Tag: دنیا کا سفر

  • دنیا کا سفر صرف 100 دن میں، وہ بھی ٹرین سے! کب اور کہاں شروع ہو رہی ہے؟

    دنیا کا سفر صرف 100 دن میں، وہ بھی ٹرین سے! کب اور کہاں شروع ہو رہی ہے؟

    اگر آپ دنیا بھر کا سفر پر سکون کرنا چاہتے ہیں اور طویل پرواز پسند نہیں تو اب ٹرین کے ذریعہ آپ کا یہ خواب پورا ہو سکتا ہے۔

    لوگوں کی اکثریت دنیا دیکھنے کی شوقین ہوتی ہے، مگر ان میں کئی ایسے بھی ہوں گے جنہیں پرواز یا پر ہجوم ایئرپورٹس پسند نہ ہوں اور وجہ سے اپنی یہ خواہش پوری کرنے سے قاصر ہوں۔

    اگر آپ کا شمار بھی اسی قبیل کے افراد میں ہوتا ہے تو یہ خوشخبری ہے کہ بغیر فضائی سفر کے دنیا کی سیر اب ٹرین سے بھی ممکن ہے۔

    جی ہاں ایڈونچرز بائی ٹرین نامی کمپنی کی جانب سے 100 دن کے اندر دنیا کے مختلف مقامات کی سیر کے نئے اور منفرد تجربے کی پیشکش کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹور آپریٹر کمپنی ٹرین کےذریعے دنیا کی سیر کا آغاز آئندہ برس 17 مارچ 2026 سے کرے گی اور 12 افراد کو 100 دن میں دنیا کی سیر کرائے گی۔

    اس دلچسپ سیاحت کے لیے سیاحت کے شوقین افراد کو اپنی جیب خالی کرنا ہوگی، کیونکہ فی فرد ٹکٹ کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 184 ڈالرز (4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

    تاہم اگر کوئی جوڑا اس سفر کی بکنگ کراتا ہے تو فی کس ایک لاکھ 16 ہزار 468 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔

    کمپنی کے ڈائریکٹر جم لوتھ نے بتایا کہ اب زیادہ سے زیادہ افراد ماحول دوست انداز سے سفر کرنا چاہتے ہیں اور ان کی جانب سے طیاروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ تو ہم دنیا کی سیر کے ایسے ماحول دوست طریقے کی پیشکش کر رہے ہیں جس کے لیے کسی پرواز میں سوار ہونے کی ضرورت نہیں۔

  • دنیا کے تمام ممالک کی سیر کرنے والی واحد خاتون

    دنیا کے تمام ممالک کی سیر کرنے والی واحد خاتون

    ہم میں سے بہت سے افراد سیر و سیاحت کے شوقین ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جب سیاحوں سے ملتے ہیں، جو دنیا بھر میں گھومتے پھرتے ہیں تو وہ ان سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور ان کے لیے رشک کے جذبات محسوس کرتے ہیں۔

    سیاحت کا شوقین ایک عام شخص زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 ممالک کا سفر کرتا ہے۔ بہت زیادہ شوقین 30 یا اس سے زیادہ ممالک کا سفر کرتا ہے۔ کوئی انتہائی سرپھرا ہوگا تو وہ سب چھوڑ چھاڑ کر اپنی زندگی سیاحت میں گزار دے گا اور 100 ممالک کا سفر کرلے گا۔

    مزید پڑھیں: مختلف ممالک کی سیر کے دوران ان چیزوں کا خیال رکھیں

    لیکن کیا کوئی شخص ایسا بھی ہوسکتا ہے جو پوری دنیا کے 196 ممالک کا سفر کرلے؟

    یہ ایک افسانوی اور حیرت انگیز بات ہوگی لیکن دنیا میں ایک شخص ایسا موجود ہے اور وہ ایک خاتون ہیں۔

    امریکا کی کسینڈرا ڈی پیکول دنیا کی پہلی باقاعدہ سب سے زیادہ سیاحت کرنے والی خاتون، کم عمر ترین امریکی سیاح اور دنیا میں سب سے تیز رفتار سیاحت کرنے کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: دنیا کے انوکھے ترین ریستوران

    صرف 25 سال کی عمر میں اب تک انہوں نے 181 ممالک کا دورہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ مندرجہ بالا تمام اعزازات اپنے نام کرچکی ہیں، اور اب اگر وہ بقیہ 15 ممالک کا بھی دورہ کرلیں گی تو دنیا کے تمام ممالک کا سفر کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گی۔

    کسینڈرا کے شوق کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ برائے امن بذریعہ سفر نے انہیں اپنا اعزازی سفیر مقرر کردیا ہے جس کے بعد اب وہ دنیا بھر میں امن اور محبت کا پیغام لے کر جاتی ہیں۔ وہ اپنے اس سفر کو ایکسپیڈیشن 196 کا نام دیتی ہیں۔

    ہم ان کے تمام سفر کی تصاویر تو نہیں پیش کر سکتے، تاہم کچھ تصاویر سے آپ ان کے اس حیرت انگیز اور غیر معمولی سفر کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

    travel-2

    travel-3

    7

    6

    5

    4

    3

    2

    1

    8