Tag: دنیا کا سب سے بڑا طیارہ

  • روسی حملے میں تباہ شدہ دنیا کے سب سے بڑے طیارے کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟

    روسی حملے میں تباہ شدہ دنیا کے سب سے بڑے طیارے کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟

    کراچی: آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یوکرین میں روسی حملے میں تباہ شدہ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کی پاکستان سے بھی یادیں وابستہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین پر حملے کے چوتھے روز روس نے دارالحکومت کیف کے نواح میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز کو تباہ کر دیا تھا، اس دیوہیکل ہوائی جہاز ماریا اے این 225 سے پاکستان کی بھی یادیں وابستہ ہیں۔

    یہ معلومات آپ کے دل چسپی کا باعث ہوں گی کہ دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے 23 جون 2021 کو کابل سے اڑان بھرنے کے بعد کراچی میں لینڈنگ کی تھی، اور 24 جون کو 21 گھنٹوں بعد یہ دیوہیکل طیارہ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گیا تھا۔

    جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی ایس او نے یوکرین کے طیارے کو ری فیولنگ کی سروس دی تھی، دنیا کے سب سے بڑے طیارے میں 2 لاکھ 25 ہزار لیٹر سے زائد فیول بھرا گیا تھا۔

    ری فیولنگ کے دوران 8 بار فیول ٹینکر کے ٹرپ لگے اور 3 گھنٹے کا ٹائم لگا۔

    روس کا یوکرین پر حملہ : دنیا کا سب سے بڑا جہاز تباہ

    روسی حملے کے بعد تباہ ہونے والے ماریا اے این 225 طیارے کا انتونوف کمپنی کے ماہرین نے طیارے کا معائنہ کیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارے کی ٹیکنیکل کنڈیشن کے بارے میں فی الحال نہیں بتا سکتے۔

    ماریا اے این 225 کے 6 انجن تھے جن کی مدد سے یہ اڑان بھرتا تھا، یہ طیارہ 1988 میں بنایا گیا تھا۔

  • دنیا کا سب سے بڑا مسافرطیارہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا

    دنیا کا سب سے بڑا مسافرطیارہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا

    اسلام آباد : دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار ڈبل ڈیکر طیارہ ایئربس اے 380 اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مسافربردار طیارے اے 380 نے پہلی بار اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈنگ کی جہاں اسے واٹرسلیوٹ دیا گیا۔

    دبئی سے پہنچنے والے ڈبل ڈیکرطیارے میں 650 مسافرتھے، طیارے سے مسافروں کواتارنے کے لیے2 بورڈنگ برجز لگائے گئے۔

    دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور
    اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لیے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    ڈبل ڈیکر طیارے ایئربس اے 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے گئے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لیے روانہ ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ یہ فور انجن جیٹ ایئر لائنر یورپی مینوفیکچرر ’ایئر بس‘ نے بنایا ہے، اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ ایک فٹ بال گراؤنڈ جتنا ہے جب کہ اس کی لمبائی دو بلیو وھیل مچھلیوں جتنی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر8 جولائی کو اترے گا

    دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر8 جولائی کو اترے گا

    اسلام آباد: دنیا کے سب سے بڑے طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی، ایئر بس 380 طیارہ 8 جولائی کو ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پر اترے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے سب سے بڑے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، ایئربس 380 طیارہ 8 جولائی کو ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے گا، دبئی سے اسلام آباد آنے والی ایئر بس 380 میں 650 کے قریب مسافر سوار ہوں گے۔

    [bs-quote quote=”چار انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    سوال ایوی ایشن نے ایمریٹس طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے لیے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ایئر بس 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے دو بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے۔

    خلیجی ملک کے طیارے میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لیے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاہم 8 جولائی کو اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 650 مسافر سوار ہوں گے۔

    چار انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لینڈنگ کے لیے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ سمیت ضروری اقدامات اٹھائیں جائیں گے جبکہ دو گھنٹے بعد ایئربس 380 کی اسلام آباد سے دبئی کے لیے پرواز ہوگی۔

    مزید پڑھیں: نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر دیو ہیکل طیارے اے 380 بھی لینڈ کر سکیں گے

    واضح رہے کہ یہ فور انجن جیٹ ایئر لائنر یورپی مینوفیکچرر ’ایئر بس‘ نے بنایا ہے، اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ ایک فٹ بال گراؤنڈ جتنا ہے جب کہ اس کی لمبائی دو بلیو وھیل مچھلیوں جتنی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • زمین اور پانی پر اترنے والے دنیا کے سب سے بڑا طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز

    زمین اور پانی پر اترنے والے دنیا کے سب سے بڑا طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز

    بیجنگ : چین نے زمین اور پانی پر اترنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنا لیا ہے ، اس طیارے میں پچاس افراد سفر کر سکتے ہیں ۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین نے زمین اور پانی پر اترنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار کرلیا ، اے جی 600 نامی طیارے کا حجم بوئنگ سیون تھری سیون کے برابر ہے اور اس میں چار ٹربوپراپ انجن لگے ہیں۔ اس طیارے نے چین کے جنوبی صوبے گوآنگڈونگ کے ژوہوئی ایئرپورٹ سے پرواز کی۔

    طیارے میں پچاس افراد سوار ہو سکتے ہیں اور اس نے بارہ گھنٹے پرواز کی ، اے جی 600 کا کوڈ نیم ’کونلونگ‘ رکھا گیا ہے۔

    چینی ہوائی کمپنی نے آٹھ برس کے عرصے میں یہ طیارے تیار کیا، یہ جہاز خشکی کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی لینڈنگ کرنے اور پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا 37 میٹر اور پروں کا پھیلاؤ تقریبا 39 میٹر (127 فٹ) ہے۔

    اس کی پہلی آزمائشی پرواز کو چینی ٹیلی وژن پر براہ راست دکھایا گیا۔


    مزید پڑھیں : دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کی کامیاب پرواز


    یہ ہوائی جہاز جنگلات اور دیگر مقامات پر لگی آگ بجھانے اور سمندر میں ریسکیو کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

    چین میں اس طیارے کے سترہ آرڈرز دیے جاچکے ہیں۔ چین نے اس طیارے کو اپنی بحری سرحدو ں ک محافظ قرار دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔