نے بارہ بجائے رات میں دن کا سماء پیدا ہوگیا،  نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں نئے سال کا استقبال ہوا۔

      دوہزار پندرہ کی آمد کا استقبال سڈنی میں آسمان پر رنگوں کی بہاریں تھیں، آتشبازی کا ایسا مظاہرہ کیا گیا کہ آنکھیں دنگ رہ گئیں۔

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہزاروں افراد نے فضاء میں غبارے چھوڑ کر نئے سال کو خوش آمدید کہا، دبئی کے برج الخلیفہ پر سال نو کا استقبال کرنے کیلئے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، رات کے بارہ بجتے ہی دنیا کے بلند ترین ٹاور سے رنگ ونور کا سیلاب امڈ آیا، جس نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔

    سال نو کی آمد پر ہانگ کانگ ، بیجنگ اور ماسکو میں بھی آتشبازی نے آسمان پر دلفریب رنگ بکھیر دیئے، دو ہزار چودہ اپنے دامن میں دہشت گردی، ظلم و جبر ،غربت وافلاس اور ناانصافی لئے بیت گیا، دو ہزار پندرہ کا آغاز امیدوں آرزووں اور اس دعا کے ساتھ کہ نیاسال امن وترقی کی نوید لائے۔

  • دنیا بھر میں 24 گھنٹے گونجنے والی آواز اذان ہے

    دنیا بھر میں 24 گھنٹے گونجنے والی آواز اذان ہے

    دنیا بھر میں چوبیس گھنٹے گونجنے والی آواز اذان  ہے جو بندے کو نماز کیلئے پکارتی ہے اور ہر وقت کانوں میں رس گھولتی ہے ۔

    ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر وقت گونجنے والی آواز اذان ہے، ہر روز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے فجر کی اذان کا آغاز ہوتا ہے اور بیک وقت ہزاروں مؤذن اللہ تعالیٰ کی توحید اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعلان کرتے ہیں، مشرقی جزائر سے یہ سلسلہ مغربی جزائر تک چلا جاتا ہے۔

    ڈیڑھ گھنٹے بعد سماٹرا کے دیہات اور قصبات میں اذانیں شروع ہوجاتی ہے اور پھر یہ سلسلہ ایک گھنٹے بعد ڈھاکہ پہنچتا ہے، بنگلا دیش میں اذانوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا کہ کلکتہ اور سری لنکا میں اذانیں ہونے لگتی ہے، دوسری جانب کلکتہ سے یہ سلسلہ ممبئی تک پہنچتا ہے اور پورے بھارت کی فضا توحیدورسالت کے اعلان سے گونج اٹھتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سری نگر اور سیالکوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے، اس عرصہ میں پاکستان میں فجر کی اذانیں گونجتی ہیں، پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہونے سے پہلے افغانستان اور مسقط میں اذانیں شروع ہوجاتی ہیں مسقط سے بغداد تک ایک گھنٹے کا فرق ہے پھر سعودی عرب، یمن، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق تک اذانیں گونجتی رہتی ہیں،

    جس کے بعد شمالی امریکہ، لیبیا اور تیونس میں اذانیں شروع ہونے لگتی ہیں یوں فجر کی اذان جس کا آغاز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے شروع ہوا تھا، ساڑھے نو گھنٹوں کا طویل سفرطے کرکے بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے مشرقی انڈونیشیا میں ظہر کی اذان کا وقت ہوجاتا ہے ۔

    اس طرح کرہ ارض پرایک بھی لمحہ ایسا نہیں گزرتا جب سینکڑوں مؤذن اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعلان نہ کررہے ہوں۔