Tag: دنیا پور

  • منگنی توڑنے کی رنجش میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    منگنی توڑنے کی رنجش میں قتل کی لرزہ خیز واردات

    دنیا پور کے نواحی علاقے چک نمبر 337 ڈبلیو بی میں منگنی توڑنے کی رنجش میں قتل کی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، 2 خواتین قتل، ایک زخمی ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 337 ڈبلیو بی میں منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر ملزم احسن اقبال نے ممتاز آرائیں کے گھر داخل ہو کر تیز دھار آلے کے وار سے ممتاز آرائیں کی والدہ عطا مائی اور بہن نذیراں بی بی کو قتل کردیا، جبکہ ممتاز آرائیں کی دوسری ہمشیرہ سائرہ بی بی جس سے منگنی ٹوٹی تھی وہ شدید زخمی ہوگئی۔

    واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال دنیاپور منتقل کیا، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تھانہ صدر پولیس نے ملزم احسن اقبال کو آلہ قتل سمیت اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • دنیا پورمیں 6 سالہ بچی عاصمہ زیادتی کے بعد قتل

    دنیا پورمیں 6 سالہ بچی عاصمہ زیادتی کے بعد قتل

    لودھراں: صوبہ پنجاب کے علاقے دنیا پور میں 6 سالہ ننھی بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ضلع لودھراں کےعلاقے دنیا پور میں ننھی بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،عاصمہ کی لاش جوہڑ سے ملی۔

    ڈی پی او لودھرا‌ں امیرتیمور کا کہنا ہے کہ ننھی عاصہ 6 روز قبل لاپتہ ہوتی تھی، پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

    معصوم عاصمہ کے نماز جنازہ میں ڈی پی او امیر تیمور سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ڈی پی او امیرتیمور نے اپیل کی کہ درندے کی گرفتاری کے لیے اہل علاقہ تعاون کریں، ملزم کو جلد گرفتارکرلیں گے۔

    پولیس حکام کے مطابق مدعی کی نشاندہی پرکچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔


    زینب کےدرندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائےموت کا حکم


    خیال رہے کہ 17 فروری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس میں درندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ مجرم عمران کو ایک بارعمر قید ،7سال قید، 32 لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی۔

    زینب قتل کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے مختصرٹرائل تھا، چالان جمع ہونے کے سات روز میں ٹرائل مکمل کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔