Tag: دنیا بھر میں احتجاج

  • غزہ میں اسپتال پر حملے کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج ، استنبول میں اسرائیلی سفارتخانہ نذر آتش

    غزہ میں اسپتال پر حملے کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج ، استنبول میں اسرائیلی سفارتخانہ نذر آتش

    استنبول : غزہ میں اسپتال پر حملے کیخلاف دنیا بھر کے مسلمانوں سراپا احتجاج بن گئے، استنبول میں اسرائیلی سفارتخانے کو نذر آتش کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسپتال پر حملے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں اضطراب کی لہردوڑ گئی ہے اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

    ترکیہ کے صوبہ مالاطیہ میں امریکی بیس کے سامنے ہزاروں ترک جمع ہوگئے اور نعرے لگاتے رہے، ہزاروں ترکوں نے رات بھر احتجاج کیا۔

    استنبول میں مظاہرین نے اسرائیلی قونصل خانے کو آگ لگا دی جبکہ انقرہ میں بھی ہزاروں شہری سڑکوں پر نکلے اور اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا۔

    اردن میں ہزاروں مظاہرین اسرائیلی سفارت خانے پر چڑھ دوڑے ، شدید غصے میں نعرے لگا رہے تھے۔

    تیونس میں سڑکوں پر عوام کا سمندر نکل آیا اور اسرائیلی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور نعرے لگاتے رہے۔

    قطر کے دارالحکومت دوہا میں ہزاروں افراد فلسطین کا پرچم اٹھائےسڑکوں پرآئے اور لبیک یا اقصیٰ کےنعرے لگائے، ایران میں ملک بھر میں لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، مظاہرین اسرائیل اور فرانس کے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگائے۔

    برلن ، بیروت ، رام اللہ اور الخلیل ہر جگہ ہزاروں افراد سڑکوں پر تھے، سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ تھا، اسرائیل کے خلاف غم و غصہ تھا۔

  • گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر دنیا بھر میں احتجاج جاری

    گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر دنیا بھر میں احتجاج جاری

    کابل: گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے، افغانستان اور طرابلس میں فرانسیسی جریدے کیخلاف مظاہرے کیے گئے۔

    گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر عالم اسلام بھی سراپا احتجاج ہے، افغانستان کے مختلف شہروں میں شمعِ رسالت کے پروانوں نے فرانسیسی میگزین کیخلاف مظاہرہ کیا۔

    توہین آمیز خاکوں کیخلاف سب بڑامارچ کابل میں ہوا، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے آقا سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا تو بچوں نے فرانس مردہ باد کے نعرہ لگا کر اپنے غم و غصے کا ظہار کیا۔

    مظاہرین نے افغان صدر سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی حکومت سے احتجاج کیا جائے۔

    طرابلس میں بھی غلامان رسولﷺ سڑکوں پر نکل آئے اور آہانت آمیز خاکوں پر فرانسیسی جریدے کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی، ریلی کے شرکاء نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے فرانسیسی سفارت خانے کی طرف رخ کیا۔

    ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلمان سب برداشت کرسکتا ہے لیکن آقا کی شان میں گستاخی نہیں۔