Tag: دنیا کا

  • دنیا کا مہنگا اور سستا ترین موبائل فون! حیران کرتی قیمتیں

    دنیا کا مہنگا اور سستا ترین موبائل فون! حیران کرتی قیمتیں

    موبائل فون کا استعمال اتنا بڑھ چکا ہے کہ تقریباً ہر دوسرے شخص کے پاس موجود ہے لیکن کیا آپ دنیا کا سب سے مہنگا اور سستا فون جانتے ہیں؟

    دنیا کی تیز رفتار ترقی اور موبائل فون میں ہونے والی جدت نے اس چھوٹے س آلے کو ہر ایک کی ضرورت بنا دیا ہے۔ دنیا بھر میں درجنوں موبائل فون کمپنیاں نت نئے فیچرز کے ساتھ موبائل فونز متعارف کراتی ہیں جو انتہائی بیش قیمت اور عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو دنیا کا دو ایسے موبائل فونز کے بارے بتاتے ہیں جن کا کام تقریباً یکساں لیکن قیمتوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت دنیا میں جو سب سے مہنگا موبائل فون دستیاب ہے وہ فالکن سپر نووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ ہے۔

    یہ موبائل 24 قیراط سونے کا بنا ہوا ہے اور اس کے بیک سائیڈ پر گلابی رنگ کا بڑا ہیرا جڑا ہوا ہے، جو اسے دنیا کے دیگر موبائل سے ممتاز کرتا ہے۔

    اس موبائل فون کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس کی قیمت 48.5 ملین ڈالر (پاکستانی کرنسی میں 13 ارب روپے سے زائد) ہے

    یہ موبائل فون ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ انیتا امبانی کے بھی زیر استعمال ہے۔

    تاہم دنیا میں ایک سب سے سستا بھی موبائل فون ہے جس کو بھارت کی کمپنی نے فریڈم 251 کے نام سے لانچ کیا ہے اور یہ فون اپنی ارزاں قیمت کے باعث ہر ایک کی دسترس میں ہے۔

    اس کی معمولی قیمت بھی آپ کو حیران کر دے گی کیونکہ یہ فون 251 بھارتی روپے میں دستیاب ہے، جو پاکستانی کرنسی میں صرف 813 روپے بنتی ہے۔

  • ویڈیو: دنیا کا سب سے تیز رفتار دوڑنے والا ’’انسان نما روبوٹ‘‘

    ویڈیو: دنیا کا سب سے تیز رفتار دوڑنے والا ’’انسان نما روبوٹ‘‘

    دنیا جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے روبوٹ کئی شعبوں میں انسانوں کی جگہ لیتے جا رہے ہیں حال ہی میں تیز رفتار انسان نما روبوٹ بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    انسان جیسے جیسے ترقی کرتا جا رہا ہے ویسے ویسے ہر شعبے میں اپنے تخلیق کار کی جگہ روبوٹ لیتا جا رہا ہے۔ آج تعلیم کا شعبہ دیکھ لیں یا صحت کا، وکالت ہو یا تجارت آہستہ آہستہ یہ شعبے انسانوں کی جگہ مشینی روبوٹ کی تحویل میں جا رہے ہیں۔

    ایسے میں ایک ایسا روبوٹ متعارف کرایا گیا ہے جو دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ انسانی نما روبوٹ دنیا کا تیز ترین دو پاؤں سے چلنے اور دوڑنے والا روبوٹ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسان کے خاصی حد تک مشابہہ یہ روبوٹ چینی روبوٹکس کمپنی روبوٹ ایرا نے حال ہی میں متعارف کرایا ہے جس کو اسٹار ون کا نعام دیا گیا ہے۔

    اپنی نوعیت کا یہ منفرد روبوٹ 8 میل فی گھنٹہ (تقریباً 13 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین کی ہر قسم کی سطح پر یکساں رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

    چینی سوشل میڈیا پر اسٹار ون نامی روبوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں اس کو گوبی صحرا میں اسنییکر پہنے ہوئے دوڑتا دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    اس روبوٹ کا قد ایک نارمل انسانی قد کے مساوی 5.6 فٹ ہے۔ اس کا وزن تقریباً 143 پاؤنڈ ہے، اور یہ 3.6 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

    یہ رفتار اسے دنیا کا تیز ترین دوڑنے والا روبوٹ بناتی ہے اس سے قبل ٹیسلا کے آپٹمس، بوسٹن ڈائنامکس کے اٹلس، اور یونٹری روبوٹکس کا ریکارڈ (3.3 میٹر فی سیکنڈ) تھا۔

    جو چیز اس کو دنیا کا سب سے تیز ترین دو پاؤں پر دوڑنے والا روبوٹ بناتی ہے وہ اس کو پرانے زمانے کے انسانوں کے پہنائے گئے جوتے ہیں۔

    ویڈیو میں اسنییکر پہنے ہوئے روبوٹ اپنے “ننگے پاؤں” والے حریف سے کہیں زیادہ تیز دوڑتا دکھائی دیا۔ اگرچہ اس نے آغاز آہستہ کیا تھا، لیکن اسنییکر پہنے ہوئے روبوٹ نے گوبی صحرا کے مشکل علاقے کو بہتر طریقے سے عبور کیا اور سبقت حاصل کی۔

  • کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی کی فضا میں آلودگی کی شرح 244 پر ٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی اور شہر قائد آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فضا میں آلودگی کی شرح 244 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے بعد آج شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم خشک اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔

    صبح کے وقت شہر قائد کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

  • دنیا کا مہنگا ترین ریسٹورنٹ

    دنیا کا مہنگا ترین ریسٹورنٹ

    ابیزا :دنیا میں کروڑوں لوگ میں ایک طرف ایسے لوگ ہیں، جو صاحبِ حیثیت ہیں، ایسے لوگوں کے لئے عیاشی کا بھی پورا انتظام ہوتا ہے دوسری طرف ایسے لوگ جن کو غربت کے باعث دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔

    ایسی ہی ایک جگہ جزیرہ ابیزا میں سبلی موشن  کے نام سے ریسٹورنٹ قائم ہے، اس ریسٹورنٹ کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ریستورانوں میں کیا جاتا ہے۔ یہاں پر آپ ایک وقت کا کھانا صرف 1,250 پاﺅنڈ (قریباً دو لاکھ آٹھ ہزار پاکستانی روپے) فی کس کے حساب سے کھا سکتے ہیں۔

    ریسٹورنٹ کا مالک پاکو رینکورہ نامی ایک ہسپانوی شیف ہے، انکا کا کہنا ہے کہ ابیزا میں ہوٹل چلانا بے حد مہنگا ہے اور جس کوالٹی کی سروس سبلیموشن میں فراہم کی جاتی ہے، اس سے کم قیمت میں ممکن نہیں۔

    اس نئے ریسٹورنٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور کھانے کے دوران ارد گرد کا ماحول مسلسل تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ کمرے کا درجہ حرارت، خوشبو اور نمی کا تناسب کھانے کی ڈش کی مطابقت سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

     ریسٹورنٹ میں صرف 12 لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور یہاں کھانے کے لئے انتظار کرنے والوں کی فہرست دن بدن طویل ہوتی جارہی ہے۔